Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹر وے پولیس کا کریک ڈون
    • مارک زکر برگ کو ایک ہی دن میں تقریبا 9 ارب ڈالر کا نقصان
    • تھائی لینڈ’ شدید بارشیں’ سیلابی صورتحال ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
    • ٹرمپ کا جاپانی وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ’اقتصادی و سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال ، قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
    • اینٹی کرپشن کا خوف پٹواری دفاتر سے غائب سائلین خوار
    • غیرملکی خاتون سے اجتماعی زیادتی واقعہ’اہم پیشرفت سامنے آگئی
    • پاک چین کمپنیوں کے درمیان معاہدے پر دستخط
    • سربراہ جوائنٹ فورسز اور رکن قیادت کونسل کا یمنی فوج کی تیاریوں مضبوط بنانے پر گفتگو
    • وفاقی حکومت کیساتھ تحفظات کے باوجود پیپلز پارٹی کا وفاق کے ساتھ اتحاد قائم ہے:سیدنویدقمر
    • این سی سی آئی اے کا کال سینٹر پر چھاپہ غیر ملکی شہریوں سے فراڈ میں ملوث 70افراد گرفتار
    • نجی سکول میں 8سالہ طالبہ سے نازیبا حرکات، چوکیدار اور پرنسپل گرفتار
    • درہ آدم خیل کوئلے کی کان اچانک بیٹھ جانے سے شانگلہ کے 3 کان کن جان بحق
    • حکومت نے واٹس ایپ کا ٹوڑ نکالنے کیلئے بھی کوششیں تیز کر دی
    • بنگلہ دیش میں پہلی بار خودمختار بانڈ فروخت کرنے کی تیاری شروع
    • دنیا بھر میں دریائوں کا عالمی دن منایا گیا
    • اسلام آباد سپیشل ڈیوٹی پر گئے پولیس اہلکاروں نے اے ایس آئی کو تشدد کا نشانہ بنا دیا
    • گھر کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق، 8 سالہ بچی شدید زخمی
    • میانوالی ایکسپریس کی زد میں آکر باپ بیٹا جاں بحق
    • پاکستان سمیت دنیا بھر میں عدم تشدد کا عالمی دن 2 اکتوبر کو منایا جائے گا
    • سکھیکی کے قریب لوڈر درخت سے ٹکراگیا،کنڈیکٹر جاں بحق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مجرم کہیں بیٹھا ہوا سے قانون کی گرفت میں لاناہے محسن نقوی

    By Khabrain Newsستمبر 28, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(نیوز ایجنسیاں)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سائبر جرائم کے خلاف کارروائیاں مزید
    تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ سائبر کرائم کرنے والا چاہے کہیں بیٹھا ہو اسے قانون کی گرفت میں لانا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں این سی سی آئی اے سینٹرل زون ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیاجہاں ان کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں سائبر کرائمز کے خلاف جاری آپریشنز اور تحقیقات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ خصوصی اجلاس میں آن لائن مالیاتی فراڈ، ہراسانی اور منظم سائبر کرائم نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈائون مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیاگیا،وفاقی وزیر داخلہ نے شکایات سیل، فرانزک لیب اور انویسٹی گیشن ونگ کا معائنہ کیا،شہریوں کی شکایات سے لے کر تفتیش اور ملزمان کے خلاف کارروائی تک پورے نظام کا جائزہ لیاگیا۔محسن نقوی نے اس موقع پر کہاکہ سائبر کرائم کرنے والا چاہے کہیں بیٹھا ہو، قانون کی گرفت میں لانا ہے،انہوں نے زیر التوا ء مقدمات اور شکایات کا کیس ٹو کیس جائزہ لینے اور غیر ضروری تاخیر ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ شہری کو شکایت درج کرانے کے بعد مہینوں انتظار نہیں کرنا چاہیے،ہر شکایت پر بروقت پیش رفت نظر آنی چاہیے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیجیٹل فرانزک کی استعداد بڑھانے، جدید فرانزک ٹولز کے استعمال اورتفتیشی افسران کی خصوصی تربیت کی ہدایت بھی کی،انہوں نے آن لائن مالیاتی فراڈ میں ملوث منظم گروہوں، جعلی اکاونٹس، ڈیجیٹل بلیک میلنگ اور آن لائن ہراسانی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی۔محسن نقوی نے کہاکہ مالیاتی فراڈ کی شکایت موصول ہوتے ہی فوری رسپانس کا نظام موثر بنایا جائے تاکہ متعلقہ اداروں کے ساتھ بروقت رابطے کے ذریعے متاثرہ شہری کی رقم کو محفوظ بنانے اور ملزمان تک پہنچنے کے امکانات بڑھائے جا سکیں،شہری کو شکایت درج کرانے کے بعد مہینوں انتظار نہیں کرنا چاہیے، ہر شکایت پر بروقت پیش رفت نظر آنی چاہیے،سائبر کرائم کے نئے طریقوں کا مقابلہ روایتی تفتیش سے نہیں بلکہ جدید ٹیکنالوجی اور تربیت یافتہ افرادی قوت سے کیا جا سکتا ہے،این سی سی آئی اے کو حقیقی معنوں میں پاکستان کی سائبر پولیس بنانا ہے جو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شہریوں کو ڈیجیٹل دنیا میں تحفظ فراہم کرے۔وفاقی وزیر داخلہ نے خواتین اور بچوں کو آن لائن ہراسانی، بلیک میلنگ اور ڈیجیٹل استحصال سے متعلق شکایات پر خصوصی ترجیح دینے کی ہدایت کی اورکہاکہ شہریوں کے ڈیٹا، پرائیویسی اور مالی مفادات کا تحفظ این سی سی آئی اے کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے لیے ادارے کو جدید ٹیکنالوجی، ضروری وسائل اور تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔انہوں نے سائبر کرائم سے بچاو کے لیے عوامی آگاہی مہم کو موثر بنانے اور شہریوں کو فراڈ کے نئے طریقوں سے بروقت آگاہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔ڈی جی این سی سی آئی اے نے وفاقی وزیر داخلہ کو سنٹرل زون کی کارکردگی، زیر تفتیش مقدمات، سائبر فراڈ کے رجحانات اور جاری کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی،ڈی جی ایف آئی اے، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
    محسن نقوی

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      پولیس شرپسندانہ سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے اقدامات کر رہی:فیصل کامران

      پاک بحریہ کی پہلی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ

      بلاچستان 96 گھٹوں میں 71 دہشت گرد ہلاک

      تازہ ترین

      صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور

      پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن

      فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے

      مارک زکربرگ کو ایک ہی دن میں تقریباً 9 ارب ڈالر کا نقصان

      اسرائیل سے متعلق عالمی سروے کے حیران کن اعدادوشمار، 98.75 فیصد منفی رائے رپورٹ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.