اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں فنڈز ضبط ہونے کے نوٹس کا جواب دینے کےلئے الیکشن کمیشن سے 4 ہفتے کا وقت مانگ لیا،چیف الیکشن کمشنر نے واضح کیا کہ اتنا زیادہ وقت نہیں دے سکتے،الیکشن کمیشن نے 6 ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے کے کیس کی سماعت کی۔
تحریک انصاف کے وکیل شاہ خاور پیش نہ ہوئے،معاون وکیل نے بتایا کہ ان کے دوسرے وکیل انور منصوربھی سپریم کورٹ میں مصروف ہیں،تحریک انصاف نے متعلقہ دستاویزات جمع کرانے اور جواب کیلئے وقت مانگا تو چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ ساری دستاویزات تو پی ٹی آئی کیس میں دے چکی تھی۔
معاون وکیل نے مؤقف اپنایا کہ پی ٹی آئی فارن چیپٹر سے بھی دستاویزات منگوانی ہیں،جس قسم کا آرڈر آیا ہے بہت سی چیزوں کی تفصیل بتانی ہے،فنڈز ضبط ہونے کے نوٹس پر چار ہفتے کا وقت دیا جائے۔
چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ اتنا وقت نہیں دے سکتے جس پر معاون وکیل نے استدعا کی کہ کم از کم دو ہفتے کا وقت تو دیا جائے،چیف الیکشن کمشنر نے6 ستمبر تک وقت دے دیا۔
Trending
- اقوام متحدہ نے غزہ میں نسل کشی کرنے پر اسرائیل کو بلیک لسٹ میں شامل کردیا، عرب میڈیا
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
