کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی یومیہ تعداد میں مسلسل اضافے کے بعد کل تعداد 1 لاکھ 54 ہزار سے بڑھ گئی
اسلام آباد (ویب دیسک) پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث مزید 129 افراد جاں بحق۔ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی یومیہ تعداد میں مسلسل اضافے کے بعد کل تعداد 1 لاکھ 54 ہزار سے بڑھ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مہلک کورونا وائرس سنگین صورت حال اختیار کرتا جا رہا ہے جس کے باعث ملک بھر میں کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد اور اموات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ا
تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ روز کورونا کے باعث 129 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی مجموعئ تعداد 2 ہزار 968 ہو چکی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے تو پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والی اموات ایک دن میں ریکارڈ کی جانے والی اموات کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ گزشتہ روز پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تقریباََ 5 ہزار کا اضافہ بھی ہوا ہے۔

