Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امام خمینی مصلیٰ میں علی خامنہ ای کی آخری رسومات کا آغاز
    • دمشق میں کیفے دھما کے میں 4 افراد جاں بحق
    • پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ای اسپورٹس نیشنز کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا
    • پاکستان میں پہلی بار نیم ایکٹیو روبوٹک اسپائن سرجری کامیابی سے انجام دے دی گئی
    • پاکستان نے ایران کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لیے برآمدی ادائیگیوں کے قواعد میں عارضی نرمی کر دی
    • کراچی میں مون سون سے قبل 584 خطرناک عمارتوں کو خالی کرانے کا فیصلہ
    • برطانوی پاؤنڈ میں روپے کے مقابلے 3.3 روپے اضافہ، امریکی ڈالر اب بھی کمزور
    • برطانیہ میں 1884 کے بعد دوسرا سب سے گرم جون ریکارڈ
    • پنجاب میں بارشوں سے تباہی، مختلف حادثات میں کم از کم 2 افراد جاں بحق اور 9 زخمی
    • سوات کی سیف اللہ جھیل میں افسوسناک حادثہ، کشتی الٹنے سے پانچ سیاح جاں بحق
    • حکومت نے مری ایکسپریس وے میں 70 کلومیٹر توسیع کی منظوری دے دی
    • پاکستان بھر میں پاسپورٹ دفاتر میں نقدی ادائیگی کا نظام ختم، ڈیجیٹل نظام نافذ
    • لاہور میں غیر قانونی سمر کیمپ کے دوران اسکول کی چھت گرنے سے بچہ جاں بحق
    • پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک تقریباً 10 ہزار روپے کا اضافہ
    • دلجیت دوسانجھ کا کہنا ہے کہ سیاست انہیں لاہور آنے سے روک رہی ہے
    • وِنٹ سرف، “فادر آف دی انٹرنیٹ”، تقریباً 60 سال بعد ریٹائر ہو گئے
    • گلگت بلتستان میں گلیشیئرز کے پگھلنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی
    • پنجاب میں غیر رسمی اسکولوں کی گرمیوں کی چھٹیاں بڑھا دی گئیں
    • روما مائیکل: مس گرینڈ انٹرنیشنل 2024 میں پاکستان کی جانب سے کوئی مالی معاونت نہیں ملی
    • پلے اسٹیشن 2028 تک ڈسک پر گیمز کی ریلیز ختم کرے گا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کلبھوشن کیس، بھارتی وکیل نے پاسپورٹ جعلی ہونیکااعتراف کر لیا

    By Daily Khabrainفروری 21, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    دی ہیگ (مانیٹرنگ ڈیسک) جاسوس کلبھوشن یادیو کیس میں بھارتی وکیل نے بھی پاسپورٹ کے جعلی ہونے کا اعتراف کر لیا اور کہا ہے کہ اس پر سزائے موت نہیں ہو سکتی، ریلیف چاہتے ہیں، معاملہ سول عدالت کو بھجوا دیا جائے۔کلبھوشن یادو کیس میں بھارت کو ہر لمحہ خفگی کا سامنا، ذلت مقدر بن گئی۔ بھارتی وکیل بوکھلا گیا، جواب الجواب میں بھی پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔بھارتی وکیل نے پلوامہ حملہ کا ذکر چھیڑا جبکہ ایران حملے میں ملوث قرار دینے کی کوشش کی۔ جھوٹ اور فریب سے دل نہ بھرا تو شواہد اور فیصلے کی نقول فراہم نہ کرنے کا الزام لگا دیا۔دلائل میں پاکستان کی فوجی عدالتوں پر تنقید کی، پھر وہی پرانی باتیں دہرا دیں۔ بینک اکاو¿نٹ میں پنشن کے پیسے آنے سے بھی مکر گیا۔ پہلے پاسپورٹ کے معاملہ پرجواب دینے سے گریز کیا، کچھ نہ بن سکا تو موقف اپنایا کہ اگر پاسپورٹ جعلی تھا تو بھی اس پر موت کی سزا نہیں ہو سکتی۔ آخر کار ریلیف کی اپیل کر ہی دی، قونصلر تک رسائی مانگی اور معاملہ سول عدالت کو بھیجنے کی استدعا کر دی۔دوسری جانب عالمی عدالت نے کلبھوشن کیس میں پاکستانی جسٹس تصدق حسین جیلانی کو بنچ کا حصہ قرار دیدیا ہے۔ عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن کیس میں پاکستان کے ایڈہاک جج جسٹس تصدق حسین جیلانی کو تبدیل کرنے کی استدعا پر فیصلہ سنا دیا ہے۔عدالت کے مطابق جسٹس تصدق حسین جیلانی نے اس کیس کی کارروائی میں حصہ لیا، ان کو ٹرانسکرپٹ بھجوائے جا رہے ہیں اور ویڈیو لنک دستیاب ہے۔عدالت کو کوئی شواہد نہیں ملے کہ وہ اس عدالتی کارروائی میں حصہ لینے کے قبل نہیں رہے، اگر وہ کل بھی نہ آئے تو معاملے دوبارہ فیصلہ سنائیں گے۔عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت کے تیسرے روز بھارتی وکیل آئیں بائیں شائیں کرتے رہے، پاکستانی دلائل کے بعد بھارتی وکیل ہریش سالوے کے مضحکہ خیز دلائل مکمل ہوگئے۔بھارتی سینئر وکیل ہریش سالوے دلائل کی بجائے مفروضے بیان کرتا رہا۔ بھارتی وکیل کلبھوشن کیس میں پاکستان کی جانب سے لگائے جانے والے کسی الزام پر کوئی ٹھوس دلیل نہ دے سکا۔بھارتی وکیل ایک بار پھر کلبھوشن یادیو کے جعلی پاسپورٹ پر جواز فراہم کرنے اور اس کی ریٹائرمنٹ کا ثبوت دینے میں بھی ناکام رہا، اس کے علاوہ بھارت کلبھوشن یادیو کے ایران سے اغوا کا ثبوت دینے میں بھی اب تک ناکام رہا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے چھ سوالات اٹھائے جا چکے ہیں، جن میں سے سرِ فہرست یہ سوال ہے کہ دہشت گرد کمانڈر کلبھوشن بھارتی نیوی سے کب اور کیوں سبکدوش ہوا؟ کلبھوشن کو بھارتی اصلی پاسپورٹ مسلمان کے نام سے کیوں بنا کر دیا گیا؟ جس پر وہ 17 مرتبہ بھارت گیا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      امام خمینی مصلیٰ میں علی خامنہ ای کی آخری رسومات کا آغاز

      دمشق میں کیفے دھما کے میں 4 افراد جاں بحق

      برطانوی پاؤنڈ میں روپے کے مقابلے 3.3 روپے اضافہ، امریکی ڈالر اب بھی کمزور

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.