وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ مریم صفدر سرٹیفائیڈ جھوٹی ہے اورجھوٹ بنانے والی فیکٹری چلا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے مریم صفدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر رگوں میں کشمیری خون ہوتا تو شادی پر مودی کے بجائے حریت قیادت کو مدعو کرتے اور انہیں عزت دیتے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا پورا ٹبر بھگوڑا اور بیٹی سزا یافتہ ہے ، ایسے اعزازات کم ہی کسی خاندان کو حاصل ہوتے ہیں ، اس وقت تو بلڈ سیل سٹاک ایکسچینج کی طرح اوپر نیچے ہورہے تھے اور جیسے…
Author: Daily Khabrain
لاہور: انگلینڈ سے سیریز میں بدترین ہار ٹیم مینجمنٹ کے اعصاب پر سوار ہو گئی جب کہ ناقص کارکردگی کا دفاع کرنے کیلیے حیلے بہانے بھی کم پڑ گئے۔ انگلینڈ کی ’’بی‘‘ ٹیم کیخلاف غیر متوقع کارکردگی پر مصباح الحق نے بھی سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے، ہیڈ کوچ نے ورچوئل میڈیا کانفرنس میں کہا کہ اس پرفارمنس کا دفاع نہیں کیا جا سکتا، تیسرے ون ڈے میں فتح کا موقع ہاتھ آگیا تھا مگر ہم ہدف کا دفاع نہیں کرسکے، سب سے بڑا مسئلہ فیلڈنگ کا رہا۔ انھوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم اور اوے سیریز میں پلیئرز اچھا…
مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مسلم لیگ نون کا کوئی بھی وعدہ جھوٹا نہیں ہوتا۔ نوازشریف اپنا نقصان تو کرلیتا ہے لیکن عوام کو جھکنےنہیں دیتا۔ آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جب میں نعرہ کشمیر کا نعرہ لگاتی ہوں تو رونگٹے کھڑےہوجاتےہیں کیوں کہ میری رگوں میں بھی کشمیر کا خون ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کا نام سن کر ہی مخالفین کو کپکپی طاری ہوجاتی ہے۔ جعلی حکومت کے3 سال بعد بھی عمران خان کی صبح اور شام نوازشریف…
کراچی: پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے برطانیہ کی بندرگاہ پورٹسموتھ کا دورہ کیا، جہاں میزبان بحریہ اور پاکستان کے سفارتی حکام نے پاک بحریہ کے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشن کمانڈر نے جہاز کے کمانڈنگ آفیسر کے ہمراہ میزبان حکام سے ملاقاتیں کیں، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشن کمانڈر نے امیرالبحر کی جانب سے برطانیہ کے عوام کیلٸے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورے میں دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے مشترکہ بحری مشق…
پنجاب وزیر ہاؤسنگ محمود الرشید کو بلدیات اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی وزارت بھی دے دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے پرنسپل سیکریٹری طاہر خورشید نے بلدیات کی وزارت محمود الرشید کو دینے سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ اس سے قبل بلديات کا قلمدان سینیئر صوبائی وزیر عليم خان کے پاس تھا۔ عبدالعلیم خان اس وقت صوبے کے سینیئر وزیر اور صوبائی وزیر خوراک ہیں۔ علیم خان کے استعفے کے بعد بلديات کو وزيراعلیٰ پنجاب ديکھ رہے تھے۔
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر ازبکستان پہنچ گئے ، عمران خان ازبک صدر کے ہمراہ کاسا کانفرنس کا افتتاح کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 2روزہ سرکاری دورے پر ازبکستان پہنچ گئے ، حکومتی وزرا، کاروباری افراد پر مشتمل اعلیٰ سطح وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کاسا کانفرنس میں شرکت کریں گے، جہاں عمران خان اور ازبک صدر کاسا کانفرنس کا مشترکہ افتتاح کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی افغان صدراشرف غنی سے ازبکستان میں ملاقات کاامکان ہے ، دونوں رہنماؤں کی ازبکستان…
بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی کے خدا بخش بازار میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے ایک افسر، اور سپاہی شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں نے امپرووائزڈ ایکسپلوزیو ڈیوائس (آئی ای ڈی) سے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا۔ بیان کے مطابق حملے کے نتیجے میں کیپٹن عفان مسعود اور سپاہی بابر زمان نے جامِ شہادت نوش کیا جبکہ دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دشمن ایجنسیوں کی حمایت سے دہشت گردوں کی اس طرح کی بزدلانہ…
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے تاجکستان کے وزیر دفاع نے ملاقات کی اور افغانستان بالخصوص تاجک افغان سرحد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی، مجموعی علاقائی صورتحال سمیت پاک تاجک دفاعی اشتراک بڑھانےکے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک تاجک تعلقات مشترکہ مذہب اور ثقافت پر مبنی ہیں، پاکستان تاجکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے علاقائی روابط کی جانب تاجکستان کی کوششوں کو…
وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ افغانستان کے استحکام اور سلامتی کے مسئلے پر پاکستان جلد ایک خصوصی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔ وفاقی وزیر نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے استحکام اور سلامتی کے لیے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم عمران خان نے اب سے کچھ دیر پہلے افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی سے فون پر گفتگو کی۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مذکورہ کانفرنس کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔ فواد چوہدری کے مطابق مجوزہ کانفرنس میں حامد کرزئی سمیت اہم ترین افغان قیادت کو شمولیت…
چمن سے متصل افغانستان کی تمام سرحدی چوکیوں پر طالبان نے قبضہ کر لیا ،پاک افغان بارڈر پر یقینی صورتحال ۔ آمدورفت بندہونے سے تجارت بھی معطل،چمن قندھارشاہراہ پرطالبان کا کنٹرول،فوج واپس بلانا بڑی غلطی: جارج بش عمران خان اورحامدکرزئی میں ٹیلی فونک رابطہ،افغان قیادت کو کانفرنس میںشرکت کی دعوت ، پاکستان نے چمنسے متصل با ب دوستی پر سکیورٹی بڑھادیا۔ چمن: طالبان نے پاکستان اور افغانستان کے مابین مرکزی گزرگاہ کاکنٹرول حاصل کرلیا۔ ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ پاکستانی سرحد سے متصل افغان ضلع اسپن بولدک پر قبضے کے لیے…
