Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کراچی میں ستمبر کی غیر معمولی گرمی نے10 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
    • نیشنل بینک کچہری چوک ملتان مین برانچ میں کروڑوں کے فراڈ کا انکشاف
    • سہیل آفریدی کی لاہور امد پر دفعہ144 کی خلاف ورزی کارکنون کی گرفتاری کیا فیصلہ
    • ڈیفنس سی پولیس نے 4 ون ویلرز گرفتار کر لئے
    • وزارت خزانہ نے فنڈز کے اجراء کو مالی گنجائش سے مشروط کر دیا
    • 3 سال بعد غزہ کے سکولوں میں پھرسے بچوں کی آوازیں گونج اٹھیں
    • سفاک خاتون نے 17 سالہ حاملہ بیٹی کو پھانسی دے دی
    • خیبرپختونخوا پولیس نے 27 ستمبر مارچ میں سرکاری اسلحہ لے جانے پر پابندی لگادی پشاور
    • سی ایم یوتھ گیم صوبہ بھر میں بیک وقت اکتوبر تا نومبر منعقد کرانے کا فیصلہ
    • پروموشنل شوٹ کے دوران انجری، راچن رویندرا بھارت کے خلاف ٹی20 سیریز سے باہر
    • ایل ڈی اے افسران کی سرپرستی گرین ایریا میں اور گینک فارمز فیز ٹو بنانے کی نجازت
    • ایک دن کیلئے پولیس افسر بنی تو زیادتی کے مجرموں کو پھانسی چڑھا دونگی: زارا نور
    • برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کلو کمی
    • ایشلے نوفکے نیدرلینڈز کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر
    • مقبوضہ کشمیر میں 40 ہزار سے زائد اسامیاں خالی ہونیکا انکشاف
    • بغیر منظوری غیرقانونی سکیم بنانے کی ہرگز اجازت نہیں’ کارروائی کی جائے گی: ترجمان ایل ڈی اے
    • لاہور ہائیکورٹ: ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کیلئے سی ٹی سکین مشینوں کی خریداری کیخلاف درخواست نمٹا دی گئی
    • سندر پولیس نے7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا
    • پاکستان میں ورچوئل اثاثہ صارفین کی تعداد 4 کروڑ سے تجاوز کرچکی: بلال بن ثاقب اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیئرمین پاکستان
    • اسلام آباد میں امن و امان قابو میں رکھنے کیلئے پنجاب پولیس کے 45 ہزار سے زائد افسران’ اہلکار خدمات انجام دینگے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم کے مستعفی ہونے کا امکان

    By Khabrain Newsاپریل 29, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ایڈن برگ: اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر پاکستانی نژاد حمزہ یوسف آج کسی وقت مستعفی ہونے کا اعلان کرسکتے ہیں۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کو اسکاٹش لیبر پارٹی اور گرین پارٹی کی تحریک عدم اعتماد کا سامنا ہے اور وہ البا پارٹی کے ساتھ اتحاد سے بھی انکار کرچکے ہیں۔

    بی بی سی کی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس صورت حال میں اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کو شراکت اقتدار کا معاہدہ ختم ہونے پر استعفیٰ دینا پڑ سکتا ہے۔

    بی بی سی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی نژاد حمزہ یوسف پر استعفیٰ دینے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کا شدید دباؤ ہے اور ان کے پاس تحریک اعتماد سے بچنے کے لیے مستعفی ہونے کے سوا کوئی اور راستہ نہیں بچا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے حمزہ یوسف نے اپنی جماعت اسکاٹش نیشنل پارٹی اور گرین پارٹی کے درمیان اقتدار کی تقسیم کا معاہدہ اچانک ختم کر دیا تھا اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر اقلیتی حکومت چلانے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔

    تاہم اپوزیشن جماعتوں نے حمزہ یوسف کے ساتھ مل کر نئی کابینہ بنانے کے بجائے تحریک عدم اعتماد پیش کر دی۔

    ادھر حکمراں جماعت نے حمزہ یوسف کی جگہ عبوری وزیراعظم کے لیے پارٹی کے سابق رہنما جان سوینی سے رابطہ کیا ہے جس لگتا ہے کہ حمزہ یوسف پر مستعفی ہونے کے لیے پارٹی کی جانب سے بھی دباؤ ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستانی نژاد حمزہ یوسف کی پارٹی کی حکومت پر گرفت گزشتہ برس فنڈنگ اسکینڈل اور پارٹی کے ایک رہنما کے استعفیٰ کے باعث سے کمزور ہوتی گئی تھی۔

    قیادت کے بحران اور اسکاٹش حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد نے حمزہ یوسف کی اسکاٹش نیشنل پارٹی کو درپیش مسائل کو مزید گھمبیر کر دیا ہے اور یہ جماعت اپنی 17 سالہ عوامی حمایت کھوتی جا رہی ہے۔

    اگر حمزہ یوسف مستعفی نہیں ہوتے اور تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرتے ہیں تو شکست کی صورت میں پارلیمنٹ کو اُن کا متبادل ڈھونڈنے کے لیے 28 دن ہوں گے۔

    واضح رہے کہ حمزہ یوسف نے مارچ 2023 میں پارٹی فنڈنگ اسکینڈل پر سابق فرسٹ منسٹر نکولا اسٹرجن کے مستعفی ہونے پر یہ عہد سنبھالا تھا۔ فرسٹ منسٹر بننے سے قبل اسکاٹش حکومت میں صحت اور انصاف کے وزیر رہ چکے تھے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      امریکا ایران مذاکرات کی امید عالمی منڈی میں تیل سستا ہوگیا

      دبئی میں گھر خریدنا لندن اور ہانگ کانگ کے مقابلے میں زیادہ قابلِ استطاعت

      ایران کی امریکا سے مذاکرات کے لیے شرائط قطر کے ذریعے پیغام پہنچا دیا

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.