بل گیٹسواشنگٹن (آئی این پی)مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے انتباہ کیا ہے کہ دنیا کی کوئی حکومت آرٹی فیشلباقی صف انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے مرتب ہونے والے اثرات کے لیے تیار نہیں۔ایک انٹرویو کے دوران بل گیٹس نے کہا کہ کسی بھی حکومت نے اے آئی سے معاشرے میں آنے والی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تیاریاں نہیں کی ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ اس ٹیکنالوجی سے ملازمتوں چھننے، سائبر حملوں اور اے آئی کمپیننز کی لت جیسے خطرات کا سامنا ہوسکتا ہے۔بل گیٹس نے کہا کہ کچھ عرصے پہلے وہ اے آئی کے حوالے سے خوش آئند توقعات رکھتے تھے مگر اب انہوں نے اپنا موقف تبدیل کرلیا ہے۔تمام تر خدشات کے باوجود بل گیٹس اور ان کی گیٹس فانڈیشن کو توقع ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی سے امیر اور غریب کے درمیان خلا میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔گیٹس فائونڈیشن کی جانب سے ایک ارب ڈالرز تعلیم، طبی نگہداشت اور زراعت پر خرچ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔اس سرمائے سے ایسے اے آئی ماڈلز بھی تیار کیے جائیں گے جو تمام زبانوں میں کام کرسکیں گے۔بل گیٹس کے مطابق صحت کے شعبے کے حوالے سے اے آئی ٹیکنالوجی میں موجود مواقعوں کو نظرانداز کرنا مشکل ہے، کیونکہ اس سے نئی ادویات اور ویکسینز کی دریافت بہت تیزی سے ممکن ہوسکے گی۔انہوں نے دنیا بھر کی حکومتوں سے ملکر کام کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے اے آئی ٹیکنالوجی کا موازنہ ایک قدرتی آفات پر مبنی فلم سے کرتے ہوئے کہا کہ ممالک کو اس خطرے کے لیے اتحاد کی ضرورت ہے۔
بریکنگ نیوز
- ڈیفنس سی پولیس نے 4 ون ویلرز گرفتار کر لئے
- وزارت خزانہ نے فنڈز کے اجراء کو مالی گنجائش سے مشروط کر دیا
- 3 سال بعد غزہ کے سکولوں میں پھرسے بچوں کی آوازیں گونج اٹھیں
- سفاک خاتون نے 17 سالہ حاملہ بیٹی کو پھانسی دے دی
- خیبرپختونخوا پولیس نے 27 ستمبر مارچ میں سرکاری اسلحہ لے جانے پر پابندی لگادی پشاور
- سی ایم یوتھ گیم صوبہ بھر میں بیک وقت اکتوبر تا نومبر منعقد کرانے کا فیصلہ
- پروموشنل شوٹ کے دوران انجری، راچن رویندرا بھارت کے خلاف ٹی20 سیریز سے باہر
- ایل ڈی اے افسران کی سرپرستی گرین ایریا میں اور گینک فارمز فیز ٹو بنانے کی نجازت
- ایک دن کیلئے پولیس افسر بنی تو زیادتی کے مجرموں کو پھانسی چڑھا دونگی: زارا نور
- برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کلو کمی
- ایشلے نوفکے نیدرلینڈز کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر
- مقبوضہ کشمیر میں 40 ہزار سے زائد اسامیاں خالی ہونیکا انکشاف
- بغیر منظوری غیرقانونی سکیم بنانے کی ہرگز اجازت نہیں’ کارروائی کی جائے گی: ترجمان ایل ڈی اے
- لاہور ہائیکورٹ: ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کیلئے سی ٹی سکین مشینوں کی خریداری کیخلاف درخواست نمٹا دی گئی
- سندر پولیس نے7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا
- پاکستان میں ورچوئل اثاثہ صارفین کی تعداد 4 کروڑ سے تجاوز کرچکی: بلال بن ثاقب اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیئرمین پاکستان
- اسلام آباد میں امن و امان قابو میں رکھنے کیلئے پنجاب پولیس کے 45 ہزار سے زائد افسران’ اہلکار خدمات انجام دینگے
- آئی ایم ایف شرائط، وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ
- بھارت ، یوپی میں ہندو انتہاپسندوں کا مسلم بریانی فروش پر تشدد
- وارث شاہ کے 228ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات آج سے شروع ہونگی
