کوئٹہ(نیوز ایجنسیاں )سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان میں 2 مختلف کارروائیوں میں کمانڈر سمیت فتنہ الہندوستان
کے9دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4اہلکار زخمی بھی ہوئے ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ میں ایک کارروائی میں فتنہ الہندوستان کی گاڑی کوکواڈ کاپٹر کے ذریعے نشانہ بنایاگیا، کمانڈر نقیب سمیت 3دہشت گرد ہلاک اور ان کی گاڑی مکمل طور پرتباہ ہوگئی۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔دوسری جانب پشین کے علاقے سرانان میں سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے فائرنگ کے تبادلے میں 6مبینہ دہشت گرد ہلاک کر دئیے گئے ،ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے، دہشت گردوں سے اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا۔سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے ہلاک دہشتگرد فورسز اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔
دہشت گرد
بریکنگ نیوز
- لاہور ہائیکورٹ، پٹرول کی قیمتوں میں روزانہ اضافہ’وفاق ‘ اوگرا کو نوٹس جاری
- وزیراعظم نے عوامکے دکھ کا احساس کرتے ہوئے ریلیف پیکج دیا وفاقی وزیر
- اداکارہ ملائیکہ اروڑا اپنی فٹنس اور روٹین سے جنون کی حد تک لگائو
- مشیر وزیراعلیٰ پنجاب علی ڈار’وزیر زراعت پنجاب عاشق کرمانی کی زیر صدارت اجلاس
- پٹرول مہنگا، 70فیصد ٹرانسپورٹ بند، مارکیٹوں میں اشیاء کی قلت کا خدشہ
- پنجاب کی جامعات میں سربراہان کی تعیناتی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا:گورنر پنجاب
- ہم جمہوریت اور ملک بچانے کیلئے نکلے ہیں:بیرسٹر گوہر
- ہمیں احتجاج کا کوئی خوف نہیں ‘ حکومت ان سے نمٹنے کیلئے تیار ہے:عابد شیرعلی
- باب المندب کی بندش رکوانے کیلئے سعودی ولی عہد نے اسرائیل سے انٹیلی جنس معاونت طلب کی: اسرائیلی اخبار کا دعویٰ
- ڈسٹری بیوٹیشن کمپنیز کی جانب سے مہنگی بجلی خریداری کا انکشاف
- ‘ PTIملتان پولیس کا آپریشن کے مزید 2کارکن گرفتار’ تعداد 21 ہوگئی
- لاہور ہائیکورٹ’آتشزدگی واقعات روکنے بارے درخواست6اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کرنیکی ہدایت
- ہائیکورٹ: قانونی معاونت کیلئے سلمان رضا ‘ جنید جہانگیر کی درخواست پر سیکرٹری وفاقی وزارتِ خارجہ کو 15روز میں فیصلہ کرنیکا حکم
- بینکاری شعبے کی بیلنس شیٹ میں 9.1 فیصد اضافہ ہوا:سٹیٹ بینک
- پاکستان پر بھاری جرمانہ 11 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائٹس بھی کٹ گئی
- اینٹی کرپشن کا ڈر، دس روز سے پٹوار خانے بند، لاہور میں ریونیو امور ٹھپ
- ایم کیو ایم انتظامی یونٹس کے قیام کے حق میں بھرپور پاور شو کریگی:مصطفی کمال
- مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی قابل تحسین ہے: سرفراز بگٹی
- آسٹریا نے ایران کے محمد اسلامی کو ویانا آنے سے روک دیا
- مکہ معاہدے میں ہم اضافی ذمہ داری لے رہے ہیں، مقصد امن و استحکام ہے: سیکرٹری خارجہ
