Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کرسٹیانو رونالڈو کی ہالی ووڈ میں انٹری، پہلی اسکرپٹڈ ٹی وی سیریز "Day 1s” میں کردار
    • شام اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے کا خواہاں، صدر احمد الشرع
    • پانچ سال بعد زین الدین زیدان کی فرانس کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے واپسی
    • گلین میک گرا نے وسیم اور وقار کو فاسٹ بولنگ کی عظیم ترین جوڑی قرار دے دیا
    • ریان ٹن ڈوشیٹ بھارت کے اسسٹنٹ کوچ کے عہدے سے مستعفی، کے کے آر میں واپسی
    • پاکستان میں 20 سال بعد عالمی ہاکی کا آغاز، کورین ٹیم اسلام آباد میں
    • اسرائیل نے مغربی کنارے کے مہاجر کیمپ پر قبضے کا حکم دے دیا
    • پاکستان میں سونے کی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار روپے سے نیچے آ گئی
    • جسٹن گریوز نے پاکستان کے خلاف 5 مسلسل میڈن اوورز اور 5 وکٹوں کے ساتھ ٹیسٹ تاریخ رقم کر دی
    • فوجی حملوں میں وقفے کے دوران ایران سے مذاکرات جاری ہیں : ٹرمپ
    • امریکا جنگ: ایران کی گیس پیداوار شدید متاثر
    • 29 جولائی سے 5 اگست تک کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی
    • میری کپتانی میں ٹیسٹ رینکنگ میں بہتر ی ہوئی تو تمام فارمیٹ کا کپتان بنائیں:بابر اعظم کی شرط
    • جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری
    • سعودی عرب نے چار ہفتوں میں 49 ہزار 500 سے زائد غیر قانونی مقیم افراد کو ملک بدر کر دیا
    • ڈریسنگ روم میں قرآن کی تلاوت، کمنٹیٹر نے محمد رضوان کے ایمان کی تعریف کر دی
    • امریکی ایوانِ نمائندگان کے ارکان رائین زنکے (ریاست مونٹانا) اور مائیکل جیمز (ریاست واشنگٹن) نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جہاں دفاع، تجارت اور اقتصادی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
    • خطرناک وائرس امریکی کی 9 ریاستوں تک پھیل گیا، ہزاروں متاثر
    • کرکٹر ارشدیپ سنگھ اور اداکارہ سمرین کور نے اپنے رشتے کی تصدیق کر دی
    • سجل، ہانیہ اور اقرا سے دوستی نہیں بس سلام دُعا ہے،ماہرہ خان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اُمید ہے کہ جو بائیڈن، ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کی پالیسیاں تبدیل کریں گے، سربراہ عرب لیگ

    By Daily Khabrainجنوری 19, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    عرب لیگ کے سربراہ نے اُمید ظاہر کی ہے کہ جو بائیڈن انتظامیہ ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں میں تبدیلی لائے گی اور فلسطینیوں کی آزادی کے حصول کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی جماعتوں کے تعاون سے ایک سیاسی عمل کا آغاز کرے گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق 22 رکنی تنظیم کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ کئی دہائیوں سے جاری اسرائیل اور فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کو ‘مرکزی ثالث (امریکا) نے دبا دیا ہے’۔

    انہوں نے کہا کہ ‘اس سے اسرائیلی حکومت کو آباد کاری کی سرگرمیاں تیز کرنے اور مقبوضہ اراضی پر قبضہ کرنے جیسے خطرناک اور تباہ کن اقدام اٹھانے کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے’۔

    مزید پڑھیں: مقبوضہ فلسطین میں تیار اسرائیلی مصنوعات درآمد کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، بحرین

    عرب لیگ کے سربراہ نے اسرائیل-فلسطین تنازع کے وسیع تر پہلوؤں اور مشرق وسطیٰ کے تنازع پر بریفنگ دی۔

    انہوں نے ایران کا نام لیے بغیر یہ بھی کہا کہ ‘چند علاقائی قوتیں بین الاقوامی تجارت کے لیے انتہائی ضروری سمندری راستوں کی سلامتی پر منفی اثر ڈالتے ہوئے عرب خطے کے امور میں مداخلت کر رہی ہیں’۔

