ملک میں قدرتی گیس کی پیداوار 10 فیصد کم ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا کی مالی سال 2019-20 کی اسٹیٹ آف ریگولیٹڈ پٹرولیم انڈسٹری رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ایک سال کے دوران ایل این جی کی طلب میں 40 فیصد کمی ہو گئی ہے۔ اوگرا رپورٹ کے مطابق قدرتی گیس کی پیداوار 2379 سے کم ہو کر 2138 ایم ایم سی ایف ڈی ہو گئی ، گیس کی یومیہ طلب 3714 میگاواٹ رہی ، گیس کی قلت کو ایل این جی کی درآمد سے پورا کیا گیا۔ اس کے علاوہ کورونا کی وجہ سے آئل سیکٹر…
Author: Daily Khabrain
حکومت سندھ نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ایک بار پھر اسکولز، پارکس اور ہوٹل بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کووڈ ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ حکام محکمہ صحت کی جانب سے اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ روز 16262 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 1201 کیسز سامنے آئے، اس وقت 837 مریض اسپتالوں میں ہیں جس میں سے زیادہ تر مریض سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ سیکرٹری صحت کی جانب سے اجلاس کو…
وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ بجلی کی طلب میں اضافے سے پاور سیکٹر زیادہ چیلنجنگ بن گیا ہے، حماد اظہر تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے جرمن سفیر سے ملاقات کی جس میں توانائی کے شعبے سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی اور حماد اظہر نے جرمنی کے تعاون سے چلنے والے توانائی منصوبوں سے سفیر کو آگاہ بھی کیا۔ حماد اظہر نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل سے نئی متبادل توانائی پالیسی کی منظوری اہم سنگ میل ہے، نئی پالیسی کے تحت 2025 تک 20 فیصد بجلی سستے متبادل ذرائع سے پیدا…
خیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان میں داسو ہائیڈرو پاور پلانٹ کے قریب ’حملے‘ میں 9 انجینئرز، دو فرنٹیئر کور (ایف یس) اہلکاروں سمیت کم از کم 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عہدیداروں کی ابتدائی اطلاعات متضاد نظر آئیں تاہم وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اسے ایک ‘بزدلانہ حملہ’ قرار دیا اور کہا کہ اس سے ’پاکستان اور اس کے ہمسایہ ممالک کے درمیان خصوصی اقدامات سے توجہ نہیں ہٹ سکتی‘۔ بابر اعوان نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد…
کال ماسکنگ ۔ اسکیمرز کا لوگوں کو لوٹنے کا منظم طریقہ #DontShareOTP پاکستان بھر میں حالیہ سالوں میں ڈیجیٹل فنانس سروسزکی جانب رجحان میں تیزی کے ساتھ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔بدقسمتی سے اس بڑھتے ہوئے رجحان سے اسکیمرز نے منفی فائدہ اٹھانا شروع کردیا ہے اور وہ سیدھے سادے کسٹمرز کو مختلف طریقوں سے اپنے جال میں پھنساکر دھوکہ دہی کے ذریعے مالی نقصان پہنچاتے ہیں ۔ سوشل انجینئرنگ ،فشنگ (Phishing) اور کال ماسکنگ دھوکہ دہی کے کچھ ایسے طریقے ہیں جن کے ذریعے اس طرح کے بدنیت افراد ، کسٹمرز(استعمال کنندگان) کو اپنے کوائف بتانے پر دھوکے…
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ وعدہ کرونالائق اورنااہل کوکشمیرمیں داخل نہیں ہونےدوگے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ہجیرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کہتےہیں ظلم کےآگےڈٹ جاؤ۔ انہوں نے کہا کہ جوشیرہےوہ ڈٹ جائے،جوبزدل ہےوہ ہٹ جائے ، نوازشریف نےسلامتی کونسل میں برہان وانی کیلئےآوازاٹھائی ، وعدہ کروووٹ چوروں کوڈاکا ڈالنےکی اجازت نہیں دوگے اور اگر یہ کامیاب ہوگئے اس کے بعد رونے دھونے کا فائدہ نہیں۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ اس بربادی اور تباہی کے سیلاب کو…
لاہور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی طرح پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے دوران اپوزیشن عناصر کی جانب سے نازیبا اور گھٹیا زبان استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اخلاقیات سے عاری زبان استعمال کر کے اپوزیشن عناصر نے اپنی ذہنی پسماندگی کا مظاہر ہ کیا ہے، ناکام جلسوں کے بعد یہ ٹولہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن عناصر کے مایوس چہرے ان کی فرسٹریشن کو ظاہر کر رہے…
اپرکوہستان: داسو ڈیم میں کام کرنے والے کمپنی کی بس حادثے کا شکار ہوگئی اور 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اپرکوہستان میں داسو ڈیم کے ملازمین کو لانے لے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے، جب کہ 39 افراد زخمی ہوگئے۔ ڈی پی او اپرکوہستان نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں تاہم حادثے میں 13 افراد کی موت کی تصدیق ہوگئی ہے جن میں سے 9 چائنیز اور 2 مقامی مزدور بھی شامل ہیں، جب کہ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 7 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ پولیس حکام کا…
سندھ میں ایک بار پھر کورونا کے کیسز میں اضافے کے باعث ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ، اسکول، تفریحی پارکس اور سینما بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا وائرس کی صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزرا ناصر شاہ، اکرام اللہ دھاریجو، پارلیمانی سیکریٹری قاسم سومرو، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، کمشنر کراچی، صوبائی سیکریٹریز، ڈبلیو ایچ او کی نمائندہ ڈاکٹر سارہ، ڈاکٹر قیصر، کور فائیو اور رینجرز کے نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ صوبے میں نئے…
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے اپنی زندگی پر فلم بنائے جانے کی تصدیق کی ہے۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران سارو گنگولی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فلم ہندی زبان میں بنائی جائے گی جس کا نام اور دیگر تفصیلات تاحال واضح نہیں ہیں۔ سارو گنگولی نے فلم میں اپنے کردار کیلئے اداکار رنبیر کپور کا نام تجویز کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مرکزی کردار کیلئے دو اور اداکاروں پر غور کیا جارہا ہے جن کے نام فی الحال سامنے…
