Author: Daily Khabrain

شفقت حسین طبیعت میں بے چینی‘ قلب وروح میں اضطراب‘ بتدریج شکست وریخت کاشکار ہوتے ہوئے اعصاب‘ حیات اجتماعی کے دائرے میں سماجی عدل وانصاف کافقدان‘ معاشی اور معاشرتی دائرۃ سؤ(برائی کی گردش) جس سے نکلنے کی امید کہیں دور دور تک بھی نظر نہ آرہی ہو‘کسی انسان کولاحق مزمن امراض(جس میں ضعف بصارت بھی شامل ہو) بہت سی پیچیدگیاں پیدا کرنے کا باعث تو بنتے ہی ہیں لیکن لوگوں کے روا رکھے جانے والے برخودغلط اور ناپسندیدہ روئیے بھی ان سب پر مستزاد ہوں تو کوئی حساس مزاج کاحامل توکیا کوئی سخت گیر اور گوشت کالوتھڑا نہیں بلکہ سینے…

مزید پڑھیں

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہےکہ تنگ نظری  اور عدم برداشت ہمیں لے ڈوبے گی۔ ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم نےاپنا نکتہ نظر مسلط کرنےکے لیے اپنی تاریخ مسخ کرنے سے دریغ نہیں کیا، ہماری درس گاہوں میں پڑھائی جانے والی کتابیں گواہی ہیں۔  خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ماضی میں مخصوص ایجنڈے کی تکمیل کے لیے ہم اپنی  شناخت بھی کھو بیٹھے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ٹیکسٹ بک بورڈ نے پنجاب میں مطالعہ پاکستان کی کتاب مارکیٹ سے اٹھالی تھی، مطالعہ پاکستان کی کتاب میں پاکستان کے ہیروز کے…

مزید پڑھیں

سندھ حکومت نے مزدوروں کی کم از کم ماہانہ اجرت 25,000 روپے مقرر کردی ہے۔ اس حوالے سے سیکریٹریٹری محکمہ سندھ عبدالرشید سولنگی نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں مزدور کی ماہانہ کم از کم اجرت 25 ہزار روپے ہوگی۔ یاد رہے اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ نے رواں مالی سال کے لیے سندھ کا 1477 ارب کا خسارے کا بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا تھا جبکہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا تھا جب کہ کم از کم اجرت 25 ہزار روپے مقرر کردی…

مزید پڑھیں

ایکشن ہیرو جیکی چن کا کہنا ہے کہ وہ چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) سے بہت متاثر ہیں اور اس کے رکن بھی بننا چاہتے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیجنگ میں منعقدہ ایک اسمپوزیم کے دوران 67 سالہ اداکار نے چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے یکم جولائی کو سی پی سی کے صد سالہ جشن کے موقع پر کی گئی تقریر سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ چینی ہیں اور کہا کہ وہ سی پی سی کے حامی ہیں۔ جیکی…

مزید پڑھیں

ضلع کرم کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کیپٹن باسط اور ساہی رسول شہید ہوگئے۔  آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد بھی ہلاک کیے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضلع کرم کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا۔ آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں افسر سمیت 2 فوجی شہید ہوگئے ۔ شہدا کی شناخت کیپٹن باسط اور شاہی حضرت بلال شہید ہوگئے۔ آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے افواج پاکستان کے لئے 15 فیصد اسپیشل الاؤنس کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 22 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ جائزہ کمیٹی کی ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دینے سے متعلق رپورٹ کابینہ میں پیش کی گئی ۔ وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں مسلح افواج کے اہلکاروں کے لیے خصوصی الاؤنس2021 کی منظوری پر بھی غور کیا گیا۔ کابینہ نے جائزہ لینے کے بعد افواج پاکستان کے لئے 15 فیصد اسپیشل الاؤنس کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے…

مزید پڑھیں

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پرپابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔  کابینہ کو بتایا گیا کہ کمیٹی کی جانب سے پنجاب حکومت اور تنظیم کے مؤقف کو سننے اور حقائق کی چھان بین کے بعد تنظیم پر پابندی کا فیصلہ حقائق اور میرٹ پر تھا۔ اس کے علاوہ تنظیم پر پولیس والوں کو شہید کرنے کے الزامات ہیں، علاقائی پولیس پر تشدد اور آگ لگانے املاک کو نقصان پہنچانے کے  بھی الزامات  ہیں۔  دوسرے مرحلے میں تنظیم کا انتخابی نشان کینسل کرانے کے لیے حکومت اقدامات کرے گی جو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت ہوگا۔ خیال رہے…

مزید پڑھیں

پاکستان ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے کہا کہ ہم جنوبی پنجاب کو صوبہ بنوا کر ہی دم لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے کہا کہ سندھ حکومت سے مسائل کو حل کرنے میں کافی وقت لگ گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم قائد جماعت ہے جس کے مڈل اور لوئر مڈل کلاس کے نمائندے اسمبلی میں بھیجے ، ایم کیو ایم نے جنوبی پنجاب صوبہ کی سب سے پہلے آواز بلند کی ، ہمیں وہ جگہ نہیں مل رہی جو دوسری جماعتوں کو حاصل ہے۔ پاکستان ایم…

مزید پڑھیں

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ن لیگ کی حکومت ہے پھر بھی دھاندلی کا رونا رو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں انتخابات سے قبل دھاندلی کا شور مچا رہے ہیں، دھاندلی نہیں آپکے کرتوت شکست کی وجہ بن رہے ہیں، 3 سے 4 مرتبہ باریاں لینے والوں نے آپ کو سہولیات دیں؟ صحت کے فروغ اورغربت کے خاتمے کیلئے انہوں نے کام کیے؟ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے مودی اور جندال نہیں غداروں سے بات کی تھی،…

مزید پڑھیں

اسلام آباد:  انسداد کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے لئے نادرا کے دروازے بند کر دیئے گئے۔ ملک بھر میں نادرا دفاتر ویکسین نہ لگوانے والوں کو کوئی سہولت فراہم نہیں کریں گے۔ نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی آفس میں داخلے کے لئے کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ لازم قرار دے دیا گیا۔ نادرا سہولیات فراہم نہ کرنے کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کے کہنے پر کیا گیا۔ مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے نادرا کو مراسلہ بھجوایا۔ مراسلے میں کہا گیا کہ ملک بھر میں قریب دو لاکھ افراد نادارا آفس میں آتے ہیں، بغیر ویکسین کے افراد کو نادرا آفس…

مزید پڑھیں