Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹر وے پولیس کا کریک ڈون
    • مارک زکر برگ کو ایک ہی دن میں تقریبا 9 ارب ڈالر کا نقصان
    • تھائی لینڈ’ شدید بارشیں’ سیلابی صورتحال ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
    • ٹرمپ کا جاپانی وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ’اقتصادی و سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال ، قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
    • اینٹی کرپشن کا خوف پٹواری دفاتر سے غائب سائلین خوار
    • غیرملکی خاتون سے اجتماعی زیادتی واقعہ’اہم پیشرفت سامنے آگئی
    • پاک چین کمپنیوں کے درمیان معاہدے پر دستخط
    • سربراہ جوائنٹ فورسز اور رکن قیادت کونسل کا یمنی فوج کی تیاریوں مضبوط بنانے پر گفتگو
    • وفاقی حکومت کیساتھ تحفظات کے باوجود پیپلز پارٹی کا وفاق کے ساتھ اتحاد قائم ہے:سیدنویدقمر
    • این سی سی آئی اے کا کال سینٹر پر چھاپہ غیر ملکی شہریوں سے فراڈ میں ملوث 70افراد گرفتار
    • نجی سکول میں 8سالہ طالبہ سے نازیبا حرکات، چوکیدار اور پرنسپل گرفتار
    • درہ آدم خیل کوئلے کی کان اچانک بیٹھ جانے سے شانگلہ کے 3 کان کن جان بحق
    • حکومت نے واٹس ایپ کا ٹوڑ نکالنے کیلئے بھی کوششیں تیز کر دی
    • بنگلہ دیش میں پہلی بار خودمختار بانڈ فروخت کرنے کی تیاری شروع
    • دنیا بھر میں دریائوں کا عالمی دن منایا گیا
    • اسلام آباد سپیشل ڈیوٹی پر گئے پولیس اہلکاروں نے اے ایس آئی کو تشدد کا نشانہ بنا دیا
    • گھر کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق، 8 سالہ بچی شدید زخمی
    • میانوالی ایکسپریس کی زد میں آکر باپ بیٹا جاں بحق
    • پاکستان سمیت دنیا بھر میں عدم تشدد کا عالمی دن 2 اکتوبر کو منایا جائے گا
    • سکھیکی کے قریب لوڈر درخت سے ٹکراگیا،کنڈیکٹر جاں بحق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    راولپنڈی اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس مکمل بحال

    By Khabrain Newsستمبر 28, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی، اسلام آباد( نیوز ایجنسیاں) جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ سروس مکمل بحال ہوگئی جبکہ خیر آباد کے مقام پر جی ٹی روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا، اٹک پل پر بھی رکاوٹیں ہٹادی گئیں تاہم تحریک انصاف کی جانب سے 27ستمبر کے لانگ مارچ کی کال موخر کیے جانے کے بعد بھی اسلام آباد کے ریڈ زون کے اطراف کنٹینرز کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں  میں متاثر ہونے والی انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق جڑواں شہروں میں موبائل ڈیٹا اور وائی فائی سروسز اب معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں۔پی ٹی اے کے مطابق ایک ٹیلی کام آپریٹر کے نیٹ ورک میں آپٹیکل فائبر کیبل کٹنے سے سروس متاثر ہوئی تھی، جس کے باعث چند سروس فراہم کنندگان کے نیٹ ورک میں جزوی خرابی دیکھی گئی۔پی ٹی اے نے کہاکہ انٹرنیٹ سروس میں خرابی مقامی اور گردونواح کے چند علاقوں تک محدود تھی، جبکہ ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق جاری رہی۔ شمالی ریجن کے کچھ علاقوں میں بھی انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی تھی۔پی ٹی اے کے مطابق تکنیکی ٹیموں نے آپٹیکل فائبر کیبل کی مرمت اور سروس کی بحالی کے لیے کام کیا، جس کے بعد زیادہ تر علاقوں میں سروسز بحال کر دی گئیں۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر بحال ہو چکی ہیں اور اب انٹرنیٹ معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔دریں اثناء اسلام آباد میں خیر آباد کے مقام پر جی ٹی روڈ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ذرائع موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ون سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں ،موٹروے پر رکھی گئی ریت کی بوریاں ،موٹروے ایم ون سے لوہے کی شیٹیں اور کنٹینر ہٹانے کا کام دن بھر جاری رہا ۔ذرائع کے مطابق رکاوٹیں ہٹانے کے بعد موٹروے ایم ون بھی ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔ٹیکسلا میں پنجاب کے داخلی راستوں پر رکھے گئے کنٹینرز سائیڈ پر رکھ دیئے گئے ہیں جس کے بعد ٹریفک کی آمد و رفت معمول پر آ گئی۔علاوہ ازیں اٹک پل پر رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔قبل ازیں تحریک انصاف کی جانب سے 27ستمبر کے لانگ مارچ کی کال موخر کیے جانے کے بعد بھی اسلام آباد کے ریڈ زون کے اطراف کنٹینرز کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ،داخلی و خارجی راستے کھلے ہیں مگر سڑکوں کے قریب کنٹینرز بھی رکھے گئے ہیں۔ٹیکسلا میں پنجاب کے داخلی راستوں پر رکھے گئے کنٹینرز سائیڈ پر رکھ دیئے گئے ہیں جس کے بعد ٹریفک کی آمد و رفت معمول پر آ گئی۔علاوہ ازیں اٹک پل پر رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔
    انٹرنیٹ سروس بحال

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      پولیس شرپسندانہ سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے اقدامات کر رہی:فیصل کامران

      پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ

      بلاچستان 96 گھٹوں میں 71 دہشت گرد ہلاک

      تازہ ترین

      صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور

      پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن

      فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے

      مارک زکربرگ کو ایک ہی دن میں تقریباً 9 ارب ڈالر کا نقصان

      اسرائیل سے متعلق عالمی سروے کے حیران کن اعدادوشمار، 98.75 فیصد منفی رائے رپورٹ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.