Author: Daily Khabrain

لیفٹیننٹ جنرل(ر)نعیم خالد لودھی افغانستان کی صورتحال روز بروز تبدیل ہورہی ہے اور ہر طرح کے تجزیہ نگار اپنی اپنی سمجھ بوجھ کے مطابق آراء پیش کررہے ہیں۔ اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ جو بھی ہمارا ذہنی رجحان ہو ہم اپنا تبصرہ اس کے مطابق پیش کردیتے ہیں۔ کچھ لوگ ذہنی طور پر طالبان کے خلاف کہوں یا یہ کہوں کہ وہ ان کی سوچ سے مطابقت نہیں رکھتے لہٰذا وہ ہر واقعے کو اس عینک سے دیکھتے ہیں اور حالات وواقعات کو توڑ مروڑ کر اپنی سوچ کے مطابق پیش کردیتے ہیں۔ یہی حال دوسری طرف کے لوگوں…

مزید پڑھیں

ضیا بلوچ جس طرح کہ ہر شخص بخوبی جانتا ہے کہ آج کل آزاد کشمیر میں انتخابی مہم زوروشور سے جاری ہے۔ دنیا کی اس حسین وادی کا موسم اور پھل ہی نہیں اس کے لوگ بھی خوبصورت ہیں۔ کشمیریوں کی شاندار روایات اور ان کے رویے بھی بہترین ہیں۔ یہ زبردست مہمان نواز ہیں اور آج کل انتخابی مہم کی وجہ سے ان پاکستانی سیاستدانوں کی میزبانی کر رہے ہیں جن کے نزدیک "گالی دینا ان کا کلچر ہے”۔ کشمیر میں انتخابی مہم چلانے والے پاکستانی مہمان اپنے اس کلچر کا خوب مظاہرہ کر رہے ہیں۔ کشمیر میں انتخابی…

مزید پڑھیں

لاہور: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر پبلک ٹرانسپورٹ بند ہوگی تاہم ہماری توجہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کے بجائے متاثرہ علاقوں پر ہے۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اپنی ٹوئٹ میں کورونا کے اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ ملک میں کورونا کیسز مسلسل بڑھ رہے ہیں، کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 19، پشاور میں 9.4، اسلام آباد میں 6.2 جب کہ لاہور میں 3.8 فیصد ہے، عوام نے ویکسین بھی لگوا رکھی ہے تب تب بھی ماسک پہنیں۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ…

مزید پڑھیں

پنجاب میں پہلی تا پانچویں جماعت تک ناظرہ قرآن پاک کی تعلیم لازمی مضمون قرار دے دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری، نجی اسکولز میں پہلی تا پانچویں جماعت تک قرآن پاک کی ناظرہ تعلیم لازمی ہوگی۔

مزید پڑھیں

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے  انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ ایوان صدر  کےاعلامیے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل فیض حمید  نے صدر مملکت کا استقبال کیا جبکہ صدر عارف علوی کو مجموعی قومی سلامتی بشمول افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اس کے علاوہ  صدر مملکت کو اُن کی خصوصی دلچسپی کے شعبے ، سائبر سیکیورٹی  پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر  صدر پاکستان نے قومی سلامتی کیلئے آئی ایس آئی کی کاوشوں کی تعریف کی اور ان کی پیشہ وارانہ تیاریوں   پر اطمینان کا اظہار…

مزید پڑھیں

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان اور ازبک صدر کے درمیان ون آن ون ملاقات میں افغانستان کے معاملے پر نیا بلاک تشکیل دینے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔ اس نئے بلاک میں ازبکستان، تاجکستان، ایران اور ترکی شامل ہوں گے۔ یہ بلاک افغان مسئلے کے پرامن حل کیلئے کوششیں کرے گا۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ازبک صدر کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان نے ازبکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے…

مزید پڑھیں

داسو واقعے میں دہشت گردی کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا، وفاقی وزیر اطلاعات۔ فوٹو:فائل  اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ داسو واقعہ کی ابتدائی تحقیقات میں دھماکا خیز مواد کے آثار کی تصدیق ہو گئی ہے۔ وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے داسو کے المناک واقعے میں دہشت گردی کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا، واقعے کی ابتدائی تحقیقات میں دھماکا خیز مواد کے شواہد بھی ملے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان داسو واقعے کی تحقیقات کے حوالے سے ہونے والی تمام پیش…

مزید پڑھیں

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزہ آن ارائیول کی سہولت کو بحال کر دیا ہے۔ قطری حکومت کی طرف سے اس حوالے سے تحریری احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں اور نئی پالیسی بھی متعارف کروا دی گئی ہے۔ نئی پالیسی کے مطابق قطر میں جاتے ہی اب پاکستانیوں کو ائیرپورٹ پر آن ارائیول ٹورسٹ ویزہ دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

کراچی: اداکارہ متھیرا نے پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو منافق قرارد یا ہے۔ اداکارہ، ماڈل اور وی جے متھیرا بے باک انداز اور سچ باتیں بولنے کے لیے مشہور ہیں۔ حال ہی میں متھیرا نجی ٹی وی چینل کے شو’’جی سرکار‘‘ میں شریک ہوئیں جس کے میزبان اداکار نعمان اعجاز ہیں۔ متھیرا نے شو میں پاکستان شوبز انڈسٹری میں موجود لوگوں کے رویوں اور ایوارڈ شوز کے بارے میں بات کی۔ متھیرا نے کہا انہوں نے زندگی میں اتنی سختیاں دیکھی اور اتنی ٹھوکریں کھائی ہیں کہ اب انہیں کسی چیز کا خوف نہیں رہا اور وہ…

مزید پڑھیں

وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول کی قیمت میں 5.40 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 2.54 روپے فی لیٹر ، کیروسین کی قیمت میں 1.39 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.27 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دے دی ہے

مزید پڑھیں