83 سالہ بھارتی اسٹار اداکار امیتابھ بچن نے ایک ہی دن میں 12 شارٹ فلم شوٹ اور 2 فوٹو شوٹس مکمل کرادیے۔
امیتابھ بچن کو فلم نگری میں 57 سال ہوگئے ہیں، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی 83 سالہ زندگی کے مصروف ترین دن کا ذکر کیا۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے ایک ہی دن میں 12 مختصر فلموں کی شوٹنگ اور 2 اسٹل فوٹو شوٹس مکمل کیے ہیں، اس کے باوجود وہ رات گئے تک اپنے مداحوں کے ساتھ آن لائن رابطے میں ہیں۔
بھارتی اسٹار اداکار نے مزید کہا کہ کام کے ساتھ ساتھ مداحوں سے جڑے رہنا بھی ان کی ترجیحات میں شامل ہے اور یہ سلسلہ کبھی نہیں رکنا چاہیے۔
ان کی اس غیر معمولی محنت اور لگن کو دیکھ کر مداحوں نے زندگی کی بہترین مثال قرار دیا۔
وہ آج کل اپنی فلم کلکی 2898 اے ڈی کے سیکوئل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، تاحال اس کی ریلیز کی تاریخ سامنے نہیں آئی ہے۔
