Author: Daily Khabrain

راولپنڈی کے رنگ روڈ کیس میں اينٹی کرپشن نے سابق کمشنر راولپنڈی کيپٹن ريٹائرڈ محمد محمود اور لینڈ ایکوزیشن آفیسر راولپنڈی کو گرفتارکرليا۔ ڈی جی اينٹی کرپشن پنجاب گوہر نفيس نے نيوز کانفرنس میں بتايا کہ رنگ روڈ میں بیورو کریسی اور پراپرٹی مافیا کا گٹھ جوڑ سامنے آیا ہے۔ سارے معاملے میں ہاوسنگ سوسائٹیز نے فائدہ اٹھایا۔ کسی سیاسی شخصیت کی براہ راست سرمايہ کاری سامنے نہيں آئی ہے۔ کمشنر راول پنڈی نے اختیارات سے تجاوز کیا۔ رنگ روڈ کیس میں آف شور انویسٹمنٹ سامنے آئی ہے۔ ابتدائی تحقيقاتی رپورٹ میں کابینہ کے کسی رکن کے ملوث ہونے کا ذکر…

مزید پڑھیں

میاں انوارالحق رامے دنیا میں ابادی میں اضافہ جیو میٹریکل کے حساب سے ہوتا ہے دو سے چار اور چار سے سولہ‘سالانہ کل آبادی میں اضافے کے حوالے سے انڈیا اور چین کے بعد پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے۔پاکستان میں سالانہ پانچ ملین لوگوں کا اضافہ ہوتا ہے ہمیں اس بات کا بھی شعوری طورپر ادراک ہونا چاہیے کہ پاکستان آبادی کے حوالے سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن چکا ہے۔جبکہ 1947 میں موجودہ پاکستان دنیا میں کل آبادی کے اعتبار سے 14 نمبرپر تھاپاکستان کے حکمرانوں کو 1960 کی دہائی میں آبادی کی بڑھوتری کے حوالے…

مزید پڑھیں

خضر کلاسرا کشمیر الیکشن جوکہ 25جولائی کو ہونے جارہاہے، انتخابی مہم زور پر ہے۔ الیکشن مہم میں ایک طرف جہاں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور نوازلیگی لیڈر مریم نواز شریف عوامی جلسوں میں ایک دوسرے پر گرج برس رہے ہیں۔طنز اور طعنوں کے نشتر چلارہے ہیں۔وہاں پر تحریک انصاف کو بھی کشمیر پالیسی سمیت دیگر ایشوز پر آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں لیکن اس صورتحال میں جب کشمیر الیکشن اب چنددنوں کے فاصلے پر ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے وزیر بھی کشمیر الیکشن میں جیت کے حصول کیلئے میدان میں ہیں اور ان دونوں پارٹیوں کا کٹھا چٹھا…

مزید پڑھیں

ڈاکٹرعبدالقادر مشتاق ایک دور تھا جب لائلپور پر مزدوروں اور کسانوں کی حکمرانی ہوتی تھی مزدور یونین کے ذریعے مزدوروں کے مفادات کا تحفظ کیا جاتا تھا جب تک یونینز مضبوط رہیں اس وقت تک مزدوروں اورکسانوں کے حقوق کا تحفظ مضبوط ہاتھوں میں رہا لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا گیا ویسے ہی مزدور یونینز کمزور ہوتی گیئں اور صنعتکار کی حکمرانی جڑ پکڑتی گئی صنعتکاروں اور تاجروں نے جہاں مزدور کا استحصال شروع کیا وہیں عوام کو ایڑھیاں رگڑنے پر مجبور کر دیا۔دوسری طرف دیکھا جائے تو اسی طرح کے حالات کا کسانوں کو بھی سامنا کرنا پڑا۔مالک ِ…

