Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے
    • ورلڈ کپ 2026: ایک ہی خاندان کے دو بھائی مختلف ممالک کی جانب سے مدمقابل
    • خطے میں حالات بہتر، کویت میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اور سفارتی خدمات بحال
    • گھانا کے خلاف انگلینڈ کی مایوس کن کارکردگی کالے جادو‘ کے چرچے
    • سائنسی تحقیق میں سپر ماڈل بیلا حدید کے چہرے کے خدوخال 94.35 فیصد مثالی تناسب سے ہم آہنگ قرار پائے، جسکے بعد انہیں دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں سرفہرست قرار دیا گیا
    • قومی آل راؤنڈر شاداب خان کا لنکاشائر کے ساتھ معاہدہ
    • ریکارڈ گرمی نے فرانس میں بجلی کا بحران پیدا کر دیا
    • ایئربس کے وِنگ میں دراڑوں کے خدشات، ایمریٹس کا A380 طیاروں کا معائنہ کرنے کا فیصلہ
    • اسرائیل کے وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی مطالبے کے باوجود فوج لبنان سے واپس نہیں جائے گی
    • پاور ہٹنگ ٹریننگ کے لیے قومی کھلاڑی امریکا جا سکتے ہیں۔
    • پی سی بی نے فٹنس خدشات کے باعث چار کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیمپ میں شامل کر لیا
    • ایرانی صدر پزشکیان کو پاکستان میں کارڈیک سرجری کی اعزازی فیلوشپ سے نواز دیا گیا
    • کرسٹیانو رونالڈو 6 ورلڈ کپ میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
    • شفا انٹرنیشنل نے ڈوئل JCI سرٹیفکیشن حاصل کر کے عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
    • "ہم آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے” وزیراعظم شہباز شریف کا ایران سے بھرپور یکجہتی اور حمایت کا اظہار
    • فرانس میں ڈی آر کانگو سے لوٹنے والے ڈاکٹر میں ایبولا کی تصدیق
    • فرانس کے کوچ دیدیہ دیشا مپس والدہ کے انتقال پر وطن لوٹ گئے
    • آبنائے ہرمز سے گزرنے پر فیس عائد کرنے کے کسی ایرانی منصوبے کی حمایت نہیں کرینگے: قطری وزیرِ اعظم
    • قومی اسمبلی میں وزیراعظم اور فضل الرحمٰن کے درمیان دلچسپ مکالمہ
    • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی آگئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عالمی برادری پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلئے حمایت کرے، سرفراز

