تازہ تر ین

لاہور ہائی کورٹ بار میں پولنگ جاری ،کس کا پلڑا بھاری ،بڑی خبر نے تھر تھلی مچا دی

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات کےلئے پولنگ جاری ہے جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ 4 نشستوں کیلئے 14 امیدواروں میں کانٹے دار مقابلہ ہے۔انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ہو رہے ہیں ، پانچ پولنگ بوتھس میں 86 بائیو میٹرک مشینیں نصب کی گئیں ہیں۔ مرد وکلا ووٹرز کی تعداد 14 ہزار 147 ہے جبکہ خواتین وکلا ووٹرز کی تعداد 1 ہزار 300 ہے۔ صدر کےلئے 3 امیدواروں میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ نائب صدر کی نشست پر 4، سیکرٹری کی نشست کےلئے 2 اور فنانس سیکرٹری کےلئے 5 امیدوار میدان میں ہیں۔ملتان سمیت 12 اضلاع کے ووٹرز انتخابات میں ووٹ کاسٹ نہیں کریں گے، صرف ضلع ساہیوال کے وکلاءکو لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات میں حق رائے دہی کا حق دیا ہے۔ انتخابی عمل کیمروں کی مدد سے ایل ای ڈیز پر براہ راست دکھایا جا رہا ہے جبکہ سکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain