Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پنجاب کے 11 ہزار کے قریب سکول اور کالجز اووٹ سورس کرنا تعلیم کش اقدام متاثرین
    • سابق صدر چیمبر ناصر خان کا چینی سفیر جیانگ زائی کے اعزاز میں عشائیہ
    • گودام سے زیتون آئل اور کیش چوری ہونے کا ڈراپ سین،ملازم ہی چور نکلا
    • اے سی سی اے پاکستان کی کارپوریٹ کانفرنسوں کا ملتان’ فیصل آباد میں انعقاد
    • اوپن یونیورسٹی داخلوں کی آخری تاریخ 5 اکتوبر،طلبہ آن لائن جمع کرائیں
    • پنڈداد نخان: بچوں کو نشہ آور کیپسول فروخت کرنے والا ملزم گرفتار
    • مورگاہ پولیس کی کارروائی،ڈینگی ٹیم سے مزاحمت کرنے اور دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار
    • سابق ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرآج سماعت
    • پلاسٹک فری اسلام آباد اقدام کا آغاز کر دیا گیا
    • وفاقی وزیر کیسکھر حیدرآباد موٹروے ایم-6 تعمیر کے آغاز کی خوشخبری دیدی
    • پوٹھوہار پولیس کی کارروائیاں 3 افراد کو حراست میں لیکر چرس اور شراب برآمد
    • فوجی محاذ آرائی ہوئی تو ایران کا ردعمل پہلے سے زیادہ طاقتور ہوگا: عباس عراقچی
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث خیبرپختونخوا حکومت میں ہنگامی اقدامات پر غور
    • برطانوی ایئربیس سے امریکی تمام بمبار طیارے واپس امریکا منتقل
    • تھانہ چکلالہ ، رات گئے ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، 6ملزمان گرفتار
    • افغانیوں کے انخلاء کے لیے کاروائیاں تیز کی جائے، مقررین
    • جامعہ نعیمیہ کا دینی طلبہ کیلئے جدید اسلامی بینکنگ کورسز شروع کرنیکا اعلان
    • جندول لوئر دیر تحصیل میدان میں ڈکیتی کے بعد دو بھائی قتل،ملزمان فرار
    • معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار افغانیوں کو ڈیپورٹ کر نا چاہیے،شہری
    • لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پررہا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    الیکشن ملتوی، پی ٹی آئی نے فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا

    By Khabrain Newsمارچ 23, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں اسد عمر اور فواد چودھری نے کہا ہے کہ کل رات الیکشن کمیشن کے فیصلے نے آئین کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں، الیکشن ملتوی کرنے کے فیصلے کو کل سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پارلیمنٹ میں خواہش کا اظہار کیا گیا، حسن اتفاق ہے چند گھنٹے بعد الیکشن کمیشن کا فیصلہ آگیا، یہ فیصلہ آئینی و قانونی نہیں ہے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا۔
    اسدعمر نے کہا کہ کل ہی سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی جائے گی، علی ظفر پٹیشن تیار کر رہے ہیں، گورنر خیبرپختونخوا کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ پہلے ہی دائر کر چکے ہیں۔
    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پنجاب کا الیکشن 30 اپریل کو کرایا جائے، لاہور ہائی کورٹ نے مینار پاکستان جلسے کی اجازت دیدی ہے، مینار پاکستان کا جلسہ تاریخی ہو گا، آئین کے دفاع کے لیے سپریم کورٹ کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا جائے گا، آئین کے دفاع کے لیے سپریم کورٹ کے پیچھے کھڑے ہیں۔
    اسد عمر نے کہا کہ جلسے کی تیاریوں کو تیز کر دیا ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز پیر والے دن مشترکہ سیشن میں بھرپور طریقے سے موقف پیش کریں گے، انہوں نے کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدوار حلقوں میں کمپین جاری رکھیں، پٹیشن میں مطالبہ کیا جائے گا کہ 30 اپریل کو ہی الیکشن کرایا جائے۔
    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ یوم پاکستان کے دن آئین کو توڑا گیا، کل سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی جائے گی، 96 بار ایسوسی ایشنز نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو مسترد کیا ہے۔
    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کل مشترکہ اجلاس میں سپریم کورٹ پرحملہ کیا گیا، کل کا اجلاس ہی سپریم کورٹ پر حملہ کرنے کے لیے بلایا گیا تھا، عدلیہ پر حملہ کرنے کی مسلم لیگ کی ایک تاریخ ہے۔
    فواد چودھری نے کہا کہ حمزہ شہباز کو بغیر پیش ہوئے اتوار والے دن ضمانت ملی تھی، وزیر قانون تو شیطان کے وکیل ہو گئے ہیں، اعظم نذیر تارڑ کو اپنا نام ڈیول ایڈووکیٹ ہی رکھ لینا چاہیے، اعظم نذیر تارڑ پہلے اچھے بھلے آدمی تھے۔
    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا جلسہ ہفتے کی رات کو ہو گا، جلسہ تروایح کے بعد شروع ہو گا اور سحری تک جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کا جے آئی ٹی بنانا خوش آئند فیصلہ ہے، ہم امید کرتے ہیں جے آئی ٹی آزادانہ ہو گی
    فواد چودھری نے کہا کہ پنجاب میں آئین کے مطابق 30 اپریل کو الیکشن ہونے ہیں، آئین کی حفاظت سپریم کورٹ اورعوام نے کرنی ہے، آئین بچانا سپریم کورٹ کا کام ہے، اس کےعلاوہ آپ کا اور کوئی کام نہیں، ہمیں پتا ہے ججز پر بہت دباؤ اور انہیں بلیک میل کیا جا رہا ہے، مجھے امید ہے ججزعوام کے ساتھ مل کر آئین کی حفاظت کریں گے۔
    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سول سوسائٹی کے لوگ آئے تھے، مذاکرات کے لیے ہم تو تیار ہیں، یہ حکومت کچھ بھی کر سکتی ہے لیکن الیکشن نہیں کرانا چاہتی، ہمارے کارکنان ہی زمان پارک کی سکیورٹی کر رہے ہیں، زمان پارک حملہ اور ظل شاہ کو قتل کرنے کے خلاف بھی پرچہ درج کرائیں گے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث خیبرپختونخوا حکومت میں ہنگامی اقدامات پر غور

      حکومت سے مذاکرات میں ڈیڈلاک : پی ٹی آئی لانگ مارچ کا پہلا مرحلہ آج شروع ہوگا

      خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 فتنہ الخوارج ہلاک

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.