اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں )وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق آٹو پالیسی کا اعلان اگلے ہفتے آئی ایم ایف سے منظوری کے بعد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ آٹو پارٹس پالیسی سے متعلق قائم
کمیٹی نے سفارشات کی منظوری دی تھیں۔دستاویز کے مطابق آٹو پارٹس کی برآمدات بڑھانے کے لئے عالمی ویلیو چینز سے منسلک کرنے کی اور برآمدات کیلئے 5 بڑے اینکر مینوفیکچرنگ ادارے لانے کی تجویز دی گئی ہے۔آٹو سیکٹر میں ایس ایم ایز کلسٹرز بنانے کی تجویز اور برآمدی آٹو پارٹس کی درآمد پر ڈیوٹی ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔آٹو پارٹس ایکسپورٹ کونسل کے قیام، مقامی ویلیو ایڈیشن لازمی کرنے کی، آٹو انڈسٹری میں کنٹریکٹ مینوفیکچرنگ کی اجازت اور ای ڈی بی منظوری کے مراحل ڈیجیٹل کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔الیکٹرک گاڑیوں کیلئے یکساں سہولتیں دینے کی، نئی انرجی گاڑیوں پر صرف ایک فیصد سیلز ٹیکس، ایف ای ڈی، سی وی ٹی اور ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی اور الیکٹرک گاڑیوں کیلئے قرض کی حد 1 کروڑ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
آٹو پالیسی
