کراچی(این این آئی) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سندھ بدترین کرپشن کی مثال بن چکا ہے، جس کے باعث عوام مشکلات کا شکار ہیں، صوبے کے ہر ادارے پر وڈیرہ شاہی ذہنیت غالب ہے، ایسے حالات میں لوگوں میں نفرت اور احساس محرومی پیدا ہونا فطری امر ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک میں انتظامی یونٹس ہونے چاہئیں، جس کا طریقہ آئین میں موجود ہے، تاہم نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے قیام کا فیصلہ اتفاق رائے سے ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وڈیرہ شاہی اور جاگیردارانہ نظام کے باعث سیاسی جماعتوں کی جگہ بادشاہت کا تصور غالب آچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبوں کو صوبائی مالیاتی کمیشن کا ایوارڈ دیا جائے اور بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنایا جائے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی طرح تیسری سطح پر بااختیار بلدیاتی حکومتیں ہونی چاہئیں، چاروں صوبوں میں بلدیاتی نظام مربوط اور بااختیار ہونا چاہیے تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر اختیارات اور سہولیات میسر آسکیں۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ انتظامی معاملات کے حوالے سے سندھ میں حساسیت زیادہ ہے، جب بھی انتظامی یونٹس کا معاملہ سامنے آتا ہے تو پیپلز پارٹی اس میں لسانی تعصب کو ہوا دیتی ہے، حالانکہ عوام اپنے مسائل کے حل اور اختیارات کا مطالبہ کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ سندھ میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کراچی کو نہ مناسب سڑکیں مل رہی ہیں اور نہ پانی کی فراہمی بہتر ہے، شہر کے مختلف اداروں میں ایس ایچ اوز، بیوروکریسی، کالج پرنسپلز اور جامعات کے انتظامی عہدوں پر تعیناتیوں کا جائزہ لیا جائے تو کراچی اور حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے افراد کی نمائندگی کا اندازہ ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر انتظامی معاملات میں بندر بانٹ کا سلسلہ جاری رہا اور کراچی کے عوام کو ان کا حق اور اختیار نہ دیا گیا تو کراچی کو الگ صوبہ بنانے کا مطالبہ مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔
بریکنگ نیوز
- یمن کے موخا ایئرپورٹ پر سعودی فضائی حملے
- ڈرون حملوں سے بچاوں کیلئے کے پی تھانوں اور چیک پوسٹوں پر آئرن جالیاں نصب
- پولیو سے متعلق غلط معلومات کے ادراک کیلئے ڈاکٹروں کی ٹاسک فورس تشکیل دینے کافیصلہ
- سندھ میں بد ترین کرپشن عوام مشکلات کا شکار ہیں حافظ نعیم الرحمان
- ایران، خلیجی ممالک کا عمان میں اہم اجلاس آبنائے ہرمز پر معاہدے کی کوشش
- فلپائن کے مسافر بحری جہاز میں خوفناک آتشزدگی،5افرادہلاک
- قائداعظم کی 78ویں برسی قوم کا بانیٔ پاکستان کو خراجِ عقیدت
- علاقائی جنگ، سعودی تیل پیداوار 1990 کے بعد کم ترین سطح پر
- کتا مار مہم میں کروڑوں کی کرپشن یونین500 سیکٹری شکنجہ شکنجہ میں ا گئے
- سابق وفاقی وزیر حماد اظہر تک رسائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر
- سرکاری سکولوں میں نئے داخل ہونیوالے طلباء کو مفت درسی کتب کی عدم فراہمی کا سامنا
- لاہور بورڈ میں ری چیکنگ کا عمل شفاف’ مثال سامنے آ گئی
- بھارت، جاپان تاریخی ٹی20 ٹکراؤ تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے
- بانی پی ٹی ائی پنجاب کی پارلیمانی قیادت کا سٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کا فیصلہ
- موسمیاتی تبدیلیاں اگست2026 انسانی تاریخ کا گرم ترہن مہینہ قرار
- اگست 2026 انسانی تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار عالمی درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ
- وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا نازیبا ویڈیو وائرل کیس میںٹرائل کورٹ فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
- ہم نے 27ستمبر کو نکلنا ہے’ ہم پرامن ہونگے: بیرسٹر گوہر
- بانی پی ٹی آئی سے اعلی ترین سطح پربات چیت ہورہی ،اسی سال جیل سے باہر آئینگے ‘ بریگیڈئیر (ر) اسلم گھمن
