Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایران کا شہید سپریم لیڈر اور جاں بحق شہریوں کے لیے انصاف کا عزم
    • ایران کا دعویٰ: اردن کے فضائی اڈوں پر حملے
    • امریکی فوج کے مطابق ایران میں درجنوں مقامات پر نئی فضائی کارروائیاں
    • ایران کا کویت اور بحرین کے فضائی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ
    • آبنائے ہرمز پر امریکا، ایران کشیدگی؛ تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
    • افسوسناک خبر؛ بلوچستان میں دہشتگردوں نے 5 پنجابی مزدوروں کو شہید کردیا، شہداء کا تعلق پسرور، نارووال اور خان پور سے تھا
    • کامیڈین اللہ رکھا کو لائیو ٹی وی پروگرام کے دوران دل کا دورہ پڑ گیا
    • سابق ایتھوپیئن ایئر ویز چیف پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے نئے سی ای او مقرر
    • پاکستان نے 56ویں بین الاقوامی فزکس اولمپیاڈ میں 3 کانسی کے تمغے اپنے نام کر لیے
    • برینڈن میک کولم کو انگلینڈ کی مردوں کی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا
    • "ہم آبنائے ہرمز کو طاقت کے ساتھ محفوظ رکھیں گے”: ابراہیم رضائی
    • ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا
    • قطر میں ملبہ گرنے سے ایک بچے سمیت 3 افراد زخمی
    • امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے
    • جنوبی افریقہ کے ورلڈ کپ اسٹار جیڈن ایڈمز 25 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
    • چین نے سی پیک کے اربوں روپے کے اجبات معاف کرنے سے انکار کر دیا
    • ریٹائرڈ پاکستانی بحریہ کے افسر برطانیہ کے میئر منتخب
    • چین کا نیا اے آئی: GPT-5.5 سے سستا اور زیادہ شفاف
    • این ڈی ایم اے کا سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ الرٹ
    • اسپین میں تباہ کن جنگلاتی آگ، 11 افراد ہلاک، 19 لاپتہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فیشن ایبل فیملیز کا لنڈا بازار پر دھاوا ….

    By Daily Khabrainجنوری 18, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (سٹی رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی شہریوں نے لنڈا بازار کا رخ کر لیا۔ امیر گھرانوں کی ایلیٹ کلاس کی فیملیز بھی بڑی بڑی گاڑیوں میں خریداری کرنے پہنچ گئیں۔ شہری گرم جوتے‘ کپڑے اور دیگر اشیاءخریدتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ لنڈا بازار کے دکانداروں نے لنڈے کی اشیاءکی قیمتوں میں دوگنا اضافہ کر دیا۔ روزبروز رش بڑھنے لگا۔ بیشتر مڈل کلاس لوگ دکانداروں کے ریٹ سن کر ہی جانے لگے۔ اکثر ایلیٹ کلاس کی فیملیز لنڈا بازار سے اشیاءخرید کر بیرون ممالک سے منگوانے کا بہانہ بنانے لگیں۔ لنڈا بازار میں پرانی اشیاءنئی امپورٹڈ چیزوں سے بھی مہنگی ملنے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق شہر لاہور میں روزبروز سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی شہریوں کی بڑی تعداد خصوصاً فیملیز چھوٹے چھوٹے بچوں کے ہمراہ لنڈا بازار میں پہنچ گئی ہیں۔ بڑی بڑی گاڑیوں میں ڈرائیور کے ساتھ فیملیز بھی گرم کپڑے اور جوتے خریدتے ہوئے دکھائی دیتی ہیں۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ بیشتر اشیاءبیرون ممالک سے امپورٹڈ استعمال ہو کر آتی ہیں جو کہ ڈرائی کلینز کروانے کے بعد بالکل نئی ہو جاتی ہیں جسے امیر لوگ خوشی سے استعمال کرتے ہیں اور اکثر اپنے عزیزواقارب کو یہی بتاتے ہیں کہ ہمارے فلاں رشتے دار نے بیرون ممالک سے بھیجی ہیں کیونکہ امپورٹڈ اشیاءبڑی بڑی مارکیٹوں اور دکانوں پر کافی مہنگی ہوتی ہیں‘ اسی لئے امیر لوگ بھی لنڈا بازار میں شاپنگ کرنا پسند کرتے ہیں۔ دوسری جانب سردی میں اضافے کے بعد لنڈا بازار بھی غریبوں کی پہنچ سے دور ہو گیا ہے کیونکہ لنڈا بازار میں دکانداروں نے اپنی مرضی کے ریٹ لگا لئے ہیں جنہیں سن کر ہی غریب آدمی بغیر کچھ خریدے چلتا بنتا ہے۔ دکانوں پر اشیاءکی قیمتیں زیادہ اور چیزیں بھی نئی مل جاتی ہیں مگر ریڑھیوں پر زیادہ استعمال شدہ اشیاءدستیاب ہوتی ہیں۔ روزبروز لنڈا بازار کے باہر لگی ریڑھیوں کی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے۔ لوگ ریڑھیوں سے گرم جرابیں‘ جرسیاں‘ سویٹر اور جیکٹس خریدتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔
    لنڈا بازار

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      افسوسناک خبر؛ بلوچستان میں دہشتگردوں نے 5 پنجابی مزدوروں کو شہید کردیا، شہداء کا تعلق پسرور، نارووال اور خان پور سے تھا

      ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا

      این ڈی ایم اے کا سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ الرٹ

      تازہ ترین

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.