کراچی(سٹاف رپورٹر) بینک دولت پاکستان نے 2026 ء کی پہلی ششماہی کے دوران بینکاری شعبے کی کارکردگی کا جائزہ آج جاری کردیا۔ اس
جائزے میں پہلی ششماہی یعنی جنوری تا جون 2026ء کے دوران بینکوں کی کارکردگی اور مضبوطی کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس میں مالی منڈیوں کی کارکردگی اور نظامیاتی خطرے کے سروے (ایس آر ایس) کے نتائج پر بھی مختصر بحث کی گئی ہے۔ سروے میں غیر جانبدار ماہرین کی وہ آرا شامل ہیں جو انہوں نے مالی استحکام کو لاحق موجودہ اور ممکنہ خطرات کے بارے میں ظاہر کی ہیںجائزے میں نوٹ کیا گیا ہے کہ بینکاری شعبے کی بیلنس شیٹ میں 9.1 فیصد اضافہ ہوا جس کی سب سے بڑی وجہ سرکاری تمسکات میں سرمایہ کاری تھی سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے قرضوں میں اضافہ ہوا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ ایس ایم ای اداروں کو طویل مدتی مالکاری 2026ء کی پہلی ششماہی کے دوران مسلسل بڑھتی رہی۔ اس کے علاوہ، حکومت کی رعایتی سکیم کی وجہ سے رہن کے قرضے لینے کا رجحان مزید بڑھ گیا بینکوں نے زیرِ جائزہ مدت کے دوران مزید 3,673 ارب روپے جمع کیے۔ جائزے سے پتہ چلتا ہے کہ 2026ء پہلی ششماہی کے دوران بینکاری شعبے کے قرضہ جاتی خطرے نے مالی استحکام کے لیے کسی تشویش کو جنم نہیں دیا غیر فعال قرضوں میں نمایاں کمی اور قرضوں میں اضافے کے نتیجے میں غیر فعال قرضوں کا مجموعی قرضوں سے تناسب جون 2026ء میں کم ہوکر 5.5 فیصد رہ گیا جو دسمبر 2025ء میں 6.1 فیصد تھا حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ قرضوں کے مقابلے میں تموین کی کوریج کا تناسب بھی دسمبر 2025ء کے 107.7 فیصد سے مزید بہتر ہوکر جون 2026ء میں 110.2 فیصد ہوگیا تاہم، شعبے کی آمدنی میں اضافہ نسبتاً محدود رہا۔ چنانچہ، اثاثوں پر منافع اور ایکویٹی پر منافع جون 2026ء میں بالترتیب 1.1 فیصد اور 19.0 فیصد رہ گئے جو جون 2025ء میں بالترتیب 1.3 فیصد اور 21.3 فیصد تھے شعبے کی ادائیگی قرض کی صلاحیت، شرح کفایت سرمایہ (سی اے آر) 19.6 فیصد کیساتھ 2026ء کی پہلی ششماہی کے دوران مضبوط رہی۔ میکرو سٹریس ٹیسٹ کے حالیہ نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ بینکاری شعبہ بالعموم اور بالخصوص نظامیاتی اہمیت کے حامل بڑے بینک آئندہ دو سال کے دوران ادائیگی قرض کی استعداد ، استحکام کے اظہار اور حتیٰ کہ شدید نوعیت کے دھچکے برداشت کرنے کی صلاحیت برقرار رکھیں گے۔
بریکنگ نیوز
- صادق آباد پولیس کی کارروائی، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
- سی ڈی اے اور جائیکا کے درمیان اسلام آباد کے مربوط واٹر سپلائی، سیوریج اور ڈرینج ماسٹر پلان کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط’
- کا منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈون 11 کاروائیوں میں 21 ملزمان گرفتارANF
- 26 نومبر احتجاج کیس،پی ٹی آئی رہنماں اور کارکنان کے وارنٹ گرفتاری جاری
- پاکستان میں مریضوں کو ضرورت سے دگنی ادویات تجویز کی جا رہی ہیں، تحقیق
- جی بی 16 دیامر 2 میں پوسٹل بیلٹ کی گنتی کے بعد نتیجہ تبدیل، پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب قرار
- بنی پولیس کی کارروائی، ضرر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
- ایس ایچ او تلہ گنگ کا تبادلہ انچارج الخدمت سنٹر چکوال کر دیا گیا
- PTI کے مزید 2کارکن گرفتار’ تعداد 21 ہوگئی
- پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کے انتخابات،میدان سج ،3رکنی الیکشن بورڈ تشکیل
- کراچی، پٹرولیم لیوی کیخلاف جماعت اسلامی کا اونٹوں پر سوار ہوکر انوکھا احتجاج
- کراچی: خوف کی علامت گینگ وار کا اہم کارندہ گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد
- گوجرخان کے علاقے جبر اور گردونواح میں گراں فروشی عروج پر پہنچ گئی
- چھچھ انٹر چینج کے قریب ٹائر پھٹنے سے کار کو حادثہ، ایک شخص جاں بحق،4افراد زخمی
- 5G جازکی انکلوژن راکس میں معاونت، خصوصی افراد کے ٹیلنٹ کو خراج تحسین
- سائیں محمد حسین بالکے کا عرس عقیدت و احترام سے اختتام پذیر
- سعودی عرب، نیوم بحران کا شکار’ منصوبہ محدود کرنے کیلئے 16ارب ڈالرز خرچ ہونگے
- عمرہ زائرین کے لئے نادرا ویکسی نیشن کارڈ کے نفاذ کی تاریخ میں 25ستمبر تک توسیع
- ریلوے کا نظام تباہی کیجانب، ایک ماہ کے دوران تیسرا حادثہ
- مسلم ریسکیو مشن اور اسلام آباد چیمبر کے اشتراک سے پروفیشنل ریسکیو اینڈ سیفٹی ورکشاپ
