تازہ تر ین

ہائی بلڈ پریشر سے پیدا ہونے والے سنگین بصری مسائل

  لندن: ہائی بلڈ پریشر کی بیماری دل کے امراض اور فالج میں بنیادی کردار کے حوالے سے جانی جاتی ہے لیکن آنکھوں کی صحت پر اس کے اثرات کو اکثر نظر انداز کیا جاتا ہے۔

ہائی بلڈ پریشر ان نازک رگوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے جو آپ کی آنکھوں کو خون فراہم کرتی ہیں۔ اسکے نتیجے میں آنکھوں کے کئی سنگین مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ متاثر ہونے والے آنکھوں کے اہم حصوں میں سے ایک ریٹنا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر سے ریٹینا کو ہونے والے نقصان کو hypertensive retinopathy کہا جاتا ہے۔ ریٹنا آنکھ کا وہ حصہ ہے جو روشنی کو دماغ تک جانے والے سگنلز میں تبدیل کرنے کا ذمہ دار ہے۔

تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ طویل عرصے تک ہائی بلڈ پریشر ریٹنا میں خون کی نالیوں کے تنگ ہونے، آنکھ میں خون بہنے، دھندلاہٹ اور بینائی کے مکمل خاتمے کا باعث بن سکتا ہے۔

برٹش جرنل آف اوپتھلمولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ hypertensive retinopathy بھی دل کی بیماری کے بڑھتے خطرے سے منسلک ہے جو آنکھوں کی اور دل کی مجموعی صحت کے باہمی تعلق کو اجاگر کرتی ہے۔

ہائی بلڈ پریشر سے پیدا ہونے والے بصری مسائل میں ایک اور حالت choroidopathy بھی ہے۔ اس حالت میں ریٹنا کے نیچے سیال جمع ہوجاتا ہے جو کہ دیکھنے کی صلاحیت کو متاثر کرسکتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain