Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • طافو خان کے صاحبزادے طارق طافو انتقال کرگئے
    • انسٹاگرام کا نیا فیچر،اب ہر کیروسل سلائیڈ پر الگ کیپشن لگانا ممکن ہو گیا
    • عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ
    • قطر میں ایل این جی پلانٹ دھماکہ، 13 پاکستانی اور بھارتی مزدور جاں بحق
    • 20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے
    • برطانوی سابق ڈی یو پی رہنما سر جیفری ڈونلڈسن بچوں سے جنسی زیادتی کے جرم میں قصوروار قرار
    • ایران آئی اے ای اے معائنہ کاروں کو واپس آنے دے گا:وینس کا دعویٰ
    • لندن میں 38 ڈگری تک گرمی متوقع، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت
    • 5.4 شدت کے زلزلے سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع لرز اٹھے
    • ایف بی آر موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے پر متفق، پاکستان میں قیمتیں کم ہونے کا امکان
    • غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق
    • مذاکرات کے پہلے دن کی غیر یقینی صورتحال کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • ایران کے مطابق مذاکرات کے پہلے دن حتمی مذاکرات شروع کرنے کے لیے ضروری شقوں پر بات ہوئی
    • امریکہ اور ایران نے 60 دن کے اندر حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق کر لیا
    • بیلجیم کے خلاف ڈرا کے بعد ایران نے ایل اے کے ڈریسنگ روم میں شکریے کا نوٹ چھوڑ دیا۔
    • اے ٹی وی بند، راجہ عامر شہزاد کے مطابق نجی ٹی وی بزنس ماڈل ناکام اور سوشل میڈیا نے ان کی جگہ لے لی
    • برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا
    • صرف پانچ ماہ میں 2 لاکھ 78 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے بیرونِ ملک ملازمتوں کے لیے رجسٹریشن کرائی
    • عباس عراقچی: ایران کی ناکہ بندی ختم اور کچھ منجمد اثاثے بھی جاری کر دیے گئے
    • پی آئی اے ماہ کے اختتام تک نئے مالکان کے حوالے کیے جانے کا امکان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    منی بجٹ یا 300ارب کے نئے ٹیکس ؟فیصلہ آج ہوگا

    By Daily Khabrainفروری 10, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    budget
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (آن لائن‘ مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج پیر سے شروع ہوں گے جس میں منی بجٹ لانے یا 300 ارب کے مزید نئے ٹیکسز لگانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آئی ایم ایف جائزہ مشن اور حکومتی ٹیم کے درمیان دو دن کے وقفے کے بعد پیر کی صبح سے مذاکرات کا چھٹا دور وزارت خزانہ میں شروع ہوگا۔ مذاکرات میں تین سیشن ہوں گے جس میں پاکستانی وفد کی قیادت سکریٹری خزانہ کریں گے۔حکومتی اہداف حاصل کرنے کے لیے پالیسی سطح ے مذاکرات میں تجاویز زیر غور آئیں گی، ریگولیٹری باڈیز نیپرا اور اوگرا کو آزادانہ کام کرنے کی شرط کا جائزہ لیا جائے گا۔مذاکرات میں بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا، پاور سیکٹر کے لیے نئے سلیب متعارف کروائے جانے کا بھی امکان ہے جب کہ ایف بی آر کے لیے نظرثانی ٹیکس ہدف کا تعین کیا جائے گا ساتھ ہی ایف بی آر کی جانب سے نئے ٹیکس اور ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ پر بات چیت ہوگی۔اجلاس میں وزارت نجکاری نقصان زدہ اداروں کی فروخت کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرے گی جب کہ نجکاری پروگرام کو تیز کرنے کی ہدایات بھی جاری کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق ٹیکنیکل سطح کے مذاکرات میں آئی ایم ایف دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا ہے، اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج ریٹ اور شرح سود کے اعداد و شمار آئی ایم ایف کو فراہم کیے ہیں، مذاکرات کے بعد پاکستان کو 45 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط جاری کرنے کا فیصلہ ہوگا۔علاوہ ازیں ایف بی ا?ر کے ساتھ منی بجٹ سمیت دیگر اقدامات کے بارے میں بھی فالو اپ میٹنگ ہوگی جس میں رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کی ماہانہ وار کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور ریونیو کے اقدامات و اہداف طے کیے جائیں گے۔ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی تجاویز کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ پالیسی سطح کے مذاکرات میں اہداف حاصل کرنے کیلئے تجاویز زیر غور آئیں گی، ریگولیٹری باڈیز نیپرا اور اوگرا کو آزادانہ کام کرنے کی شرط کا جائزہ لیا جائیگا۔ منی بجٹ لانے یا 200 ارب روپے کے ٹیکسز اقدامات پر بھی فیصلہ ہوگا۔ ان مذاکرات میں بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی تجاویز کا جائزہ لیا جائیگا جبکہ پاور سیکٹر کیلئے نئے سلیب متعارف کروائے جانے کا بھی امکان ہے۔ مذاکرات میں ایف بی آر کیلئے نظرثانی ٹیکس ہدف کا تعین کیا جائیگا۔ ایف بی آر کی جانب سے نئے ٹیکس اور ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ پر بات چیت ہو گی، وزارت نجکاری نقصان زدہ اداروں کی فروخت کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرے گی۔ آئی ایم ایف وفد نجکاری پروگرام کو تیز کرنے کی ہدایات بھی جاری کرے گا، ٹیکنیکل سطح کے مذاکرات میں آئی ایم ایف دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک نے ایکسچینج ریٹ اور شرح سود کے اعدادوشمار آئی ایم ایف کو فراہم کیے، مذاکرات کے بعد پاکستان کو 45 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط جاری کرنے کا فیصلہ ہو گا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ

      20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے

      5.4 شدت کے زلزلے سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع لرز اٹھے

      تازہ ترین

      عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ

      20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے

      برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا

      امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ

      کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.