لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگا رریحان افضال نے کہا ہے کہ 100روزہ پلان دیکر تحریک انصاف نے بہت بڑی ذمہ داری لے لی ہے، چینل ۵ کے پروگرام ”کالم نگار “ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں شک نہیں تحریک انصاف کو بہت بڑا چیلنج درپیش ہوگا، 100دن بہت ہی اہم ہیں، سٹیٹ بینک کہتا ہے 4ارب ڈالرپڑے ہیں یعنی یہ نہیں کہا گیا خزانہ خالی ہے ، نامزد وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کی کارکردگی ماضی میں بہت نہیں رہی، حکومت کسی کی بنے دیکھنا یہ ہے عوام کو کیا فائدہ ملتا ہے ، کالم نگا رتوصیف احمد خان نے کہا کہ نئی حکومت کو بے شمار چیلنجز درپیش ہونگے، کیونکہ معیشت کی حالت درگرگوں ہے ، بہر حال اسد عمر کافی تجربہ کار ہیں لیکن معیشت کو درست ٹریک پر لانے کیلئے سو دن کم ہیں، ہر حکومت کہتی ہے خزانہ خالی ہے لیکن ایوب خان کے دور سے خزانہ خالی چلا آرہاہے ، دعا ہے نئی حکومت کامیاب ہو، کالم نگار میاں حبیب نے کہا 100دن بہت قلیل وقت ہے، لیکن اگر نیت نیک ہو تو پہلا قدم سے سے اہم ہوتا ہے ، اسکے بعد معاملات ٹھیک ہوجاتے ہیں ، پاکستان کومعاشی اور سیاسی طور پر کافی مسائل ہیں ، اپوزیشن بھی بہت مضبوط ہے لیکن اب کیا ہوتا ہے یہ وقت بتائے گا، اگر عمرا ن خان نے اپنی سمت درست کرلی تو پھر اپوزیشن کو منہ کی کھانا پڑیگی، ہر حکومت نے ملک کو قرضوں پر چلایا ، انہوں نے کہا موجودہ الیکشن بالکل صاف شفاف تھے لیکن آرٹی ایس کے باعث سوال اٹھے ، اب دیکھیں عمران خان کی پٹاری سے پنجاب کا وزیر اعلیٰ کون نکلتا ہے ، عمران کا زیادہ فوکس پنجاب پر ہوگا، سینئر صحافی امجد اقبال نے کہا کہ 2013میں نوازشریف کے وزراءخاص طور پر وزیر خزانہ نے کہا کہ ملکی معیشت برباد ہوگئی ہے یعنی عوام کو کہا گیا کہ زیادہ امید نہ رکھیں ، قرضے لینا بری بات نہیں ، امریکہ بھی قرض لیتا ہے ، انہوں نے کہا کہ مراد سعید عاطف خان کے خلاف تھے ، سوات سے وزیراعلیٰ کے پی لیکر اے این پی کے اثر و رسوخ کو ختم کرنے کی کوشش کیگئی، نیب کو شریف خاندان کے 48ہزار کنال اراضی کی تحقیقات کرنی چاہئے۔

