راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)فشریز ٹریننگ سب سنٹر راولپنڈی میں "ایکوا کلچر مینجمنٹ” کا آن
لائن ٹرینگ کورس کا آغاز 12 اکتوبر بروز سوموار سے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز ٹریننگ سب سنٹر سیدہ نمرہ کے زیر نگرانی تین روزہ آن لائن تربیتی کورس "ایکوا کلچر مینجمنٹ” 12 اکتوبر سے 14 اکتوبر 2026تک جاری رہے گا جس کے اوقات کار صبح 9:30 بجے سے 01.00بجے تک کے ہیں ۔ اس کورس میں فش فارمرز کو بہتر انداز میں جدید ایکوا کلچر کے بارے میں رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ کورس کی تکمیل کرنے سے فش فارمرز ٹریننگ کورس مکمل کر کے مچھلی کی پیداوار کو بڑھا سکیں گے ۔اس کورس کی بدولت نئی طرز پر فش فارمنگ کرنے کے خواہشمند حضرات تربیت حاصل کر کے جدید طرز پر فش فارمنگ کے شعبے کو اپنا سکیں گے ۔ ایکوا کلچر مینجمنٹ کورس میں شرکت کرنے والے حضرات سے کسی قسم کے چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے۔ تربیتی کورس میں رجسٹریشن کے لیے خواہش مند حضرات 03115336150 پر رابطہ کریں۔
