Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی عرب کے بعد قطر میں بھی پاکستان فضائیہ کے اڈے قائم ہوں گے؟
    • ورلڈ کپ میں نظر آنے والے ترک مداح نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی
    • مظفرآباد میں جے اے اے سی رہنما کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج
    • پاکستان کو دنیا بھر میں عزت، وقار اور پہچان مل رہی ہے: شہباز شریف
    • مسجد نبوی ﷺ میں 3440 طلبہ کے امتحانات، روح پرور ماحول
    • آسٹریلیا کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی
    • ایران کے انتباہ کے باعث وینس کا سوئٹزرلینڈ دورہ ملتوی
    • پاؤنڈ کی قدر میں کمی، 365 روپے تک گر گیا، یورو 380 روپے پر مستحکم
    • پاکستان میں تیار کردہ دیوہیکل فیفا بال واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں نمائش کے لیے پیش
    • اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا: امریکی
    • پاکستانی وفد ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کرے گا
    • اٹلی کبھی منت نہیں کرتا,ٹرمپ کے جی 7 فوٹو دعوے پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی برہم
    • عمران خان کے اہلِ خانہ اور وکلا سے ملاقاتوں پر عائد پابندیاں ختم ہونی چاہئیں: خواجہ سعد رفیق
    • لبنان پر اسرائیلی حملوں کا ذمہ دار امریکا ہے: ایران
    • پیٹرولیم قیمتوں میں بڑا ریلیف، پیٹرول 299 روپے فی لیٹر ہو گیا
    • پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں تقریباً 15 ہزار روپے کی بڑی کمی
    • مشہور فٹبالراشرف حکیمی کے خلاف مبینہ عصمت دری کیس ٹرائل کے لیے منظور
    • عماد عرفانی کی تصاویر کا موازنہ نوجوان عمران خان سے ہونے لگا
    • کنزہ ہاشمی: بچپن میں بھوتوں سے ڈرتی تھی، بڑے ہوکر انسان زیادہ خوفناک لگے
    • پاکستان ہاکی ٹیم کی مسلسل 11ویں شکست، بیلجیم نے 6-0 سے ہرادیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    روشنیوں کے سیلاب میں پی ایس ایل کا میلہ شروع

    By Daily Khabrainفروری 23, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    psl
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    دبئی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ آغاز ہو گیا ہے جہاں مقامی اور بین الاقوامین گلوکاروںنے اپنی عمدہ پرفارمنس سے شائقین کے دل جیت لیے۔افتتاحی تقریب کا آغاز قومی ترانے کے ساتھ کیا گیا ۔گزشتہ دو سال کے دوران دو کامیاب ایڈیشنز کے بعد پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا دبئی کا آغاز ہو چکا ہے اور ایک ماہ سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے اس ایونٹ کا اختتام 25 مارچ کو ہو گا جب لیگ کی دو بہترین ٹیمیں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ٹائٹل کے حصول کیلئے نبردآزما ہوں گی۔افتتاحی تقریب کا آغاز قومی ترانے کے ساتھ کیا گیا جس نے اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کے لہو کو گرما دیا جس کے بعد علی ظفر نے ہوا کے دوش پر رقص کرتے ہوئے پرفارم کرتے ہوئے میدان میں سماں باندھ دیا۔علی ظفر کی پرفارمنس کے بعد اسٹیج پر معروف کمنٹیٹر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ کی آمد ہوئی جنہوں نے ٹیموں کو گراو¿نڈ میں متعارف کراتے ہوئے سب سے پہلے پہلی مرتبہ لیگ میں سب سے پہلے شرکت کرنے والی ملتان سلطان کی میدان میں آمد ہوئی۔تاہم ایونٹ میں اس وقت مضحکہ خیز لمحات دیکھنے کو ملے جبکہ ابھی رمیز راجہ ملتان کی ٹیم کا تعارف کرا ہی رہے تھے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میدان میں آ گئی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے بعد بالترتیب کراچی کنگز، لاہور قلندرز، دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی اور پھر سب سے آخر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی میدان میں آمد ہوئی۔اس کے بعد اسٹیڈیم میں انتہائی خوبصورت انداز میں ہوا کے دوش پر رقص کراتے ہوئے ٹرافی میں میدان میں اتارا گیا جسے دفاعیءچیمپیئن پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے تھاما۔اس کے بعد رمیز راجہ نے تمام ٹیموں کے کپتانوں سے گفتگو کی ۔مایہ ناز صوفی گلوکارہ عبادہ پروین اور پاپ گلوکار شہزاد رائے نے اپنے فن کے جوہر دکھائے جبکہ معروف امریکی گلوکار جیسن ڈیرولا بھی شائقین کو اپنی گائیکی اور ڈانس سے محظوظ کریں گے۔
    علی ظفر نے ایک مرتبہ اسٹیڈیم میں انٹری دی\ اور ان کی شاندار پرفارمنس کے بعد آتش بازی کے سحر انگیز منظر نے شائقین کی آنکھوں کو خیرہ کردیا جس کے ساتھ پی ایس ایل کی یہ رنگارنگ اور دلآویز تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

