امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران مستقبل میں دوبارہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے معائنہ کاروں کو اپنی جوہری تنصیبات تک رسائی دینے پر آمادہ ہو جائے گا۔ وینس کے مطابق سفارتی رابطے جاری ہیں اور امید ہے کہ تہران بین الاقوامی نگرانی کے عمل کو بحال کرنے کے لیے مثبت پیش رفت کرے گا۔
دوسری جانب ایرانی حکام کی جانب سے اس دعوے کی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔ حالیہ کشیدگی کے بعد ایران اور آئی اے ای اے کے تعلقات میں تناؤ پایا جاتا ہے، جبکہ عالمی برادری ایران کے جوہری پروگرام پر شفاف نگرانی کی بحالی پر زور دے رہی ہے۔