    By Daily Khabrainستمبر 26, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی(ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے سری لنکن کرکٹ کے دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کرکٹ کی عالمی برادری سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لیے حمایت کرنے کا مطالبہ کردیا۔سری لنکا کی کرکٹ ٹیم ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستان آئی ہے جہاں سیریز کا پہلا ون ڈے کل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔جمعرات کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ دنیا کو یہ دیکھنا چاہیے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گزشتہ دو سال کے دوران پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس لانے کے لیے کتنی محنت کی، اس میں پی سی بی کے ساتھ ساتھ ہماری افواج، سندھ پولیس اور لوکل گورنمنٹ نے ملک میں عالمی کرکٹ کی واپسی کے لیے بہت محنت کی۔انہوں نے کرکٹ کی عالمی برادری کو پیغام دیا کہ ہمیں آپ کی سپورٹ کی ضرورت ہے اور اگر آپ نے سپورٹ کیا تو پاکستان میں کرکٹ جلد واپس آ سکتی ہے۔سینئر سری لنکن کھلاڑیوں کے پاکستان نہ آنے اور ممکنہ بھارتی مداخلت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر سرفراز نے کہا کہ ہم نے گزشتہ دو سال کے دوران کرکٹ میچز کا انعقاد کرا کر دنیا کو پیغام دے دیا اور اب ان کرکٹ بورڈز کو بھی اس حوالے سے سوچنا چاہیے جن کی پاکستان نے مشکل وقت میں مدد کی۔انہوں نے سری لنکن بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جو کھلاڑی پاکستان نہیں آئے ان کی ذاتی وجوہات ہو سکتی ہیں لیکن ہم ٹیم بھیجنے پر سری لنکا کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ دنیا کے لیے بہت اہم ہے اور اس کے بغیر دنیا میں کرکٹ کا معیار بہت گر جائے گا، ان سب سے درخواست ہے کہ پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کریں کیونکہ انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان ٹیم کے بغیر ادھوری ہے اور اگر سب مل کر سپورٹ کریں گے تو پاکستان میں انٹرنیشل کرکٹ ضرور آئے گی۔ایک سوال کے جواب میں کپتان نے کہا کہ یہ کہنا بہت آسان ہے کہ ہم 450-500 رنز کر دیں لیکن یہ سب کرنے کے لیے ایک منصوبہ بندی کے تحت ایک عمل انجام دیا جاتا ہے اور ایسا نہیں ہے کہ آپ بول دیں گے اور 450 سے 500 رنز ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں انگلینڈ یا بھارت سمیت جو بھی ٹیمیں 300 سے زائد رنز اسکور کرتی ہیں ان کے اوپنرز آ کر پہلے اچھا آغاز فراہم کرتے ہیں جس کے بعد پوری ٹیم اس سے استفادہ کرتے ہوئے رنز کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اس کی منصوبہ کر رہے ہیں اور گزشتہ ڈھائی سال کے دوران پاکستان ٹیم میں بہت بہتری آئی اور ہم نے ورلڈ کپ سمیت گزشتہ عرصے میں کئی مواقع پر 300 سے زائد رنز بنائے تھے۔اپنے دور قیادت میں اوپری نمبروں پر نہ کھیلنے کے حوالے سے سوال پر سرفراز نے کہا کہ میں اسے غلطی نہیں سمجھتا، اس وقت ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ مل کر ہم جو بہتر سے بہتر منصوبہ بندی کر سکتے تھے وہ ہم نے کی لیکن مصباح بھائی کے ساتھ میری تفصیلی گفتگو ہوئی اور انہوں نے مجھے اپنے نمبر پر کھیلنے کا مشورہ دیا ہے۔سرفراز احمد نے کہا کہ ہیڈ کوچ مصباح الحق اور سابق کوچ مکی آرتھر کا مختلف انداز ہے اور مصباح بھائی نے تمام کھلاڑیوں کو اپنا قدرتی کھیل کھیلنے کا مشورہ دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ عابد علی سمیت کسی بھی کھلاڑی کے ساتھ زیادتی نہ ہو لیکن ٹیم منتخب کرتے وقت بعض اوقات چند کھلاڑی ڈراپ ہو جاتے ہیں لیکن ہماری کوشش ہے تمام کھلاڑیوں کو ٹیم میں منتخب کرنے کے بعد پورا موقع دیں۔خیال رہے کہ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم تین میچوں کی ایک روزہ سیریز اور تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے رواں ہفتے ہی کراچی پہنچی تھی اور ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا تھا۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ 27 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 29 ستمبر تیسرا میچ دو اکتوبر کونیشنل اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تینوں میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں جہاں پہلا ٹی ٹوئنٹی 5 اکتوبر کو ہوگا جس کے بعد 7 اکتوبر کو دوسرا اور 9 اکتوبر کو تیسرا ٹی20 کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ مارچ 2009 میں لاہور میں سری لنکا کی ٹیم کی بس پر حملہ ہوا تھا جس کے بعد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کا دروازہ بند ہوگیا تھا اور تاحال مشکلات کا سامنا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کرسٹیانو رونالڈو 6 ورلڈ کپ میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

      فرانس کے کوچ دیدیہ دیشا مپس والدہ کے انتقال پر وطن لوٹ گئے

      امریکا نے ایران کی ورلڈ کپ ٹیم پر پابندیاں نرم کر دیں

      تازہ ترین

      ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے

      ورلڈ کپ 2026: ایک ہی خاندان کے دو بھائی مختلف ممالک کی جانب سے مدمقابل

      خطے میں حالات بہتر، کویت میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اور سفارتی خدمات بحال

      قومی آل راؤنڈر شاداب خان کا لنکاشائر کے ساتھ معاہدہ

      ایئربس کے وِنگ میں دراڑوں کے خدشات، ایمریٹس کا A380 طیاروں کا معائنہ کرنے کا فیصلہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.