    انہوں نے شام کے صدر بشار الاسد، یمن کے حوثی باغیوں اور حماس، جو غزہ کی پٹی کو کنٹرول کرتے ہیں، کے لیے ایران کی حمایت کا براہ راست حوالہ دیے بغیر کہا کہ ‘یہ بات بھی سامنے آچکی ہے کہ یہ مداخلت موجودہ تنازع کو مزید پیچیدہ کردیتی ہے’۔

    یہ بھی پڑھیں: اسرائیل سے بہتر تعلقات ممکن لیکن فلسطین سے متعلق پالیسی قبول نہیں، اردوان

    ابوالغیط نے شام میں 10 سال خانہ جنگی، یمن کی جنگ ساتویں سال میں داخل ہونے اور ‘لیبیا میں محصور ڈویژنز’ کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس اور جاری تنازع اور بحرانوں نے ‘ایک خطرناک صورتحال پیدا کی ہے جس کی وجہ سے خطے کے عوام کو بھاری نقصان پہنچا ہے’۔

    انہوں نے یہ بات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دفتر چھوڑنے سے قبل آخری لمحات میں منظوریوں کے تحت اسرائیلی حکام کی جانب سے مغربی کنارے کی بستیوں میں 800 کے قریب مکانات تعمیر کرنے کے منصوبے کو آگے بڑھانے کے ایک روز بعد بات کی۔

    فلسطینی رہنماؤں نے اسرائیلی اقدام کی سخت مذمت کی۔

    فلسطینیوں نے مستقبل کی آزاد ریاست کے ایک حصے کے طور پر 1967 کی مشرق وسطیٰ کی جنگ میں اسرائیل کے قبضے میں آنے والے تمام مغربی کنارے پر دعویٰ کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آبادکاری میں بڑھتی آبادی تقریبا 5 لاکھ لوگوں تک پہنچ چکی ہے جس سے ان کی آزادی کے خواب کو حاصل کرنا مشکل سے مشکل تر ہوتا جارہا ہے۔

    ابوالغیط نے کہا کہ دو ریاستی حل کی توثیق کے لیے آنے والے مہینوں میں تمام فریقین کو ‘اہم کوششیں’ کرنے کی ضرورت ہے۔

    مزید پڑھیں: فلسطین سے امن معاہدے کے بغیر اسرائیل سے سفارتی تعلقات کی گنجائش نہیں، سعودی عرب

    انہوں نے کہا کہ ‘ہم نئی امریکی انتظامیہ کی جانب سے پالیسیوں اور عمل کو بہتر بنانے کے منتظر ہیں، ‘اس سے فلسطینی عوام کو نئی اُمید ملے گی کہ عالمی برادری آزادی اور آزادی کے حصول کے لیے اس کی عظیم امنگ میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی’۔

    شام کے بارے میں ابوالغیط نے کہا کہ 5 ممالک فوجی طور پر مداخلت کر رہے ہیں اور ‘سیکیورٹی کی صورتحال خاص طور پر شمال مغرب، شمال مشرق اور جنوب میں، ہنگامہ خیز اور خطرناک ہے’۔

    انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف سیاسی تصفیے کے امکانات کو مجروح کیا جارہا ہے بلکہ اتنے ہی سنگین انسانی نقصانات بھی سامنے آرہے ہیں جبکہ 90 فیصد شامی شہری غربت میں زندگی گزار رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ‘وہ علاقائی قوتیں شام کی سرزمین کو جنگ کے میدان کے طور پر دیکھتی ہیں’۔

    یمن کے بارے میں عرب لیگ کے سربراہ نے کہا کہ ‘صورتحال حاص طور پر انسانیت سوز صورتحال اتنی ہی خطرناک ہے جہاں یمنی عوام کو غذائی قلت کا سامنا ہے’۔

    انہوں نے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس کے مشترکہ اعلامیے میں جنگ بندی اور اعتماد سازی کے اقدامات پر زور دینے کے لیے حوثیوں اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کے درمیان معاہدہ حاصل کرنے کی کوششوں کی بھرپور حمایت کی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      شام اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے کا خواہاں، صدر احمد الشرع

      اسرائیل نے مغربی کنارے کے مہاجر کیمپ پر قبضے کا حکم دے دیا

      فوجی حملوں میں وقفے کے دوران ایران سے مذاکرات جاری ہیں : ٹرمپ

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.