Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک
    • خواتین ہاکی کوارٹر فائنل: بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو 19-0 سے عبرتناک شکست
    • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے
    • امام الحق اور محمد رضوان این سی سی آئی اے کے ریڈار پر، موبائل فونز بھی چیک ہوں گے
    • نیتن یاہو کا بڑا دعویٰ، جنوبی شام میں اسرائیل کا مکمل کنٹرول
    • انتظامی افسروں کے استعفوں سے نیا پنڈورا باکس کھل گیا
    • حوثیوں کا بڑا حملہ، یمن کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ
    • جوہر ٹاون کی نئی سڑک اچانک بڑا گڑھا بن گیا
    • پنجاب بھر کے میزاروں کی کیش کشادگی میں ماہانہ کروڑوں روپے کی خوردبرد کا سلسلہ جاری
    • فن ایلن کی میلبورن اسٹارز میں بڑی ڈیل بی بی ایل کی سب سے بڑی سائننگ
    • فیصلوں میں تاخیر پولیس کی لوٹ مار عوام اپنی عدالتیں لگا کر سزائیں دینے لگے
    • ماں بچہ صحت پروگرام کےبعد کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پروگرام بھی بحران کا شکار
    • دھرنوں کے دوران حکومت نے راطہ کیا ہم نے معذرت کی حافظ نعیم الرحمن
    • نیپال چین سرحد پر سیلاب ہلاکریںہلاکتیں 1410تک پہنچ گیئں سے 5,650 ذائد لا نپتہ
    • پاکستان نے آخری میچ میں ہانگ کانگ کو 72 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی
    • پنجاب ‘ سموگ سیزن سے قبل آلودگی کیخلاف کارروائیاں سخت کرنیکا فیصلہ
    • این اے 168 ضمنی انتخاب، 20 امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ
    • جنرل اسمبلی کا 81واں اجلاس شروع، کثیرالجہتی نظام پر اعتماد کی بحالی ترجیح قرار
    • حکمران عوام کو ایسے لوٹ رہے ہیں جیسے منگولوں نے بغداد کو لوٹا تھا، فواد چودھری
    • الیکشن کمیشن ،مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر صاحبزادہ حامد رضا، عبدالطیف اور زرتاج گل نااہل قرار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    لٹن روڈ سودخوروں کا گڑھ، قسطیں وصول کرنے کیلئے مافیا نے غنڈے رکھ لیے

    By Daily Khabrainنومبر 11, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    rikshaw
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (نادر چوہدری سے) لٹن روڈ پر سود کا کاروبار عروج پر، دقسطیں شارٹ ہونے پرکاندارکرائے کے غنڈوں کا سہارا لینے لگے ، رکشے ،موٹر سائیکلیں ،رجسٹریاں اور طلائی زیورات سمیت دیگر قیمتی اشیاءہڑپ کرنا معمول بن گیا، رکشوں کی ایک یا دو قسطوں کی عدم ادائیگی پر غنڈوں کی مدد سے رکشہ چھین لیا جاتا ہے ، مزید کچھ روز تک بقایا جات کلیئر نہ کرنے پر ایڈوانس کی رقم اور ادا شدہ قسطیں ہڑپ کی جانے لگیں، قانون نافذ کر نے والے ادارے خاموش تماشائی بن گئے ، اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی لٹانے والے شہری خبریں سروے میں پھٹ پڑے ۔ تفصیلات کے مطابق شہریوں کی جانب سے موصول ہونےوالی متعدد شکایات پر "روز نامہ خبریں "کی جانب سے لٹن روڈ پر قائم قسطوں پر رکشے دینے والی دکانوں اور ان کے متاثرین کے حوالے سے ایک سروے کا انعقاد کیا گیاجس میں شہری "روز نامہ خبریں "ٹیم کے سامنے پھٹ پڑے ۔ شہری محمد ارشد کا کہنا تھا کہ اس نے رکشہ قسطوں پر لیا جس کا ایڈوانس 50ہزار روپے اور قسط 3ہزار روپے تھی جو کہ میں نے ادھر اُدھر سے پیسے اکھٹے کر کے رکشے کا ایڈوانس دیا اور بچوں کا رزق کمانا شروع کردیا لیکن ایک دفعہ ایسا ہوا کہ میں رکشے کی قسط نہیں دے سکا اور ایک روز جب میں سواری لیکر جارہا تھا تو قسطوں والے دکاندار کے غنڈے آئے اور سواریوں کو اتار کر مجھ سے رکشہ چھین کر لے گئے جس کی واپسی کیلئے میں متعلقہ دکاندار کے پاس گیا لیکن ا نھوں نے نہ مجھے رکشہ واپس کیا اور نہ ہی میرا ایڈوانس اور ادا شدہ قسطیں جس پر اب میں کسی کا رکشہ دیہاڑی پر چلا رہا ہوں ۔ رکشہ ڈرائیور زیشان عرف کالو کا کہنا تھا کہ اس نے بھی رکشہ قسطوں پر حاصل کیا لیکن اسکا ایکسیڈنٹ ہو گیا جس کا پتہ چلنے پر دکانداروں نے مجھے پکڑ لیا اور کہنے لگے کہ ہمارا رکشہ تو تباہ ہوگیا ہے اب جب تک اسکی پوری رقم تمہارے اہل خانہ ادا نہیں کرینگے تب تک تمہیں نہیں چھوڑیں گے جس پر میرے گھر والوں نے سود پر پیسے لیکر اس دکاندار کو دیے اور اب عرصہ دراز سے ہم سود کی قسطیں ادا کررہے ہیںلیکن سود کی اصل رقم وہیں کی وہیں ہے ۔ شہری واجد علی نے خبریں نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ لٹن روڈ پر قسطوں پر اشیاءدینے والے متعدد دکاندار سود کا بھی کاروبار کرتے ہیں اور قسطوں کی آڑھ میں سود کی اصل رقم کے مطابق چیک لے کر رقم ادا کر دیتے ہیں جس پر کوئی بھی قسط شارٹ ہونے کی صورت میں بدمعاشوں کے ذریعے اٹھا کر لے جاتے ہیں اور اگر کوئی بیچ میں آئے تو متعلقہ تھانو ں میں تعلقات ہونے کی بنیاد پر ان پر مقدمات درج کروا دیتے ہیں ۔شہری جبار ، عاطف اور شہبازکا کہنا تھا کہ قسطوں کے کاروبار کی آڑ میں سود خوری کر نے والے ان سودخورںکی جانب سے قومی بنکوں کے شرح منافع سے کئی گناہ زیادہ منافع لیا جاتا ہے جوسود کے زمرے میں آتا ہے ۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان کا پہلا وائلڈ لائف اسپتال تیار، 12 آپریشن تھیٹرز

      حوثی حملے سعودی عرب تک پھیلے تو مکہ دفاعی معاہدہ فعال ہوگا: پاکستان

      جوہر ٹاؤن کی نئی سڑک میں اچانک بڑا گڑھا بن گیا

      تازہ ترین

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.