کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے سربراہ جام کمال کو وزیراعلیٰ جبکہ عبدالقدوس بزنجو کو سپیکر نامزد کردیاگیاہے، وزیراعلیٰ کی نامزدگی کیلئے بلوچستان کی تمام سیاسی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں بلوچستان عوامی پارٹی، اے این پی، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اور جمہوری وطن پارٹی کے رہنماو¿ں نے شرکت کی، اجلاس میں متفقہ فیصلے کے بعد جام کمال کو وزیراعلیٰ بلوچستان جبکہ عبدالقدوس بزنجو کو سپیکر نامزد کیا گیا، اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے جام کمال نے کہا کہ وزیراعلیٰ نامزد کرنے پر میں تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ اداکرتا ہوں، لوگوں کی تحریک انصاف اور ہماری جماعت سے بڑی امیدیں ہیں، ہم لفظی نہیں بلکہ حقیقی تبدیلی لائیں گے، انکا کہناتھا کہ اب ہمارا فرض ہے کہ بلوچستان کے عوام کیلئے کام کریں، ہم اپنی عوام کے مسائل حل کرینگے، بلوچستان کا ہر شہری مسائل کا حل چاہتا ہے ، گڈ گورننس کو بہتر اور کرپشن کیخلاف کام کرینگے۔
جام کمال وزیراعلیٰ بلوچستان ، عبدالقدوس بزنجو سپیکر نامزد