     

    پی ایس ایل کی رنگارنگ افتتاحی تقریب میں میزبانی کے فرائض اداکارہ حریم فاروق اور بلال اشرف نے انجام دیے۔افتتاحی تقریب میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا کہ اگر ہم ایونٹ میں ایک ٹیم ہو کر کھیلے اور پلان پر پورا اترے تو ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کریں گے۔لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میک کولم نے کہا کہ ہم گزشتہ دو ایڈیشنز میں اچھا کھیل پیش کرنے میں ناکام رہے اور توقعات پر پورا نہ اتر سکے لیکن اس مرتبہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔کراچی کنگز کے نوجوان کپتان عماد وسیم نے کہا کہ کراچی کنگز کی کپتانی کرنا اعزاز ہے، شاہدآفریدی کا ٹیم میں ہونا بہت بڑی بات ہے اور ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ میری پوری توجہ پی ایس ایل پر ہے اور ہماری ٹیم کی طاقت بہترین باو¿لنگ ہے جس کی بدولت ہم ایونٹ پھر جیتنے کی کوشش کریں گے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے بھی اپنی ٹیم کے کامبی نیشن کو شاندار قرار دیتے ہوئے اس مرتبہ جیت کا عزم ظاہر کیا۔پاکستان سپر لیگ کی نئی ٹیم ملتان سلطان کے کپتان شعیب ملک نے کہا کہ میں سب ٹیموں کیلئےنیک خواہشات کااظہارکرتاہوں۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم نئی ہے اور ہم نے تجربہ کار کھلاڑی منتخب کیے ہیں جس کی بدولت بہترین کامبی نیشن بنانے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آج ہمارے خاندان میں چھٹے فرد کا اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ دو ایڈیشنز کی شاندار کامیابی کے بعد پی ایس ایل تھری بھی انشائ اللہ کامیاب ہوگا جبکہ سب کی مشترکہ کوششوں سے بہت جلد پی ایس ایل کے پورے ایونٹ کا انعقاد پاکستان میں کروائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ہر گزرتے دن کے ساتھ ایک بڑا برانڈ بنتا جا رہا ہے، گزشتہ سال ایونٹ میں 24 میچز ہوئے تھے جبکہ اس سال پی ایس ایل کے 34 میچز ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کو ہمیں سیاست سے دور رکھنا ہے، یہ سیاسی جماعت، ہر طبقے اور ہر رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے فرد کی ہے اور یہ تمام پاکستانیوں کا اثاثہ ہے۔اس کے بعد

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان ہاکی ٹیم کی مسلسل 11ویں شکست، بیلجیم نے 6-0 سے ہرادیا

      اسماعیل کونے انجری کا شکار، کینیڈا کے لیے ورلڈ کپ کا سفر ختم۔

      کرکٹ اسٹارز عمر گل اور شاہین آفریدی نے پیڈل سیشن میں حصہ لیا

      تازہ ترین

      اٹلی کبھی منت نہیں کرتا,ٹرمپ کے جی 7 فوٹو دعوے پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی برہم

      لبنان پر اسرائیلی حملوں کا ذمہ دار امریکا ہے: ایران

      پیٹرولیم قیمتوں میں بڑا ریلیف، پیٹرول 299 روپے فی لیٹر ہو گیا

      آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کو اب ایران کو فیس ادا کرنا ہوگی

      ایرانی وزیر خارجہ کا خلیجی ممالک سے ’غلط فہمیاں‘ دور کرنے کے لیے مذاکرات پر زور

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.