آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے گروپ تشکیل دے دیئے ہیں جس کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔ آئی سی سی کے تشکیل کردہ گروپ کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک ساتھ سپر 12 کے گروپ ٹو میں شامل ہیں، نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں بھی گروپ ٹو میں شامل ہیں جبکہ گروپ ٹو میں مزید 2 کوالیفائر ٹیمیں بھی ہوں گی۔ سپر 12 کے گروپ ون میں آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شامل ہیں، گروپ ون میں بھی دو کوالیفائر ٹیمیں شامل…
Author: Daily Khabrain
اسلام آباد: پاکستان اور روس میں اربوں ڈالر مالیت کی اسٹریم گیس پائپ لائن کی تعمیر کیلیے معاہدہ ہوگیا ہے لہٰذا کراچی سے لاہور تک تقریباً 1100 کلومیٹر گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی۔ وزارت پٹرولیم کے مطابق معاہدہ پر سیکریٹری پٹرولیم ڈاکٹر ارشد محمود اور روس کی وزات توانائی کے ڈپٹی ڈائریکٹر الیگزینڈ ٹولپاروف نے دستخط کیے، تقریب میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر، وزارت پٹرولیم اور روس کی وزارت توانائی کے نمائندوں نے شرکت کی، یہ منصوبہ 2015 سے تاخیر کا شکار تھا۔ وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ ٹیکنکل تعاون کیلیے دستاویزات کے معاہدے پر دستخط ہوئے…
تاشقند: مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور افغانستان میں بھارتی سرگرمیاں بے نقاب ہونے پر وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ نے بھارتی وزیر خارجہ سے ہاتھ نہیں ملایا۔ تفصیلات کے مطابق تاشقند میں انٹرنیشنل کانفرنس ،جنوبی ایشیا وسطی ایشیا کا باضابطہ افتتاح ہوچکا ہے، کانفرنس کے افتتاح پر شرکا کا گروپ فوٹو سیشن بھی ہوا، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے فرداًفرداً سربراہان،وزرائےخارجہ سےہاتھ ملایا تاہم وزیراعظم عمر نےبھارتی وزیر خارجہ جےشنکر سےہاتھ نہیں ملایا ، اسی طرح کا ردعمل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی دیا۔ جے شنکر کیساتھ کھڑے روسی وزیرخارجہ…
لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں معاشی ٹیم کی محنت کی بدولت پاکستان معاشی لحاظ سے ٹیک آف کر چکا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ معیشت مضبوط ہو رہی ہے اور کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے، سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے معیشت تباہ ہو گئی تھی، وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم نے معیشت کو درست کرنے کیلئے ٹھوس اقداما ت کئے۔
پاکستان نے افغانستان کے نائب صدر امر اللہ صالح کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے افضان ائیر فورس سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں کیا۔ افغان نائب صدر امر اللہ صالح کے پاکستان پر الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان نے چمن سیکٹر کی دوسری جانب اپنی سرزمین پر فضائی آپریشن سے آگاہ کیا، پاکستان کی جانب سے افغان حکومت کو اپنی سرزمین پر اقدام کے حق پر مثبت جواب دیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے اپنے فوجیوں اور آبادی کی حفاظت کے…
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے چینی ہم منصب سے رابطہ کر کے داسو واقعے میں چینی باشندوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور واقعے کی جامع تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیراعظم آفس اسلام آباد کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے چینی ہم منصب لی کی کیانگ کو ٹیلی فون کیا اور داسو ڈیم پر کام کرنے والے عملے کی بس کو پیش آنے والے حادثے میں چینی باشندوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا…
ازبکستان، پاکستان سے افریقہ کی مارکیٹوں تک جاسکتا،بھارت سے تعلق بہتر ہوگئے تو وہاں تک رسائی بھی ہوگی،افغانستان کے راستے ریلوے منصوبہ مکمل کرنا ہوگا:وزیراعظم ، ہم وسطی ایشیا تک پہنچنا چاہتے ،ازبک صدر کیساتھ پریس کانفرنس،45کروڑ 30لاکھ ڈالر کے معاہدے ‘بیوروکریسی اورتاجروں بارے نیب قانون تبدیل کررہے : خطاب تاشقند(نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان ازبکستان کے دو روزہ دورے پر بدھ کو تاشقند پہنچ گئے جہاں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ افغانستان کے راستے پاکستان تا ازبکستان ریلوے منصوبہ بنانا ہوگا جبکہ دورہ کے دوران پاکستان اور ازبکستان کے مابین تجارت و سرمایہ…
راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے کرم ایجنسی میں آپریشن کرتے ہوئے مزید 5 مغوی مزدور رہا کرالیے، موبائل ٹاور پر کام کرنے والے 16 میں سے 10 مزدور پہلے بازیاب ہوچکے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کرم کے علاقے میں اغوا کیے جانے والے مزدوروں کی بازیابی کے لیے آپریشن کیا، جس میں مزید پانچ مزدور رہا کرالیے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کرم کے علاقے میں موبائل ٹاور پر کام کرنے والے 16 مزدور 26 جون کو اغوا کیے گئے تھے، مزدوروں کی بازیابی کے لیے سیکیورٹی فورسز نے مختلف جگہوں پر آپریشنز کیے۔ خفیہ…
جاوید افضل دوسری جنگ عظیم کے بعد مغربی دانشوروں کے ایک گروپ نے ایک کتاب(Next hundred years) اگلے سو سال لکھی یعنی دنیا میں 2045ء تک کیا ہوگا علاوہ تحقیق کے امریکہ کی سربراہی میں اتحادی مغربی ممالک کی طرف سے ایک پالیسی بیان اپنایا گیا کہ جرمنی اور جاپان کی طرح کوئی نظریہ(تھیوری) دنیامیں عروج حاصل نہ کرسکے گی نہ ہی کوئی ملک اور علاقہ تعصباتی طورپر منظم ہو کر مغربی سرمایہ داری نظام کو چیلنج کرسکے گا اس وقت روس میں کمیونزم نظام ان کے لئے خطرہ تھا جن کے لئے ان ممالک نے امریکی سربراہی میں مشرق…
محمدنعیم قریشی دس جولائی کے روز پاکستان کے معروف اخبار روزنامہ ”خبریں“ میں پینٹاگون کے بیان کی لگی شہ سرخی نے غالباً سب ہی کو چونکا دیا ہے جس میں امریکا عالمی قوتوں کو خبردار کررہا ہے کہ دنیا میں تیسری عالمی جنگ چھڑنے کاخدشہ ہے،اس بیان میں امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ چین ایک ایسا بمبار تیارکررہاہے جو چین کو زمینی،سمندری اور ہوا کہ ذریعے اسلحہ فائر کرنے کی صلاحیت دے گاجبکہ ایک جگہ یہ بھی لکھا تھا کہ روس اور چین دس سال سے جدید اسلحہ بنارہے ہیں،قارئین کرام! میں…
