Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کرسٹیانو رونالڈو کی ہالی ووڈ میں انٹری، پہلی اسکرپٹڈ ٹی وی سیریز "Day 1s” میں کردار
    • شام اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے کا خواہاں، صدر احمد الشرع
    • پانچ سال بعد زین الدین زیدان کی فرانس کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے واپسی
    • گلین میک گرا نے وسیم اور وقار کو فاسٹ بولنگ کی عظیم ترین جوڑی قرار دے دیا
    • ریان ٹن ڈوشیٹ بھارت کے اسسٹنٹ کوچ کے عہدے سے مستعفی، کے کے آر میں واپسی
    • پاکستان میں 20 سال بعد عالمی ہاکی کا آغاز، کورین ٹیم اسلام آباد میں
    • اسرائیل نے مغربی کنارے کے مہاجر کیمپ پر قبضے کا حکم دے دیا
    • پاکستان میں سونے کی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار روپے سے نیچے آ گئی
    • جسٹن گریوز نے پاکستان کے خلاف 5 مسلسل میڈن اوورز اور 5 وکٹوں کے ساتھ ٹیسٹ تاریخ رقم کر دی
    • فوجی حملوں میں وقفے کے دوران ایران سے مذاکرات جاری ہیں : ٹرمپ
    • امریکا جنگ: ایران کی گیس پیداوار شدید متاثر
    • 29 جولائی سے 5 اگست تک کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی
    • میری کپتانی میں ٹیسٹ رینکنگ میں بہتر ی ہوئی تو تمام فارمیٹ کا کپتان بنائیں:بابر اعظم کی شرط
    • جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری
    • سعودی عرب نے چار ہفتوں میں 49 ہزار 500 سے زائد غیر قانونی مقیم افراد کو ملک بدر کر دیا
    • ڈریسنگ روم میں قرآن کی تلاوت، کمنٹیٹر نے محمد رضوان کے ایمان کی تعریف کر دی
    • امریکی ایوانِ نمائندگان کے ارکان رائین زنکے (ریاست مونٹانا) اور مائیکل جیمز (ریاست واشنگٹن) نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جہاں دفاع، تجارت اور اقتصادی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
    • خطرناک وائرس امریکی کی 9 ریاستوں تک پھیل گیا، ہزاروں متاثر
    • کرکٹر ارشدیپ سنگھ اور اداکارہ سمرین کور نے اپنے رشتے کی تصدیق کر دی
    • سجل، ہانیہ اور اقرا سے دوستی نہیں بس سلام دُعا ہے،ماہرہ خان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بلاول نے لانگ مارچ کا عندیہ دیدیا

    By Daily Khabrainدسمبر 27, 2016
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاڑکانہ (ویب ڈیسک)گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی نویں برسی کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کچھ لوگ مرا نہیں کرتے ان کی سوچ، فکر، کارنامے زندہ رہتے ہیں جب کہ کچھ لوگ زندہ رہ کر بھی مردہ لاشوں کی طرح ہوتے ہیں، ہم اپنے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ذوالفقارعلی بھٹو تاریخ اور لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں، میری ماں کو ناحق جیل میں رکھا گیا، سمجھتے تھے کہ بی بی ڈر جائیں گی لیکن وہ لڑتی رہیں، بینظیر بھٹو کبھی ضیاء تو اس کی باقیات کے خلاف لڑیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ہمیں ماضی پرست کہتے ہیں، پیپلز پارٹی کو ماضی پرست کہنے والے بتائیں کہ کیا جس کے لیے پارٹی بنی وہ مسائل حل ہوگئے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو گئی ہے، پاکستان کے مفادات خطرے میں ہیں، ہم دنیا میں تنہا کھڑے ہیں اور دنیا ہمیں دہشت گرد ملک بنانے کے چکر میں ہے، آج بھی بچے بچیاں، فورسز کے جوان دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں تخت جاتی امرا کی بادشاہت ہے، میں نے حکومت کو 4 مطالبات دیئے تھے، میں کہتا رہا کہ مستقل وزیر خارجہ لے آئیں جو پاکستان کی صحیح نمائندگی کرسکے لیکن مسلم لیگ (ن) کو میری باتیں دیر میں سمجھ آتی ہیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ نے کابینہ میں دہشت گردوں کے سہولت کار رکھے ہوئے ہیں، سپریم کورٹ کے کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ میں میری باتیں ثابت ہوگئیں کہ آج بھی دہشت گردوں کو پناہ مل رہی ہے، وزیر داخلہ کالعدم تنظیموں سے ملاقات کرکے انہیں اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دیتے ہیں اور اب استعفا دینے کے بجائے سپریم کورٹ سمیت سب کو دھمکیاں دے رہے ہیں، اب مجھے دیکھنا ہے سپریم کورٹ کیا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا نواز شریف کہتے ہیں کہ ہماری حکومت کا کوئی اسکینڈل نہیں لیکن پاکستان میں لوگوں سے پوچھا جائے کہ ملک کا وزیر اعظم کون ہے تو وہ کہتے ہیں پاناما شریف، آپ کا وزیراعلیٰ ٰکہتا تھا کہ زرداری کو سڑک پر گھسیٹوں گا، میں بینظیر کا بیٹا ہوں جس پر آپ نے کیا کیا ظلم نہیں کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میرے بزرگوں نے بڑوں کی عزت کرنا سکھایا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کی سیاست سے اتفاق کروں، آپ چاہتے ہیں کہ سی پیک کو متنازع بنایا جائے اور میں چپ رہوں، آپ چھوٹے صوبوں کے حقوق چھین لیں، آپ پاناما میں پکڑے جانے کے باوجود احتساب سے بھاگیں، آپ کی پالیسی سے صنعت تباہ ہوجائے، لوگ علاج سے محروم رہیں، آپ غربت اور بے روزگاری میں اضافہ کریں، آپ کا بھائی نرسوں اور ڈاکٹر پر لاٹھی چارج کرے، مودی نہتے کشمیریوں کا خون بہائے اور آپ اس سے دوستی کریں، ہم بے گناہوں کو پھانسی ہو اور آپ کو کلین چٹ ملے اور میں چپ رہوں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ کارکن ایک اور لڑائی کے لیے تیار ہوجائیں، بلاول بھٹو میدان میں آگیا ہے، ہمیں سیاسی لانگ مارچ کی تیاری شروع کرنی ہے، ہر صوبے ہر شہر ہرگاو¿ں میں آرہا ہوں اور اپنے 4 مطالبات منوانے کے لیے پورے ملک کا دورہ کروں گا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان میں سونے کی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار روپے سے نیچے آ گئی

      29 جولائی سے 5 اگست تک کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی

      امریکی ایوانِ نمائندگان کے ارکان رائین زنکے (ریاست مونٹانا) اور مائیکل جیمز (ریاست واشنگٹن) نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جہاں دفاع، تجارت اور اقتصادی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.