مزید پڑھیں

پی جے میر میں سیاست پر بات تو کروں گا لیکن پھر کبھی کیونکہ ہماری سیاست اس قدر خراب ہو چکی ہے کہ ہماری سماجی اور گھریلو زندگیاں تلخ ہو کر رہ گئی ہیں کہ نہ سیاستدان اس پر توجہ دیتا ہے اور نہ ہمارے آج کے گھر والے۔ مجھے نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اسلام آباد میں جو عثمان مرزا جیسے کیڑے ہم نے اپنے معاشرے میں پیدا کر دیئے ہیں (تفصیلات سے قارئین آگاہ ہیں) یہی وجہ ہے کہ آج ہم معاشرے کی بربادی کا تماشا بچشم خود دیکھ رہے ہیں۔ وقت آ گیا ہے…

مزید پڑھیں

سید سجاد حسین بخاری امریکہ کے افغانستان سے انخلاء کے ساتھ ہی اس خطے میں ہل چل مچ گئی ہے۔ افغانستان میں طالبان مخالف طبقہ شدید کرب میں مبتلا ہونا شروع ہوگیا ہے۔ مقامی سرداروں نے طالبان کو صلح اور خوش آمدید کے پیغام بھیجنا شروع کردیئے ہیں۔ افغان فوج کے پاس اگرچہ ماضی کے مقابلے میں بہترین تربیت اور جدید امریکی اسلحہ بھی موجود ہے مگر اس کے باوجود بھی افغان فوج ہمت نہیں باندھ رہی جن500 امریکی فوجیوں نے کابل میں رہنا ہے وہ نہ کابل میں بسنے والے لوگوں کی حفاظت کرسکتے ہیں اور نہ افغان فوج…

مزید پڑھیں

سابق صدر مملکت ممنون حسین  انتقال کرگئے۔ سابق صدر کے بیٹے ارسلان ممنون نے ان کے انتقال کی تصدیق کی اور بتایا کہ ممنون حسین دو ہفتوں سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کا کہنا تھاکہ والد کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور آج کراچی میں خالق حقیقی سے جاملے۔ ممنون حسین 2013 سے 2018 تک پاکستان کے صدر رہے اور ان کا شمار مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ ممنون حسین مُلک کے 12 ویں صدر رہے اور اس کے علاوہ وہ گورنر سندھ بھی رہے تھے۔

مزید پڑھیں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چین کے وزیر خارجہ اور اسٹیٹ کونسلر وانگ یی سے ملاقات کی اور داسو واقعے میں چینی انجینئروں کے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دوشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے موقع پر چین کے اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات، سی پیک، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ…

مزید پڑھیں

گزشتہ روز عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے دنیا کے امیر ممالک سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے عوام کےلیے ضرورت سے زیادہ کورونا ویکسین محفوظ کرنے کے بجائے یہ اضافی خوراکیں غریب ملکوں میں تقسیم کردیں کہ جہاں اس ویکسین کی زیادہ ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ دنیا کے بیشتر امیر ممالک اپنی ضرورت سے زیادہ کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کروا چکے ہیں جبکہ بعض ممالک میں ویکسی نیشن مکمل ہوجانے کے بعد بھی ’’بوسٹر شاٹس‘‘ کے نام پر کورونا ویکسین کی اضافی خوراکیں لگائی جارہی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گبرئیسس…

مزید پڑھیں

کورونا کے بڑھتےکیسز کے پیش نظر حکومت آزادکشمیر نے 10 روز کے لیے سیاحت پر پابندی عائد کردی۔ آزادکشمیر حکومت کی جانب سے سیاحت پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آزادکشمیر میں کورونا کیسز میں اضافےکے پیش نظر 19 سے 29 جولائی تک سیاحت پرپابندی ہوگی۔ پابندی کے باعث سیاحتی مقامات بند رہیں گے اور  جملہ سیاحتی سرگرمیاں بھی 10 روز کے لیے معطل رہیں گی۔

مزید پڑھیں