فتح جنگ(بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر اٹک مدثر احمد شاہ نے شہر کا اچانک دورہ کیا اور مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی، تعمیراتی اور شہر کی خوبصورتی کے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری کاموں، صفائی ستھرائی، عوامی سہولیات اور دیگر انتظامی اقدامات کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران سے منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ لی۔ڈپٹی کمشنر مدثر احمد شاہ نے ہدایت کی کہ شہر میں جاری تمام ترقیاتی اور خوبصورتی کے منصوبوں کو مقررہ معیار اور رفتار کے مطابق مکمل کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی کاموں کے معیار، عوامی سہولیات اور صفائی ستھرائی کے معاملات میں کسی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کا بنیادی مقصد شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور شہر کو صاف، خوبصورت اور منظم بنانا ہے۔ تمام متعلقہ ادارے اپنے فرائض ذمہ داری اور احسن انداز میں سرانجام دیں اور عوامی مفاد کے منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی سے گریز کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جاری منصوبوں کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے تاکہ عوام کو ان کے ثمرات بروقت حاصل ہو سکیں۔
