Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی پابندی 24 ستمبر تک بڑھا دی
    • علاقائی کشیدگی میںا ضافہ ، یواے ای نے ایران سے اقتصادی تعلقات محدود کر دیے
    • راولپنڈی میں مسلسل بارش کےباعث نالہ لئی بپھرگیا،نشیبی علاقوں میں پانی جمع
    • عمران خان کی ہسپتال منتقلی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیلئے وارننگ ہے:حامد میر
    • چین کی بڑی خلائی کامیابی، زمین پر راکٹ کی پہلی کامیاب واپسی
    • یو اے ای میں 2 میزائلوں کی موجودگی کا انکشاف، ایران کا حملے سے انکار
    • کینیڈا کو بڑاریلیف، ٹرمپ نے 50 فیصد ٹیرف 3 دن کے لیے مؤخر کردیا
    • قنیطرہ میں اسرائیلی فورسز کا گھروں پر دھاوا، 2 افراد گرفتار
    • سینیٹر عابد شیر علی دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔
    • سینیٹر عابد شیر علی دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھ گئے
    • ڈیوڈ وارنر کو شراب پی کر گاڑی چلانے پر سزا، بریتھالائزر لاک نصب کرنے کا حکم
    • غزہ سٹی کی بندرگاہ پر اسرائیلی فضائی حملہ، 5 افراد جاں بحق
    • بارسلونا نے مانچسٹر سٹی کے اسٹار روڈری سے معاہدہ کرلیا
    • فرانس کا دو ایرانی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ
    • ای ایس پی این کے بانی بل راسموسن 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    • گوگل نے پاکستان میں باضابطہ طور پر اپنا نیا دفتر کھول دیا۔
    • بانی پی ٹی آئی کی صحت پر قید اور تنہائی نے گہرا اثر ڈالا ، میڈیکل رپورٹس ما ہر ڈاکٹروں کے ساتھ دیکھی اور تفصیلی بات کی ہے، سابق صدرعارف علوی
    • عاطف بٹ نے مسلسل تیسری بار CEO ٹیکن ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی
    • پولینڈ کے سائیکلسٹ نے اسلام آباد سے خنجراب تک 1,390 کلومیٹر کا سفر مکمل کرلیا
    • اسموگ سیزن قریب، پنجاب میں سکولوں کی آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نویں دسویں کے امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ

    By Khabrain Newsاپریل 5, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی (05 اپریل 2026): کراچی میں میٹرک بورڈ کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کے انتظامات میں مشکلات سامنے آ گئیں، گرینڈ الائنس آف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز سندھ نے امتحانات ملتوی کرنے اور نئی تاریخ کا اعلان کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

    میٹرک بورڈ کراچی کے تحت نویں دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں انتظامات اور ایڈمٹ کارڈز کے عدم اجرا سے پیدا ہونے والی صورت حال پر گرینڈ الائنس آف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز سندھ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔

    اجلاس میں نجی اسکولوں کی تنظیم نے وزیر یونیورسیٹیز اینڈ بورڈز سندھ محمد اسماعیل راہو سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میٹرک بورڈ کے 7 اپریل سے شروع ہونے والے امتحانات کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی اور نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے۔

    تنظیم نے کہا کہ امتحانی مراکز کے فائنل نہ ہونے، سامان کی ترسیل کا نامکمل ہونا، مراکز کی لاعلمی اور دیگر انتظامات کے مکمل نہ ہونے اور ہزاروں اسکولوں کے لاکھوں طلبہ و طالبات کے ایڈمٹ کارڈز کے عدم اجرا سے پیدا ہونے والی مشکلات کی وجہ سے ایک دن باقی رہ جانے سے امتحانات کا بر وقت انعقاد ممکن نہیں ہے۔

    گرینڈ الائنس نے کہا تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکول، لاکھوں بچے، اساتذہ اور والدین بہت زیادہ پریشان ہیں اور اب یہ ممکن نہیں ہے کہ امتحانات سے پہلے کے کام ایک دن میں کیے جائیں۔

    گرینڈ الائنس آف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز سندھ کے سربراہی اجلاس میں مشترکہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ موجودہ نامکمل اور تاخیر سے کیے جانے والے انتظامات سے 4 لاکھ بچوں کا شفاف اور منصفانہ امتحانات ممکن نہیں ہے۔

    وزیر یونیورسیٹیز اینڈ بورڈز سندھ محمد اسماعیل راہو سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے میٹرک بورڈ کراچی کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کو ایک ہفتے کے لیے آگے بڑھا دیا جائے تاکہ امتحانی عمل کو پرسکون انداز میں منعقد کیا جا سکے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.