Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • غزہ میں شائقین نے ارجنٹینا کی فتح کا جشن منایا، میسی کی قیادت میں ٹیم ورلڈ کپ فائنل میں
    • گلگت بلتستان کو پاکستان کا پانچواں آئینی صوبہ بنانے کی قرارداد منظور۔
    • بی ٹی ایس، شکیرا اور جسٹن بیبر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل ہاف ٹائم شو میں پرفارم کریں گے۔
    • اینڈی برنہم برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہنما مقرر۔
    • ایران نے قطر میں امریکی العدید ایئر بیس پر حملے کا دعویٰ کر دیا۔
    • بحرین نے ایران کے متعدد فضائی حملے ناکام بنا دیے۔
    • جنگ بندی کے بعد امریکی حملوں میں 38 ایرانی جاں بحق، 400 زخمی: ایران
    • اینٹی ڈوپنگ کیس،حمد نواز پر 3 ماہ کی پابندی
    • حکومت نے سائبر سکیورٹی مزید سخت کر دی
    • پاکستان کی پہلی مس ورلڈ امیدوار انیقہ جمال اقبال
    • فیفا ورلڈ کپ ٹرافی لوئی وٹون کے خصوصی ٹرنک میں پہنچے گی
    • پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ دوبارہ خسارے میں چلا گیا،2026 کا اختتام 139 ملین ڈالر کے خسارے پر ہوا۔
    • پاکستانی روپے کی زائد قدر برآمدات کی ترقی کو متاثر کر رہی ہے۔
    • پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔
    • امریکا ایران کشیدگی سے عالمی تیل کی قیمتوں میں اضافہ، سپلائی خدشات بڑھ گئے
    • ٹرمپ کا دعویٰ، امریکا ایران میں بڑی کامیابی حاصل کر رہا ہے
    • چین نے ٹرمپ کے امریکی انتخابات میں مداخلت کے الزامات مسترد کر دیے
    • ٹرمپ کا تقریر نہ دکھانے والے نیٹ ورکس کے لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ
    • تازہ امریکی حملوں کے بعد جنوبی ایران میں بجلی کی بندش
    • امریکا۔ایران کشیدگی: ٹرمپ کی سفارت کاری کی پیشکش، خلیجی ممالک پر نئے حملے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    امریکا، ٹرمپ کی ‘ظالمانہ’ امیگریشن سوچ کو پلٹ دے گا، جو بائیڈن

    By Daily Khabrainجنوری 24, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے میکسیکن ہم منصب کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا مائیگریشن کی وجوہات سے متعلق پالیسیز کو دیکھتے ہوئے ٹرمپ انتطامیہ کے امیگریشن کے حوالے سے ‘ظالمانہ’ نقطہ نظر کو پلٹنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

     صدر اندرس مینوئیل پیز کے ساتھ کال پر بات کرتے ہوئے میں جو بائیڈن نے امیگریشن کے لیے اپنے نئے قانونی راستے اور پناہ کے خواہشمندوں کی درخواست کا عمل بہتر بنانے کا خاکہ پیش کیا۔

    وائٹ ہاؤس کی جانب سے کال سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ‘گزشتہ دور حکومت کی ظالمانہ امیگریشن پالیسیوں کو پلٹنا ترجیحات میں شامل ہے’۔

    بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے ‘بے قاعدہ امیگریشن’ کو کم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

    جو بائیڈن کے امیگریشن سے متعلق اصلاحاتی منصوبے میں میکسیکو کا اہم کردار ہے، قبل ازیں رواں ماہ کے آغاز میں میکسیکو نے وسطی امریکا میں شمالی امریکا جانے والے پناہ گزینوں کے ایک بڑے قافلے کو روکنے کے لیے تعاون کیا تھا۔

    میکسیکو کی وزارت خارجہ کا بھی کہنا تھا کہ انہوں نے امریکی سرزمین میں داخل ہونے والے افراد کے بہتر صحت پروٹوکولز کے لیے جو بائیڈن کے دستخط کردہ کووِڈ 19 حکم نامے کے سلسلے میں واشنگٹن کے ساتھ بات چیت کا آغاز کردیا ہے۔

    کال کے بعد میکسیکن صدر نے ٹوئٹر پر ایک پیغام پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ کام خوشگوار اور احترام سے بھرپور تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ‘ہر چیز اس بات کی جانب اشارہ کررہی ہے کہ تعلقات ہمارے لوگوں اور اقوام کے لیے اچھے ہوں گے’۔

    بہر حال جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب ایسے وقت میں ہوئی کہ جب میکسیکو کے سابق وزیر دفاع کے حوالے سے تفیش پر تناؤ پایا جارہا تھا تاہم یہ تحقیقات اب ختم کردی گئی ہیں۔

    یاد رہے کہ جو بائیڈن کے پیش رو ڈونلڈ ٹرمپ کی توجہ کا بنیادی مرکز قانونی اور غیر قانونی امیگریشن روکنا تھا۔

    قبل ازیں جوبائیڈن نے ایک ایسے بل کے لیے ابتدائی کوششیں کیں جو امریکا میں مقیم تقریباً ایک کروڑ 10 لاکھ افراد کو شہریت دینے کی راہ ہموار کرے گا، حالانکہ کانگریس میں ان کے اتحادیوں نے اعتراف کیا ہے کہ ‘یہ انتہائی مشکل کام ہوگا’۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      غزہ میں شائقین نے ارجنٹینا کی فتح کا جشن منایا، میسی کی قیادت میں ٹیم ورلڈ کپ فائنل میں

      اینڈی برنہم برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہنما مقرر۔

      ایران نے قطر میں امریکی العدید ایئر بیس پر حملے کا دعویٰ کر دیا۔

      تازہ ترین

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.