نیویارک (آئی این پی)امریکی شہر نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے ہر وقت تیار ہوں، اگر اس سے نیویارک کے شہریوں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے تو مجھے ملاقات کرنی چاہیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ممدانی اور ٹرمپ کے درمیان سیاسی اختلافات اور ایک دوسرے پر عوامی سطح پر کی گئی تنقید کے باوجود دونوں کی بالمشافہ ملاقاتیں خوش گوار رہی ہیں۔ ظہران ممدانی نے امریکی میڈیا سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اختلافِ رائے کے باوجود عوامی مفاد کے لیے ایک دوسرے سے بات کرنا ضروری ہے۔ ظہران ممدانی کا کہنا ہے کہ اگر صورتِ حال یہ ہو کہ میں صرف ان لوگوں سے بات کروں جو ہر معاملے پر مجھ سے متفق ہوں تو یقینا میں گھر بیٹھ کر آئینے سے بات کر رہا ہوں گا۔ امریکی میڈیا سے گفتگو کے دوران ظہران ممدانی نے ٹرمپ کے میڈیا پر پابندی کے اقدام سے بھی اختلاف کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ممدانی کے معاونین کا بھی ماننا ہے کہ نیویارک کے میئر کی ٹرمپ سے ملاقاتیں مثبت رہی ہیں مگر میئر نے اپنے سیاسی مقف پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔
بریکنگ نیوز
- ڈیفنس سی پولیس نے 4 ون ویلرز گرفتار کر لئے
- وزارت خزانہ نے فنڈز کے اجراء کو مالی گنجائش سے مشروط کر دیا
- 3 سال بعد غزہ کے سکولوں میں پھرسے بچوں کی آوازیں گونج اٹھیں
- سفاک خاتون نے 17 سالہ حاملہ بیٹی کو پھانسی دے دی
- خیبرپختونخوا پولیس نے 27 ستمبر مارچ میں سرکاری اسلحہ لے جانے پر پابندی لگادی پشاور
- سی ایم یوتھ گیم صوبہ بھر میں بیک وقت اکتوبر تا نومبر منعقد کرانے کا فیصلہ
- پروموشنل شوٹ کے دوران انجری، راچن رویندرا بھارت کے خلاف ٹی20 سیریز سے باہر
- ایل ڈی اے افسران کی سرپرستی گرین ایریا میں اور گینک فارمز فیز ٹو بنانے کی نجازت
- ایک دن کیلئے پولیس افسر بنی تو زیادتی کے مجرموں کو پھانسی چڑھا دونگی: زارا نور
- برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کلو کمی
- ایشلے نوفکے نیدرلینڈز کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر
- مقبوضہ کشمیر میں 40 ہزار سے زائد اسامیاں خالی ہونیکا انکشاف
- بغیر منظوری غیرقانونی سکیم بنانے کی ہرگز اجازت نہیں’ کارروائی کی جائے گی: ترجمان ایل ڈی اے
- لاہور ہائیکورٹ: ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کیلئے سی ٹی سکین مشینوں کی خریداری کیخلاف درخواست نمٹا دی گئی
- سندر پولیس نے7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا
- پاکستان میں ورچوئل اثاثہ صارفین کی تعداد 4 کروڑ سے تجاوز کرچکی: بلال بن ثاقب اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیئرمین پاکستان
- اسلام آباد میں امن و امان قابو میں رکھنے کیلئے پنجاب پولیس کے 45 ہزار سے زائد افسران’ اہلکار خدمات انجام دینگے
- آئی ایم ایف شرائط، وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ
- بھارت ، یوپی میں ہندو انتہاپسندوں کا مسلم بریانی فروش پر تشدد
- وارث شاہ کے 228ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات آج سے شروع ہونگی
