اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے متفرق درخواست دائر کر دی، درخواست میں عمران خان کے ویڈیو کلپس ریکارڈ پر لانے کی استدعا کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کے خلاف توہین آمیز بیان پر پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف توہین عدالت کیس میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے متفرق درخواست دائر کر دی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عمران خان کے ویڈیو کلپس ریکارڈ پر لانا چاہتے ہیں، اس لیے الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا پر دیئے گئے بیانات کی ویڈیوز بھی ریکارڈ پر لانے کی اجازت دی جائے۔ درخواست میں کہا گیا کہ عدالت کے لیے یہ بیانات فیصلہ کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے،
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوٹس بورڈ پر لارجر بینچ کی کاز لسٹ بھی آویزاں کر دی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا تین رکنی لارجر بینچ آج دوپہر کو کیس کی سماعت کرے گا، بینچ کی سربراہی جسٹس محسن اختر کیانی کریں گے جبکہ بینچ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار بھی شامل ہیں۔
Trending
- اقوام متحدہ نے غزہ میں نسل کشی کرنے پر اسرائیل کو بلیک لسٹ میں شامل کردیا، عرب میڈیا
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
