Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • طافو خان کے صاحبزادے طارق طافو انتقال کرگئے
    • انسٹاگرام کا نیا فیچر،اب ہر کیروسل سلائیڈ پر الگ کیپشن لگانا ممکن ہو گیا
    • عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ
    • قطر میں ایل این جی پلانٹ دھماکہ، 13 پاکستانی اور بھارتی مزدور جاں بحق
    • 20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے
    • برطانوی سابق ڈی یو پی رہنما سر جیفری ڈونلڈسن بچوں سے جنسی زیادتی کے جرم میں قصوروار قرار
    • ایران آئی اے ای اے معائنہ کاروں کو واپس آنے دے گا:وینس کا دعویٰ
    • لندن میں 38 ڈگری تک گرمی متوقع، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت
    • 5.4 شدت کے زلزلے سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع لرز اٹھے
    • ایف بی آر موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے پر متفق، پاکستان میں قیمتیں کم ہونے کا امکان
    • غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق
    • مذاکرات کے پہلے دن کی غیر یقینی صورتحال کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • ایران کے مطابق مذاکرات کے پہلے دن حتمی مذاکرات شروع کرنے کے لیے ضروری شقوں پر بات ہوئی
    • امریکہ اور ایران نے 60 دن کے اندر حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق کر لیا
    • بیلجیم کے خلاف ڈرا کے بعد ایران نے ایل اے کے ڈریسنگ روم میں شکریے کا نوٹ چھوڑ دیا۔
    • اے ٹی وی بند، راجہ عامر شہزاد کے مطابق نجی ٹی وی بزنس ماڈل ناکام اور سوشل میڈیا نے ان کی جگہ لے لی
    • برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا
    • صرف پانچ ماہ میں 2 لاکھ 78 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے بیرونِ ملک ملازمتوں کے لیے رجسٹریشن کرائی
    • عباس عراقچی: ایران کی ناکہ بندی ختم اور کچھ منجمد اثاثے بھی جاری کر دیے گئے
    • پی آئی اے ماہ کے اختتام تک نئے مالکان کے حوالے کیے جانے کا امکان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مہنگائی بڑا چیلنج ،حکومت پیکیج کے ساتھ فوری ٹھوس اقدامات کرے،ضیا شاہد

    By Daily Khabrainفروری 12, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی ضیا شاہد نے کہا ہے کہ سابقہ حکومتوں میں جو لوگ ہیں ان کی کوشش ہے کہ کوئی نہ کوئی ٹرمائل برقرار رہے میرا خیال ہے کہ ابھی تک وزیراعظم کی طرف سے اعلان تو نہیں آئے لیکن بڑے پیمانے پر کوئی پلان آ رہا ہے۔ کیا حکومت مافیا کے خلاف کارروائی کر پائے گی اس سوال کے جواب میں ضیا شاہد نے کہا کہ مافیا حکومت کے کنٹرول میں نہیں ہے اگر ہوتا تو حالات یہاں تک نہیں پہنچتے۔ حکومت متحرک ہے اور آئندہ چند روز میں بہت سارے اقدامات ہوں گے۔ سیاستدان تو شروع دن سے چل رہی ہے اس حکومت کو ناکام کرنے کی سازش اور اس کے ساتھ پچھلی حکومت کے جو متعلقین ہیں وہ اس قسم کے حربے استعمال کر رہے ہیں جن سے مہنگائی روز بروز ہی اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے اور ابھی تک تو یہی کچھ ہو رہا ہے۔ عام طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ جو کچھ کرتے ہیں۔ تاخیر کرتے ہیں لیکن رسد اور طلب کے اصول کے تحت جہاں جس چیز کی ضرورت ہو گی اس کے حساب سے اس کی قیمتیں طے ہوں گی۔ اس کے باوجود سوال یہ ہے کہ موجودہ مہنگائی میں حکومت کہاں تک ذمہ دار ہے۔ جب تک یہ نشاندہی نہ کی جائے کہ بڑے مگر مچھوں سے مراد کون لوگ ہیں اس وقت تک اندازہ نہیں کیا جا سکتا کہ ان کو پکڑا جائے گا یا نہیں۔ ضروری ہے کہ نشاندہی ہے ہو کہ کون لوگ ہیں جو اس مسئلے کے ذمہ دار ہیں۔ سیاستدانوں میں بیٹھے ہوئے ہیں وہ تقریباً ساری جماعتوں میں ہیں۔ جتنے بھی لوگ ملوث ہیں وہ کسی بھی پارٹی سے ہوں۔ ان کی کیا حیثیت ہے کیا مقام ہے ان سب کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ یہ کہنا بہت مشکل ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے جو ریلیف دیا جا رہا ہے یہ کافی ہو گا پورے پاکستان میں چند ہزار سٹورز تک محدود کر دینا جبکہ گلی گلی محلے محلے دکانیں موجود ہیں لہٰذا میرے خیال میں تو یہ قابل عمل نہیں ہے۔ اس حکومت کو آئے ہوئے 1½ سال سے اوپر ہو چکا ہے اس دور میں مہنگائی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ مہنگائی کے خاتمہ کے لئے جو اقدامات کرنا ہوں گے وہ ایک لمحہ ضائع کئے بغیر کرنا ہوں گے۔ عام آدمی مہنگائی کے ہاتھوں اتنا تنگ آ جائے گا کہ پھر وہ گھر سے نکلے اور اس کو روکنا مشکل ہو گا۔ آٹے کے بحران میں اگر کوئی تحقیقات ہوتی تو اس کو منظر عام پر آنا چاہئے تا کہ پتہ چلے کہ کون لوگ ہیں س بحران کے ذمہ دار ہیں۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق 2019ءمیں مہنگائی کی شرح 12.6 فیصد تھی یہ بڑھ کر ہو گئی ہے۔ اس پر بات کرتے ہوئے ضیا شاہد نے کہا کہ اس وقت کی وجہ بڑی دقت پیش آ رہی ہے اب تو تقریباً ہر شخص کے لئے یہ نظر آ رہا ہے گھر چلانا مشکل، کارخانہ چلانا مشکل ہو رہا ہے۔ موجودہ حکومت کو جو کرنا ہے اس کے پاس بہت کم وقت ہے۔حکومت کے پاس زیادہ سے زیادہ 15 دن ہیں ان 15 دنوں میں ان کو یا کوئی بڑا واضح لائحہ عمل تیار کرنا چاہئے ورنہ عوام حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے۔ تیزی سے اقدامات نہ کئے تو اثرات بہت برے ہوں گے۔ ضیا شاہد نے کہا کہ نظام انصاف میں جو کمزوریاں ہیں ان کو دور ہونا چاہئے۔ مقدمات میں بہت لمبی تاریخی دی جاتی ہیں جس سے کیس لٹکے رہتے ہیں، نیب کے اپنے نظام میں بہت ساری کمزوریاں ہیں جن پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ نوازشریف کی طبیعت ٹھیک ہے۔ شہباز بھی ان کے ساتھ ہیں۔ ن لیگ دو حصوں میں تقسیم ہے ایک ملک کے اندر ہے ایک ملک سے باہر ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ

      20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے

      5.4 شدت کے زلزلے سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع لرز اٹھے

      تازہ ترین

      عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ

      20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے

      برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا

      امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ

      کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.