تازہ تر ین

متحدہ کرپٹ اپوزیشن عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتی، شہباز گل

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ متحدہ کرپٹ اپوزیشن مل کر بھی عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کرپٹ نظام کو عمران خان نے نکیل ڈالی لیکن نظام کی تبدیلی نااہلوں سے برداشت نہیں ہو رہی۔
انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں کرپٹ نظام اور فائدہ لینے والوں کی کوئی جگہ نہیں جبکہ ملک لوٹنے والا نااہل ملک سے فرار ہے۔
شہباز گل نے کہا کہ آدھی ن لیگ بھگوڑی اور آدھی عدالتوں میں اپنا کیا بھگت رہی ہے اور جب نااہل میاں کا احتساب ہوا تو ان کی چیخیں نکل گئیں۔
انہوں نے کہا کہ آج پوری متحدہ کرپٹ اپوزیشن یکجا ہو کر بھی عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain