Author: Daily Khabrain

صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے بغیر پروٹوکول اچانک مردان اور مالاکنڈ کے اسپتالوں، تھانوں اور ایکسائز چیک پوسٹوں کا دورہ کیا جبکہ ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر مختلف شعبوں کے عملے کو معطل کردیا۔ وزیراعلیٰ نے اپنے اچانک دورے میں شیر گڑھ ایکسائز چیک پوسٹ کے تمام عملے کو معطل کردیا جبکہ ناقص انتظامات اور صفائی کی ابتر صورتحال پر درگئی اسپتال کے ایم ایس کو بھی معطل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ اور ڈی ایچ او مالاکنڈ سے وضاحت طلب کی۔ وزیر اعلیٰ نے سخاکوٹ میں ٹریفک منیجمنٹ کی ابترصورتحال پر انچارچ سمیت دیگر عملہ کو…

مزید پڑھیں

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور چینی سفیر نے سی ایم ایچ  راولپنڈی کا دورہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اور چینی سفیر نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے داسوحادثے کے چینی زخمیوں کی عیادت کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سی ایم ایچ پہنچنے پر کمانڈنٹ میجر جنرل محمدعلیم نے وزیرخارجہ اور چینی سفیر کو علاج معالجے کے بارے میں بتایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے زخمیوں  کی جلد…

مزید پڑھیں

بھمبر: وزیر اعظم عمراں خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سےہم غلط راستےپر چلےگئےتھے، بھیک لینےوالے کی کوئی عزت نہیں کرتا، میں دنیا بھر میں سبزپاسپورٹ کی عزت کراناچاہتاہوں۔ اداکاری کرکے باہر جانے والے نوازشریف کی بیماری لندن پہنچتے ہی ختم ہوگئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر میں جلسے سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر ان کہنا تھا کہ ووٹ ڈالتے وقت لوگوں سے پوچھیں  کہ کیا ان کا لیڈر سچا ہے؟ ہم نے اپنے ملک کو بھی بدلنا ہے، میرے پاکستانی بھائیو ہم نے اپنے آپ کو بدلنا ہے، میرے نبیﷺکی شریعت پر چلیں، شریعت پر چلنے…

مزید پڑھیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہےکہ کم سوشل میڈیا فالوونگ کی وجہ سے کئی اچھے اداکار ضائع ہوگئے ہیں، ہمیں اچھے اداکاروں کی ضرورت ہے۔ سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق  انٹر نیٹ پر فیصل قریشی کا ایک یوٹیوب چینل کو دیا گیا انٹرویو کا کلپ کافی پسند کیا جا رہا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ ہمیں اچھے اداکاروں کی ضرورت ہے، میں کئی جگہوں پر یہ دیکھتا ہوں کہ سوشل میڈیا پر فالوونگ کی وجہ سے لوگوں کے نخرے اٹھائے جارہے ہیں، اس کا مطلب یہ نہیں کہ دیگر لوگ فارغ ہیں، مجھے…

مزید پڑھیں

سابق گورنر سندھ اور سینئر سیاستدان ممتاز علی خان بھٹو 94 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ممتاز بھٹو کے ترجمان ابراہيم ابڑو نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔ ترجمان ابراہيم ابڑو کے مطابق ممتاز بھٹو کا انتقال کراچی میں ان کی رہائش گاہ پر ہوا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ممتاز بھٹو کی میت ان کے آبائی علاقے لاڑکانہ منتقل کی جارہی ہے جہاں بعدازاں ان کی تدفین کی جائے گی۔ خیال رہے کہ ممتاز بھٹو سابق وزيراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے کزن اور قریبی ساتھی تھے۔ وہ پاکستان…

مزید پڑھیں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کے معاملے پر  وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ کو48 گھنٹوں میں ملزموں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعظم نے شیخ رشید کو ہدایت کی کہ اغواکاروں کوپکڑنے کے لیے تمام ذرائع بروئے کار لائے جائیں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ترجیحی بنیادوں پر واقعہ کی تحقیقات کریں۔ ادھر ایک نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ  وزیر اعظم نے 48گھنٹوں میں کیس کی تہہ تک پہنچنے کی ہدایت کی ہے، لڑکی اور اس کی فیملی سے…

مزید پڑھیں

مظفر آباد: آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے 33 حلقوں میں پولنگ کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے جس کے تحت 27 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے 33 حلقوں میں پولنگ کا پہلے مرحلہ جاری ہے، الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسروں کے دفتروں کو پولنگ اسٹیشن قرار دیا ہے، الیکشن ڈیوٹی پر مامور تمام سرکاری ملازمین کو اپنے اپنے حلقہ کے ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے قائم کیے گئے پولنگ اسٹیشن پر جا کر ووٹ ڈالنے کی ہدایت کی گئی ہے، جہاں…

مزید پڑھیں

فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مریم نواز کو جھوٹ کے کئی سرٹیفکیٹ مل چکے، مریم نواز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کیوں نہیں کرتیں، وہ مودی کا نام کیوں نہیں لیتیں، ان کے منہ سے آر ایس ایس کا نام کیوں نہیں نکل رہا۔  وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پٹرولیم لیوی کو کم کر رہی ہے، اپوزیشن کو چیلنج کرتا ہوں بتائے کونسے پٹرولیم ٹیکسز میں اضافہ کیا گیا، حکومت عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے…

مزید پڑھیں

دوحہ: قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان حکومتی وفد کی قیادت افغانستان کی اعلیٰ قومی مصالحتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ اور طالبان وفد کی قیادت ملا عبدالغنی برادر کررہے ہیں۔ دوحہ مذاکرات میں سابق صدر حامد کرزئی اور متعدد اعلٰی شخصیات بھی شرکت کررہی ہیں۔ عبداللہ عبداللہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے تاہم مذاکرات کی میز پر امن کی اشد ضرورت ہے، امید ہے کہ طالبان ان مذاکرات کو امن کے موقع کے طور پر دیکھیں گے…

مزید پڑھیں

عاقل ندیم موجودہ شرح افزائش کے پیش نظر پاکستان میں 2040 تک بارہ کروڑ ملازمتیں پیدا کرنا ہوں گی پاکستان کی آبادی میں تقریبا ہر آٹھ سیکنڈ کے بعد ایک نئے فرد کا اضافہ ہوتا ہے اور خدشہ ہے کہ اگر اس رفتار میں کمی نہ آئی تو ہماری آبادی 2070 میں 35 کروڑ سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔ یہ بڑھتی ہوئی بیہنگم آبادی پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے کئی سنگین مسائل پیدا کرسکتی ہے۔ بڑھتی ہوئی آبادی مختلف سماجی برائیوں کو جنم دے رہی ہے جن میں کم عمری میں شادیاں، بچوں کی مزدوری اور…

مزید پڑھیں