راولپنڈی (عرفان چوہان سے )کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے صفائی کے ٹھیکیدار، افسران اور
اہلکاروں کے مبینہ گٹھ جوڑ کے باعث شہریوں کی جانب سے صفائی ٹیکس کی ادائیگی کے باوجود مختلف علاقوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں، جس سے تعفن اور بدبو کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا ہے۔ کینٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے صفائی کا 2 کروڑ روپے سے زائد کا سالانہ ٹھیکہ دیا گیا ہے، تاہم صفائی کی صورتحال بدستور ابتر ہے۔ شہریوں نے ڈی جی ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس اور اسٹیشن کمانڈر راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں کئی کئی روز سے گندگی کے ڈھیر موجود ہیں، جن سے اٹھنے والی بدبو اور تعفن کے باعث شہریوں کا گزرنا محال ہو گیا ہے۔ شہریوں شکیل، ثمر اصغر، زبیر ملک، سخاوت، مظہر اعوان، علاالدین اور کشور وغیرہ نے الزام عائد کیا ہے کہ مبینہ طور پر صفائی کے انچارج خلیل خان اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت کے باعث روزانہ کچرا اٹھانے کے بجائے کئی مقامات سے تین تین روز بعد کچرا اٹھایا جاتا ہے، جس کے باعث گندگی کے ڈھیر مزید بڑھ جاتے ہیں۔شہریوں کے مطابق ڈھوک سیداں، محلہ حاجیاں، پیپلز کالونی، اسٹریٹ نمبر 37/8، رینج روڈ، سہام، آفیسرز کالونی لین نمبر 1، ڈھوک گجراں، بیت صدا کالونی، مکرم ٹان، الیاس کالونی اور دیگر علاقوں میں کئی روز سے گندگی کے ڈھیر پڑے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں جگہ جگہ کوڑا جمع ہونے کے باوجود متعلقہ افسران کی مثر نگرانی دکھائی نہیں دیتی۔شہریوں نے کہا کہ وہ کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کو پراپرٹی ٹیکس، پانی اور صفائی کے ٹیکس باقاعدگی سے ادا کر رہے ہیں، تاہم اس کے باوجود اگر کئی کئی روز تک گندگی نہ اٹھائی جائے تو یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ صفائی کا نظام کس انداز میں چلایا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی نے صفائی کا 2 کروڑ روپے سے زائد کا سالانہ ٹھیکہ دیا ہوا ہے، تاہم ٹھیکیدار کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مبینہ طور پر مزید رقم کا مطالبہ کیا گیا ہے اور مقف اختیار کیا گیا ہے کہ موجودہ ٹھیکے میں اسے نقصان ہو رہا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نصیر آباد، کوہ نور ملز کے سامنے قائم ڈمپنگ پوائنٹ سے بھی روزانہ کی بنیاد پر کچرا اٹھانے کے بجائے مبینہ طور پر تین روز بعد کچرا اٹھایا جاتا ہے، جہاں سے ایک وقت میں 7 سے 8 ڈمپر کچرا لے کر جاتے ہیں۔ علاقہ مکینوں کی جانب سے صفائی کے ناقص انتظامات اور گندگی کے خلاف متعدد مرتبہ احتجاج بھی کیا جا چکا ہے۔شہریوں نے ڈی جی ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس اور اسٹیشن کمانڈر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ صفائی کے ناقص انتظامات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار افسران و اہلکاروں اور ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کی جائے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے صفائی کا نظام مثر بنایا جائے۔
بریکنگ نیوز
- سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب
- پاکستانی افواج کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ہاسنگ سوسائٹی مالکان NOCنہ ہونے کے باوجود شہریوں کو لوٹنے میں مصروف
- صفائی ٹیکس کی ادائیگی کے باوجود جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر شہریوں کو شد ید مشکلات کا سامنہ
- کا مطالبہ تسلیمICCI پلاسٹک بیگز کے معاملے پر تاجروں کو فوری ریلیفپ
- GHQ حملہ کیس،شاہ محمود قرشی سمیت120سے زائد ملزمان کیخلاف سماعت ملتوی
- یورپ کیلئے براہ راست شپنگ سروس بحال، برآمد کنندگان کو سہولت ملے گی، جنید انوار چوہدری
- آلوکی فی ایکڑ آمدنی دوسری فصلوں کے مقابلہ میں زیادہ ہوتی ہے،رپورٹ
- فشریز ٹریننگ سب سنٹرراولپنڈی میں آن لائن ٹرینگ کورس کا آغاز 12 اکتوبرکو ہو گا
- کمشنر راولپنڈی سلمان غنی کی زیر صدارت راولپنڈی ڈویلپمنٹ ا تھارٹی میں اجلاس
- اٹک میں پروگرام ” دھی رانی” کے انعقاد کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ اجلاس
- خواتین کی معاشی خودمختاری پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے ضروری: صدر ICCI
- NHA کو مانسہرہ سے ناران ماڈل شاہراہ کی فیزیبلٹی تیار کرنیکی ہدایت
- دو وثیقہ نویسوں کو مبینہ طور پر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
- DCاٹک کا شہر کا دورہ، جاری ترقیاتی و تعمیراتی منصوبوں کا جائزہ لیا
- ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کا اجلاس
- اٹلی کے ورک ویزا کے نام پر شہری سے لاکھوں وصول کرنے والا ملزم راولپنڈی سے گرفتار
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 5 افراد کو حراست میں لیکر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
- مقدمہ قتل میں نامزد ملزم کو الزام ثابتہونے پر موت کی سزا سنادی گئی
- کسی ملزم کی ضمانت منظور ہونے کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ وہ بے گناہ ثابت ہوگیا، رضا تنویر سپرا
