Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان ویمنز ٹیم نے سری لنکا کا دورہ تیسرے ٹی20 میں فتح کے ساتھ اختتام کیا
    • لاہور میں حضرت داتا گنج بخشؒ کا تین روزہ سالانہ عرس مبارک شروع
    • ملتان میں صارفین کے مبینہ تشدد کے بعد سب وے پاکستان کا قانونی کارروائی کا اعلان
    • اسلام آباد میں 11.9 ارب روپے کی لاگت سے پہلے 35 ہزار نشستوں والے کرکٹ اسٹیڈیم کے منصوبے پر کام تیز
    • کربلا میں اربعین 2026 میں 2 کروڑ سے زائد زائرین کی شرکت
    • اسرائیل نے چار دن میں لبنانی فضائی حدود کی 125 بار خلاف ورزی کی، اقوام متحدہ
    • کربلا میں اربعین 2026 میں 2 کروڑ سے زائد زائرین کی شرکت
    • مہران اجمل خان رپورٹر کی ڈائری
    • اسرائیل نے چار دن میں لبنانی فضائی حدود کی 125 بار خلاف ورزی کی، اقوام متحدہ
    • امام حسینؑ کے چہلم کا ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ انعقاد
    • امام حسینؑ کے چہلم کا ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ انعقاد
    • امریکی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ ماریسیو پوچیٹینو کے 2030 فیفا ورلڈ کپ تککے معاہدے میں توسیع
    • واشنگٹن کے اسپوکین میں جنگلاتی آگ، 65 ہزار افراد بے گھر، 700 سے زائد عمارتیں تباہ
    • عباس عراقچی: ایران اور عراق کے تعلقات اس وقت اپنی مضبوط ترین سطح پر ہیں
    • ٹرمپ: ایران کے ساتھ مذاکرات معاہدہ کرنے کا آخری موقع ہیں
    • یوکرینی ڈرون حملے میں روس کے ماسکو ریجن میں 5 افراد ہلاک
    • پاکستان انڈر 17 فٹبال ٹیم کے کپتان عبدالسماد خان نے یورپی کلب کے ساتھ معاہدہ کر لیا
    • گوئٹے مالا میں فیوگو آتش فشاں پھٹ پڑا، حکومت نے ‘خطرے’ کا الرٹ جاری کر دیا
    • سندھ کی پبلک ٹرانسپورٹ صرف ڈراموں میں مشہوری کے لیے ہے، عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن پر طنز
    • عبداللہ شفیق کی دوسری ٹیسٹ میں شاندار سنچری، ٹیسٹ کیریئر کی چھٹی سنچری مکمل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مومنہ اقبال ہراسانی کیس: لیگی ایم پی اے سے تعلقات اور تنازع کی تفصیلات سامنے آگئیں

    By Khabrain Newsمئی 22, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اداکارہ مومنہ اقبال کو مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے کے ہائی پروفائل کیس میں اس وقت نیا موڑ سامنے آگیا ہے جب ان کے وکلاء نے دعویٰ کیا کہ معاملے کے پس منظر میں سابقہ تعلقات اور بعد ازاں پیدا ہونے والی پیچیدگیاں شامل ہیں۔ 

    وکلاء کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی اسمبلی کے رکن ثاقب چدھڑ پہلے سے شادی شدہ ہیں اور یہی بات اس تنازع کی بنیادی وجہ بنی۔

     

    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے روبرو پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مومنہ اقبال کے وکلاء عدنان احسان اور رمشا اقبال نے بتایا کہ اداکارہ اور لیگی ایم پی اے کے درمیان 2022 اور 2023 کے دوران تعلقات قائم رہے۔ ان کے مطابق ایم پی اے کی جانب سے مسلسل شادی کی خواہش ظاہر کی گئی اور باقاعدہ رشتہ بھی بھیجا گیا تھا، تاہم بعد میں یہ بات سامنے آئی کہ وہ پہلے سے شادی شدہ ہیں اور مبینہ طور پر تیسری شادی کے خواہاں تھے۔

     

    وکلاء نے مؤقف اختیار کیا کہ جب یہ حقیقت واضح ہوئی تو مومنہ اقبال نے اخلاقی بنیادوں پر اس تعلق کو ختم کر دیا۔ ان کے مطابق صورتحال اس وقت بگڑی جب اداکارہ کی شادی کسی اور جگہ طے پا گئی، جس پر متعلقہ ایم پی اے کی جانب سے مبینہ طور پر دباؤ اور ہراسانی کا سلسلہ شروع ہوا۔ وکلاء نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ اسی دوران سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے اداکارہ کے ہونے والے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا۔

    انہوں نے واضح کیا کہ تمام تر دھمکیوں اور دباؤ کے باوجود مومنہ اقبال کی شادی طے شدہ تاریخ یعنی یکم جون کو ہی انجام پائے گی۔ وکلاء کا کہنا تھا کہ ہراسانی، بلیک میلنگ اور دھمکیوں سے متعلق تمام ڈیجیٹل اور دستاویزی شواہد این سی سی آئی اے کے سامنے پیش کر دیے گئے ہیں اور تفتیشی اداروں کا رویہ مثبت رہا ہے، جس سے انصاف کی امید بڑھ گئی ہے۔

    دوسری جانب مومنہ اقبال اور ان کے وکلاء نے اس معاملے پر فوری نوٹس لینے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایک خاتون فنکارہ کے تحفظ کے لیے بروقت اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ماہرہ خان نے کشمیر میں ہونے والے تشدد کی دل دہلا دینے والی کہانی شیئر کر دی

      اروبا مرزا نے ثاقب چدھڑ کے ساتھ مبینہ چیٹ شیئر کر دی، سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی

      کرکٹر ارشدیپ سنگھ اور اداکارہ سمرین کور نے اپنے رشتے کی تصدیق کر دی

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.