متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز 26 نومبر سے ہوگا جس کا اعلان دبئی کی فضائی کمپنی فلائی دبئی نے کیا۔
فلائی دبئی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ کمپنی دبئی سے براہ راست تل ابیب کے لیے ہفتے میں 14 پروازیں آپریٹ کرے گی جس کے لیے بکنگ کمپنی کی ویب سائٹ پر دستیاب بزنس اور اکانومی کلاسوں میں کرائی جاسکتی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق فلائی دبئی اس وقت واحد کمپنی نے جس نے دبئی سے اسرائیل کے لیے براہ راست کمرشل پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہےکہ دبئی سے تل ابیب اور تل ابیب سے دبئی کے لیے روزانہ دو پروازیں چلائی جائیں گی جن میں ایک طرف کا سفر تقریباً تین گھنٹے میں طے ہوگا۔
