Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • طافو خان کے صاحبزادے طارق طافو انتقال کرگئے
    • انسٹاگرام کا نیا فیچر،اب ہر کیروسل سلائیڈ پر الگ کیپشن لگانا ممکن ہو گیا
    • عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ
    • قطر میں ایل این جی پلانٹ دھماکہ، 13 پاکستانی اور بھارتی مزدور جاں بحق
    • 20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے
    • برطانوی سابق ڈی یو پی رہنما سر جیفری ڈونلڈسن بچوں سے جنسی زیادتی کے جرم میں قصوروار قرار
    • ایران آئی اے ای اے معائنہ کاروں کو واپس آنے دے گا:وینس کا دعویٰ
    • لندن میں 38 ڈگری تک گرمی متوقع، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت
    • 5.4 شدت کے زلزلے سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع لرز اٹھے
    • ایف بی آر موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے پر متفق، پاکستان میں قیمتیں کم ہونے کا امکان
    • غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق
    • مذاکرات کے پہلے دن کی غیر یقینی صورتحال کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • ایران کے مطابق مذاکرات کے پہلے دن حتمی مذاکرات شروع کرنے کے لیے ضروری شقوں پر بات ہوئی
    • امریکہ اور ایران نے 60 دن کے اندر حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق کر لیا
    • بیلجیم کے خلاف ڈرا کے بعد ایران نے ایل اے کے ڈریسنگ روم میں شکریے کا نوٹ چھوڑ دیا۔
    • اے ٹی وی بند، راجہ عامر شہزاد کے مطابق نجی ٹی وی بزنس ماڈل ناکام اور سوشل میڈیا نے ان کی جگہ لے لی
    • برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا
    • صرف پانچ ماہ میں 2 لاکھ 78 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے بیرونِ ملک ملازمتوں کے لیے رجسٹریشن کرائی
    • عباس عراقچی: ایران کی ناکہ بندی ختم اور کچھ منجمد اثاثے بھی جاری کر دیے گئے
    • پی آئی اے ماہ کے اختتام تک نئے مالکان کے حوالے کیے جانے کا امکان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹرنے وزیراعظم عمران خان کو معیشت پر بریفنگ دی۔

    By Daily Khabrainفروری 12, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    (ویب ڈیسک )حکومت تیزی سے سست ہوتی معیشت کے ساتھ اضافی آمدن بڑھانے کی مشکلات کا شکار ہے وہیں حکومت نے ناممکن نظر آتے ریونیو اہداف کے حصول کے لیے منعقدہ اجلاس میں معاونت کے لیے مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر ہارون اختر خان سے رابطہ کیا ہے۔ہارون اختر خان کی جانب سے وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی جبکہ اسی روز فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی کے عہدے سے رخصتی کی بھی خبر آئی۔وزیراعظم کے دفتر میں موجود معتبر ذرائع نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان تحریک انصاف کی نشست پر انتخاب لڑنے والے ہمایوں اختر خان کے چھوٹے بھائی ہارون اختر خان کو قیمتوں میں اضافے سے لے کر مجموعی ملکی پیداوار کی سست روی تک کے معاملے پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿د اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر شریک ہوئے جس میں وزیراعظم نے ملک میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کی ایک وجہ پالیسی کی ناکامیوں کو قرار دیا۔مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر کی جانب سے دی گئی بریفنگ پر جب ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی رائے جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اجلاس کو کم اہم گردانتے ہوئے کہا کہ ’اس طرح کے بہت سے اجلاس ہوتے رہتے ہیں‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’ان (ہارون اختر خان) کے پاس معیشت کے حوالے سے کچھ اچھے آئیڈیاز تھے اور انہیں ریونیو کے معاملات کا بھی تجربہ ہے‘، تاہم انہوں نے کسی عہدے میں تبدیلی کی باتوں کو یکسر مسترد کردیا۔اس کے ساتھ مشیر خزانہ نے نہ تو اس بات کی تردید کی اور نہ ہی تصدیق کہ ہارون اختر خان کو مشیر ریونیو کے عہدے کی پیشکش کی گئی ہے جو کہ اس وقت مشیر خزانہ کے ہی پاس ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہارون اختر کے ساتھ اکیلے ملاقات بھی ہوئی، اور اس ملاقات کے دوران وزیراعظم نے مبینہ طور پر انہیں ریونیو کے وزیر یا مشیر کے عہدے کی پیشکش کی، ذرائع کا کہنا تھا کہ ہارون اختر خان نے فیصلے کے لیے کچھ روز کا وقت مانگا ہے۔خیال رہے کہ ہارون اختر خان مسلم لیگ (ن) کے دورِ حکومت میں وزیر ریونیو تھے، اس معاملے میں جو بات پیچیدہ ہے وہ یہ کہ ہارون اختر براہ راست وزیراعظم کو جوابدہ ہوں گے یا مشیر خزانہ کے ماتحت کام کریں گے۔تاہم کچھ فیصلوں کی اپنی تاریخ ہوتی ہے جیسا کہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی مشیر خزانہ، ریونیو اور اقتصادی امور کی حیثیت سے تعیناتی کے فوراً بعد حکومت نے ریونیو کا قلمدان حماد اظہر کو دینا چاہا تھا جن کی جانب سے بجٹ تقریر کے بعد ریونیو کے وفاقی وزیر کا منصب سنبھالے جانے کا امکان تھا لیکن وہ فیصلہ اچانک واپس لیتے ہوتے ہوئے قلمدان دوبارہ حفیظ شیخ کو دے دیا گیا تھا۔اسی طرح چیئرمین ایف بی آر اور حفیظ شیخ کے درمیان تناو¿ اس وقت پیدا ہوا جب شبر زیدی نے ریونیو کے معاملات پر براہِ راست وزیراعظم کو رپورٹ کرنا شروع کردیا تھا۔اہم بات یہ بھی ہے کہ مشیر خزانہ کو کبھی بھی باضابطہ طور پر ایف بی آر میں مدعو نہیں کیا گیا صرف رواں سال کے پہلے روز انہوں نے دورہ کیا اور ریونیو بورڈ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔
    دوسری جانب وزیراعظم سیکریٹریٹ کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ شبر زیدی کے متبادل کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ادھر شبر زیدی نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے وزیراعظم سے اس عہدے کے متبادل کی تلاش کا کہا تھا لیکن انہوں نے ابھی تک استعفیٰ پیش نہیں کیا اور اگر وزیراعظم نے ان کی بتائی گئی پیشکش قبول کرلی تو وہ اس عہدے کے لیے کسی کا نام تجویز کریں گے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ

      20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے

      برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا

      تازہ ترین

      عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ

      20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے

      برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا

      امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ

      کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.