Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • طافو خان کے صاحبزادے طارق طافو انتقال کرگئے
    • انسٹاگرام کا نیا فیچر،اب ہر کیروسل سلائیڈ پر الگ کیپشن لگانا ممکن ہو گیا
    • عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ
    • قطر میں ایل این جی پلانٹ دھماکہ، 13 پاکستانی اور بھارتی مزدور جاں بحق
    • 20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے
    • برطانوی سابق ڈی یو پی رہنما سر جیفری ڈونلڈسن بچوں سے جنسی زیادتی کے جرم میں قصوروار قرار
    • ایران آئی اے ای اے معائنہ کاروں کو واپس آنے دے گا:وینس کا دعویٰ
    • لندن میں 38 ڈگری تک گرمی متوقع، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت
    • 5.4 شدت کے زلزلے سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع لرز اٹھے
    • ایف بی آر موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے پر متفق، پاکستان میں قیمتیں کم ہونے کا امکان
    • غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق
    • مذاکرات کے پہلے دن کی غیر یقینی صورتحال کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • ایران کے مطابق مذاکرات کے پہلے دن حتمی مذاکرات شروع کرنے کے لیے ضروری شقوں پر بات ہوئی
    • امریکہ اور ایران نے 60 دن کے اندر حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق کر لیا
    • بیلجیم کے خلاف ڈرا کے بعد ایران نے ایل اے کے ڈریسنگ روم میں شکریے کا نوٹ چھوڑ دیا۔
    • اے ٹی وی بند، راجہ عامر شہزاد کے مطابق نجی ٹی وی بزنس ماڈل ناکام اور سوشل میڈیا نے ان کی جگہ لے لی
    • برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا
    • صرف پانچ ماہ میں 2 لاکھ 78 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے بیرونِ ملک ملازمتوں کے لیے رجسٹریشن کرائی
    • عباس عراقچی: ایران کی ناکہ بندی ختم اور کچھ منجمد اثاثے بھی جاری کر دیے گئے
    • پی آئی اے ماہ کے اختتام تک نئے مالکان کے حوالے کیے جانے کا امکان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    میکسیکو میں پہلی بار صدر کے عہدے کیلیے ایک خاتون منتخب

    By Khabrain Newsجون 3, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    میکسیکو سٹی: میکسیکو میں حکمراں جماعت مورینا پارٹی کی صدارتی امیدوار کلاڈیا شین بام نے الیکشن جیت کر ملک کی پہلی خاتون صدر اور ممکنہ طور پر سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کلاؤڈیا شین بام نے صدارتی الیکشن میں لینڈ سلائیڈنگ فتح حاصل کی۔ انھوں نے نے تقریباً 58 سے 60 فیصد ووٹ حاصل کیے جب کہ مدمقابل گالویز 28 اور جارج الواریز مینیز 12 فیصد ووٹ حاصل کر پائے۔

    میکسیکو میں صنفی امتیاز کافی زیادہ ہے اور خواتین کے خلاف جرائم کی شرح بھی بہت زیادہ ہے۔ ہر روز 10 خواتین کو قتل کیا جاتا ہے۔ ایسے ملک میں کسی پہلی خاتون صدر منتخب ہوکر کلاڈیا شین بام نے تاریخ رقم کردی۔

    خیال رہے کہ 61 سالہ کلاڈیا شین بام پیشے کے اعتبار سے ایک سائنس دان ہیں اور سیاست میں بھی حصہ لیتی رہی ہیں۔ میکسیکو سٹی کی سابق میئر کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دے چکی ہیں۔

    اُن کے قریب ترین حریف گالویز نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے کامیاب خاتون امیدوار کلاڈیا شین بام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور مؤثر اپوزیشن کا کرداد ادا کرتے ہوئے ملکی معاملات میں اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    تاریخی فتح پر میکسیکو سٹی کے مرکزی چوک میں جشن منایا گیا۔ نومنتخب خاتون صدر نے بھی گانا گایا اور رقص کیا۔

    اپنے خطاب میں کلاڈیا شین بام نے کہا کہ میں میکسیکو کی لاکھوں خواتین اور مردوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے اس تاریخی دن مجھے ووٹ دیا۔ میں آپ کو مایوس نہیں کروں گی۔

    میکسیکو میں خطرناک منشیات فروشوں اور گینگسٹرز کا کئی علاقوں میں راج ہے۔ گینگز کے درمیان بھی آئے دن خونی جھگڑے ہوتے رہتے ہیں۔ انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند 26 سیاست دانوں کو قتل کیا گیا۔

    تاہم دہشت زدہ علاقوں میں تشدد کی اس تازہ لہر کے باوجود بڑی تعداد میں ووٹرز پولنگ اسٹیشنز پہنچے جن کی کی حفاظت کے لیے پولنگ اسٹیشنز پر ہزاروں فوجیوں کو تعینات کیا گیا تھا۔

    ہسپانوی بولنے والے دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک میکسیکو کی آبادی 12 کروڑ 90 لاکھ ہے اور تقریباً 10 کروڑ ووٹرز ہیں۔ نئے صدر کے انتخاب کے ساتھ ساتھ اسمبلی کے ارکان، کئی ریاستوں کے گورنروں اور متعدد مقامی عہدیداروں کے لیے الیکشن ہوئے تھے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ

      قطر میں ایل این جی پلانٹ دھماکہ، 13 پاکستانی اور بھارتی مزدور جاں بحق

      20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے

      تازہ ترین

      عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ

      20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے

      برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا

      امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ

      کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.