سری نگر: (ویب ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بارہ مولا اور پلوامہ میں برہان وانی کے ساتھی سمیت 11 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے جس کے بعد مقبوضہ وادی میں حالات ایک مرتبہ پھر شدید کشیدہ ہوگئے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا کے علاقے رام پور اور ا±ڑی میں بھارتی افواج نے خفیہ اطلاع ملنے پر حریت پسندوں کے خلاف آپریشن کیا، جس کے دوران قابض فورسز اور حریت پسندوں میں تصادم ہوا، جس میں 8 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ دوسرا واقعہ پلوامہ کے علاقے ترال میں پیش آیا جہاں کشمیری حریت پسندوں اور بھارتی فورسز میں شدید تصادم ہوا جس میں مزید 3 نوجوان شہید ہوگئے۔بھارتی میڈیا نے پولیس ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مشہور کشمیری حریت پسند برہان وانی کے جانشین اور حزب المجاہدین کے اہم کمانڈر سبزار بھٹ بھی اس جھڑپ میں شہید ہوگئے۔ بھارتی افواج نے شہید نوجوانوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج نے سبزار احمد اور ان کے ساتھیوں کو حراست میں لینے کے بعد شہید کیا۔علاوہ ازیں ترال میں ہی کشمیری عوام نے بھارتی فوج کے بڑھتے ہوئے مظالم اور ریاستی دہشت گردی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ قابض افواج نے پرامن مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جس پر مظاہرین اور سیکورٹی اہلکاروں میں شدید جھڑپیں ہوئی جن میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ ترال کے علاقے سائیموح میں بھارتی پولیس نے رہائشی عبدالرشید میر کا گھر نذر آتش کردیا اور مسجد کی بے حرمتی کرتے ہوئے کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے جب کہ تلاشی کے بہانے دیگر گھروں میں بھی گھس کر توڑ پھوڑکی اور سامان کو نقصان پہنچایا۔
بریکنگ نیوز
- طافو خان کے صاحبزادے طارق طافو انتقال کرگئے
- انسٹاگرام کا نیا فیچر،اب ہر کیروسل سلائیڈ پر الگ کیپشن لگانا ممکن ہو گیا
- عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ
- قطر میں ایل این جی پلانٹ دھماکہ، 13 پاکستانی اور بھارتی مزدور جاں بحق
- 20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے
- برطانوی سابق ڈی یو پی رہنما سر جیفری ڈونلڈسن بچوں سے جنسی زیادتی کے جرم میں قصوروار قرار
- ایران آئی اے ای اے معائنہ کاروں کو واپس آنے دے گا:وینس کا دعویٰ
- لندن میں 38 ڈگری تک گرمی متوقع، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت
- 5.4 شدت کے زلزلے سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع لرز اٹھے
- ایف بی آر موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے پر متفق، پاکستان میں قیمتیں کم ہونے کا امکان
- غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق
- مذاکرات کے پہلے دن کی غیر یقینی صورتحال کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ
- ایران کے مطابق مذاکرات کے پہلے دن حتمی مذاکرات شروع کرنے کے لیے ضروری شقوں پر بات ہوئی
- امریکہ اور ایران نے 60 دن کے اندر حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق کر لیا
- بیلجیم کے خلاف ڈرا کے بعد ایران نے ایل اے کے ڈریسنگ روم میں شکریے کا نوٹ چھوڑ دیا۔
- اے ٹی وی بند، راجہ عامر شہزاد کے مطابق نجی ٹی وی بزنس ماڈل ناکام اور سوشل میڈیا نے ان کی جگہ لے لی
- برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا
- صرف پانچ ماہ میں 2 لاکھ 78 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے بیرونِ ملک ملازمتوں کے لیے رجسٹریشن کرائی
- عباس عراقچی: ایران کی ناکہ بندی ختم اور کچھ منجمد اثاثے بھی جاری کر دیے گئے
- پی آئی اے ماہ کے اختتام تک نئے مالکان کے حوالے کیے جانے کا امکان
