Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب
    • پاکستانی افواج کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
    • ہاسنگ سوسائٹی مالکان NOCنہ ہونے کے باوجود شہریوں کو لوٹنے میں مصروف
    • صفائی ٹیکس کی ادائیگی کے باوجود جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر شہریوں کو شد ید مشکلات کا سامنہ
    • کا مطالبہ تسلیمICCI پلاسٹک بیگز کے معاملے پر تاجروں کو فوری ریلیفپ
    • GHQ حملہ کیس،شاہ محمود قرشی سمیت120سے زائد ملزمان کیخلاف سماعت ملتوی
    • یورپ کیلئے براہ راست شپنگ سروس بحال، برآمد کنندگان کو سہولت ملے گی، جنید انوار چوہدری
    • آلوکی فی ایکڑ آمدنی دوسری فصلوں کے مقابلہ میں زیادہ ہوتی ہے،رپورٹ
    • فشریز ٹریننگ سب سنٹرراولپنڈی میں آن لائن ٹرینگ کورس کا آغاز 12 اکتوبرکو ہو گا
    • کمشنر راولپنڈی سلمان غنی کی زیر صدارت راولپنڈی ڈویلپمنٹ ا تھارٹی میں اجلاس
    • اٹک میں پروگرام ” دھی رانی” کے انعقاد کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ اجلاس
    • خواتین کی معاشی خودمختاری پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے ضروری: صدر ICCI
    • NHA کو مانسہرہ سے ناران ماڈل شاہراہ کی فیزیبلٹی تیار کرنیکی ہدایت
    • دو وثیقہ نویسوں کو مبینہ طور پر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
    • DCاٹک کا شہر کا دورہ، جاری ترقیاتی و تعمیراتی منصوبوں کا جائزہ لیا
    • ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کا اجلاس
    • اٹلی کے ورک ویزا کے نام پر شہری سے لاکھوں وصول کرنے والا ملزم راولپنڈی سے گرفتار
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 5 افراد کو حراست میں لیکر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • مقدمہ قتل میں نامزد ملزم کو الزام ثابتہونے پر موت کی سزا سنادی گئی
    • کسی ملزم کی ضمانت منظور ہونے کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ وہ بے گناہ ثابت ہوگیا، رضا تنویر سپرا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    خواتین کی معاشی خودمختاری پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے ضروری: صدر ICCI

    By Khabrain Newsاکتوبر 9, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی ) انٹرنیشنل بزنس ویمنز ایسوسی ایشن (IBWA) ازبکستان کی چیئرپرسن محترمہ گلنورا محمودوا کی قیادت میں ایک اعلی سطحی وفد نے جمعرات کو اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کا دورہ کیا اور پاکستان و ازبکستان کے درمیان خواتین کی زیرِ قیادت کاروباری سرگرمیوں، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وفد میں محترمہ نودیرا بیگم محمدالیوا، ہیڈ آف انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ، محترمہ دلیافروز تاشمخمدووا، چیئرپرسن تاشقند سٹی برانچ، محترمہ انجلیکا اوگے، پراجیکٹ مینیجر، اور حبیب رفیق انجینئرنگ گروپ کے چیئرمین کے مشیر خالد تیمور اکرم شامل تھے۔وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے آئی سی سی آئی کے صدر محمد ذکریا اکبر ضیا نے کہا کہ خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانا پائیدار اقتصادی ترقی، خوشحالی اور جامع معاشی ترقی کے حصول کیلئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان خواتین کاروباری افراد کے حوالے سے کاروباری روابط کو وسعت دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کی خواتین کاروباری افراد کے درمیان B2B ملاقاتوں کے انعقاد کیلئے آئی سی سی آئی کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کاروباری وفود کے باقاعدہ تبادلے اور خواتین کے مابین براہِ راست روابط کو فروغ دے کر دوطرفہ تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔انٹرنیشنل بزنس ویمنز ایسوسی ایشن ازبکستان کی چیئرپرسن محترمہ گلنورا محمودوا نے خواتین کی معاشی خودمختاری اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ازبک حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ ازبکستان میں خواتین ملک کے مجموعی کاروباری افراد کا تقریبا 40 فیصد ہیں اور خواتین کاروباری افراد کو مختلف معاون پروگرامز اور سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے پاکستانی خواتین کاروباری افراد کو آئندہ سال اپریل میں تاشقند میں IBWA ازبکستان کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والی B2B ویمن کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی اور کہا کہ یہ کانفرنس نیٹ ورکنگ، کاروباری روابط، مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے کیلئے اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگی۔آئی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر محمد اشفاق حسین چٹھہ اور نائب صدر محمد وقاص خان نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان کاروباری تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ ایگزیکٹو ممبران محترمہ نگینہ خلیق، ابرار الحق اور آئی سی سی آئی ممبر پروفیسر ڈاکٹر جوریہ اظہر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کی خواتین کاروباری افراد کے درمیان تعاون کے متعدد نئے اور غیر دریافت شدہ شعبوں کی نشاندہی کی۔ اس موقع پر باہمی روابط کو مستقل بنیادوں پر آگے بڑھانے، کاروباری مواقع کی نشاندہی اور B2B روابط کو عملی شکل دینے کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔حبیب رفیق انجینئرنگ گروپ کے چیئرمین کے مشیر خالد تیمور اکرم نے گروپ کی جانب سے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان کاروباری و معاشی روابط کے فروغ کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی اور دونوں ممالک کی خواتین کاروباری افراد کو قریب لانے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ منظم B2B روابط، کاروباری وفود کے تبادلے اور ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔اجلاس میں آئی سی سی آئی کے ایگزیکٹو ممبران شاہد عباسی، میاں کامران علی شاہ کاکاخیل، سید عمران بخاری، سابق ایگزیکٹو ممبر وسیم چوہدری اور دیگر ممبرانِ بزنس کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ہاسنگ سوسائٹی مالکان NOCنہ ہونے کے باوجود شہریوں کو لوٹنے میں مصروف

      صفائی ٹیکس کی ادائیگی کے باوجود جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر شہریوں کو شد ید مشکلات کا سامنہ

      کا مطالبہ تسلیمICCI پلاسٹک بیگز کے معاملے پر تاجروں کو فوری ریلیفپ

      تازہ ترین

      سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      پاکستانی افواج کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

      بھارتی نژاد نوی پلے نے نوبیل امن انعام 2026 جیت لیا

      پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش

      شمالی وزیرستان اپریشن فتہ الخوارج کے 4 کمانڈر سمیت 9 دہشت گرد ہلاک

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.