دبئی: (ویب ڈیسک) لیجنڈری آسٹریلین سپیڈ سٹار بریٹ لی ہے نے کہا ہے کہ وہ شاہین شاہ آفریدی کے پرستار ہیں۔
سابق قومی فاسٹ باؤلر شعیب اختر سے بات چیت کرتے ہوئے بریٹ لی کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی ایک بہترین باؤلر ہیں،وہ تیز گیند کرتے ہیں اوران کو اچھا باؤنس بھی ملتا ہے۔بریٹ لی کا بابر اعظم کے متعلق کہنا تھا کہ ان کی تکنیک بہت بہترین ہے اور وہ دنیا کا بہترین کور ڈرائیو کھیلتے ہیں۔
بریٹ لی نے شاہین شاہ آفریدی بارے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ کو بھی خوشی ہوگی

