باغ : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آزادکشمیرمیں بچے جلسے کررہے ہیں، قیامت کی نشانی ہے مودی کے ساتھ پگڑیاں تبدیل کرنے والے آج ووٹ مانگ رہے ہیں۔ باغ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ موسم خراب ہے اورجلدی واپس جانا ہے، کشمیریوں عمران خان کے لیے ووٹ مانگنے آیا ہوں۔ اپوزیشن والوں نے مودی، آرایس ایس کا جلسوں میں نام نہیں لیا، عمران خان کا نام لیا جس نے چوروں کو گلے سے پکڑا۔ جلسے کے دوران شیخ رشید نے کا ’’مودی کا جو یار ہے وہ غدارہے‘‘ کے نعرے…
Author: Daily Khabrain
ڈی جی آئی ایس پی آر بابرافتخار نے کہا کہ پاکستان دوسرےممالک کی سرحدوں کااحترام کرتا ہے اور دوسروں کوبھی پاکستان کی سرحدوں کااحترام کرناچاہیے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر بابرافتخار نے کہا کہ بھارت پوری طرح فرسٹریشن کاشکارہے اور موجودہ حالات میں اس وقت سب سےبڑااسپائلر ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کا الزام بےبنیادہ ہے ، پاکستان نے افغانستان میں کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی ، پاکستان میں بدامنی پھیلانے والے عناصر افغانستان سےآپریٹ ہوتےہیں ، پاک سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال کرنےکی اجازت نہیں دیں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی…
مکہ مکرمہ: عازمین حج آج مکہ مکرمہ پہنچ گئے۔ آج رات سے مناسک حج کی ادائیگی شروع ہو جائے گی۔ رواں برس 60 ہزار مقامی عازمین کو حج کی ادائیگی کی اجازت دی گئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق پیر کو وقوف عرفہ اور مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیا جائے گا۔ رواں برس عازمین حج مسجدا لحرام سے میدان عرفات اور مزدلفہ پیدل نہیں جائیں گے بلکہ خصوصی بس سروس چلائی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ حج سمارٹ کارڈ بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ جس کا مقصد حجاج کرام کی خیموں اور ہوٹلوں تک رسائی اور مقامات مقدسہ…
حکومت سندھ نے پولیس رولز میں ترامیم کا فیصلہ کر لیا جس کے بعد ہر مقدمے میں گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکے گی۔ صوبائی حکومت کے ترجمان اور مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے قانون سازی کے حوالے سے ایک اہم فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اب ہر مقدمے میں گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے پولیس رولز میں ترامیم کا فیصلہ کیا ہے جس کا مسودہ تیار کرنے کے بعد صوبائی کابینہ کے اجلاس میں منظور کر لیا گیا ہے۔ ان…
صدر مملکت عارف علوی نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز سے کارکردگی رپورٹ طلب کرلی۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز سے کارکردگی رپورٹ طلب کرلی ہے، اور صدارتی حکم نامہ کے مطابق تمام وزارتیں اور ڈویژنز عید الاضحیٰ کے بعد ایوان صدر میں اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کریں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر کی جانب سے تمام وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا، کون سے پراجیکٹس جو اب تک پایہ تکمیل تک پہنچے انہیں اور جو زیر تعمیر ہیں ان کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت کے پارلیمنٹ سے…
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو چینی ہم منصب نے فون کیا اور داسو بس واقعے پر بات چیت کی۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو چین کے وزیر برائے پبلک سکیورٹی زاؤ کیذہی (Mr. Zhao Kezhi) نے ٹیلیفون کیا اور داسو ہائیڈرو پاور بس حادثے سے متعلق بات چیت کی۔ دونوں وزراء کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت آدھے گھنٹے سے زائد جاری رہی اور حادثے میں اب تک ہونے والی تحقیق سے متعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر داخلہ نے بدقسمت بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے تحقیقات جلد از جلد مکمل کرنے پر…
لاہور : پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں بھارتی ڈیلٹا وائرس کے 12 کیسز سامنے آگئے ، سیکرٹری صحت کا کہنا ہے کہ بھارتی وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے لاہور میں بھارتی ڈیلٹا وائرس کے 12 کیسز کی تصدیق کردی ، سیکرٹری صحت نے بتایا کہ 2 روز قبل28 مشتبہ نمونے لیے گئے تھے ، 28 مشتبہ نمونےمیو،سروسز،جناح اسپتال کےمریضوں سے لیے گئے۔ سیکرٹری صحت کا کہنا تھا کہ بھارتی وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات کیےجارہےہیں، بھارتی وائرس کا پھیلاؤ دوسرے وائرس سے 50 فیصد زیادہ ہے۔ خیال رہے…
اسلام آباد: ای سی سی اجلاس میں آٹے کا تھیلا 150 روپے، چینی 17 روپے اورگھی کی فی کلوقیمتوں میں 90 روپے اضافے کی منظوری دے دی۔ وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت ای سی سی اجلاس میں اشیائے خوردونوش مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔ چینی کی فی کلوقیمت میں 17 روپے کا اضافہ کردیا گیا، یوٹیلٹی اسٹور پر چینی 68 روپے کے بجائے 85 روپے کلو دستیاب ہوگی، اسی طرح 20 کلو آٹے کا تھیلا مزید 150 روپے مہنگا کردیا گیا، 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے سے بڑھا کر950 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔ ای سی سی اجلاس…
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب لاکھوں امریکی و نیٹو فوجی افغانستان میں تھے تب طالبان سے مذاکرات کرنے چاہیے تھے اب جب طالبان کو افغانستان میں فتح نظر آرہی ہے تو وہ ہماری بات کیوں سنیں گے۔ تاشقند میں وسطی اور جنوبی ایشیا رابطہ ممالک کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے تو وزیراعظم عمران خان نے انہیں فوری جواب دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغان صورتحال کا پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرانا بہت ناانصافی ہے، جب پاکستان پر الزامات لگائے جاتے ہیں تو مجھے اس پر بہت مایوسی…
ڈاکٹرعبدالقادر مشتاق پنجاب حکومت نے نئے بجٹ میں صوبے میں پندرہ نئی سرکاری یونیورسٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جن میں بابا فرید یونیورسٹی، وارث شاہ یونیورسٹی سمیت پندرہ یونیورسٹیوں کیلئے 2 ارب 30 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں یونیورسٹیوں کے قیام کی تفصیلات شامل کی گئی ہیں جبکہ ہر یونیورسٹی کیلئے الگ الگ بجٹ بھی مختص کیا گیا ہے۔ نئی سرکاری یونیورسٹیوں کیلئے 2300 ملین روپے بجٹ مختص کئے گئے ہیں۔ یونیورسٹی آف تونسہ، بابا فرید یونیورسٹی پاکپتن، انجینئرنگ یونیورسٹی سیالکوٹ، یونیورسٹی آف حافظ آباد،…
