Close Menu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Trending
    • اقوام متحدہ نے غزہ میں نسل کشی کرنے پر اسرائیل کو بلیک لسٹ میں شامل کردیا، عرب میڈیا
    • مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
    • قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
    • سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
    • مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
    • آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
    • معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
    • صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • سنڈے میگزین
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Khabrain Group Pakistan
    Home»سائنس و ٹیکنالوجی»سائنس نے 5سال میں کتنی ترقی کی؟ خوفناک ایجادات جو آپ کی نیندیں اڑا دینگی
    سائنس و ٹیکنالوجی

    سائنس نے 5سال میں کتنی ترقی کی؟ خوفناک ایجادات جو آپ کی نیندیں اڑا دینگی

    Khabrain NewsBy Khabrain Newsاپریل 25, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    دنیا بھر میں سائنسی ترقی کی رفتار نے نئی تاریخ رقم کر دی ہے، جہاں گزشتہ پانچ برسوں میں مصنوعی ذہانت کی بدولت ایسی حیران کن ایجادات سامنے آئی ہیں جن کا ماضی میں تصور بھی ممکن نہیں تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ماہرین نے کہا ہے کہ یہ پیشرفت جہاں انسانیت کے لیے نئی امیدیں لے کر آئی ہے وہیں مستقبل کے حوالے سے خدشات بھی بڑھا رہی ہے۔

    ڈیپ مائنڈ نے کروڑوں پروٹینز کی ساخت کی پیشگوئی کر کے حیاتیاتی سائنس میں انقلاب برپا کر دیا، جس سے وہ تحقیق جو پہلے برسوں میں مکمل ہوتی تھی اب چند لمحوں میں ممکن ہو گئی ہے۔

    دوسری جانب جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کی مدد سے سائنسدانوں نے کائنات کے ابتدائی دور کی ایسی کہکشائیں دریافت کیں جو بگ بینگ کے چند کروڑ سال بعد ہی وجود میں آ گئی تھیں۔ جس نے سابقہ سائنسی نظریات کو چیلنج کر دیا۔

    طبی میدان میں بھی نمایاں پیشرفت دیکھنے میں آئی، جہاں جین ایڈیٹنگ کے ذریعے جینیاتی بیماریوں کے علاج میں کامیاب تجربات کیے گئے، جبکہ مرنا ٹیکنالوجی نے انسانی مدافعتی نظام کو بہتر انداز میں سمجھنے اور اسے تبدیل کرنے کی نئی راہیں کھول دی ہیں۔

    جینوم سیکوئنسنگ کے شعبے میں بھی ریکارڈ قائم ہوا، جہاں انسانی جینوم کو چند گھنٹوں میں پڑھنے کا کارنامہ انجام دیا گیا، جو ماضی میں ایک طویل اور پیچیدہ عمل سمجھا جاتا تھا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ سائنسی ترقی کی یہ برق رفتاری 2050 تک انسانیت کو ایک نئے دور میں داخل کر سکتی ہے، تاہم اس کے ساتھ اخلاقی، سماجی اور سکیورٹی چیلنجز بھی شدت اختیار کرنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Khabrain News

    Related Posts

    گوگل ماہرین کی ’زیرو-ڈے‘ ایکسپلائٹ سے متعلق تشویشناک رپورٹ پیش

    مئی 27, 2026

    موسم گرما کے دوران اے سی کو کس نمبر پر چلانا چاہیے؟ ماہرین کی رائے جانیں

    مئی 26, 2026

    لیتھیم اخذ کرنے کے لیے نئی ٹیکنالوجی تیار

    مئی 25, 2026

    Comments are closed.




    Facebook X (Twitter) Instagram Pinterest
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 ThemeSphere. Designed by ThemeSphere.

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.